خیبرپختونخوا میں آج شام سےبارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

پشاور: خیبرپختونخوا میں آج شام سےبارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور ژالہ باری کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کردی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
صوبے کے بعض اضلاع،چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، طورغر،مانسہرہ میں طغیانی کا خدشہ ہے جس کی وجہ سےبرساتی نالوں کی نگرانی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ 

بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے اوربارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے مئی کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

عیدالفطر پر86 ہزار سے زائد سیاحوں نےخیبرپختونخوا کا رخ کیا

عیدالفطر پر86 ہزار سے زائد سیاحوں نےخیبرپختونخوا کا رخ کیا۔ 

محمکہ سیاحت و ثقافت کے مطابق سیاحوں نے کثیر تعداد میں صوبے کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر86 ہزار سے زائد سیاح آئے۔

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور کائیٹ پراجیکٹ کی سیاحوں سے متعلق جاری کردہ رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ وادی کمراٹ میں ایک ہزار281، مالم جبہ 17ہزار 238، گلیات25ہزار268سیاح سیروتفریح کیلئے گئے۔

ناران کاغان37ہزار885، کالاش، گرم چشمہ4ہزار549 اور مستوج میں 155 سیاحوں نے رخ کیا۔

ٹورازم پولیس کے کانسٹیبلان بھی عیدالفطر پرمختلف سیاحتی مقامات پر ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے۔

c62c66ed-35f8-4984-a6c9-0210e6ff8313

رواں سال فورسز کی ریکارڈ کارروائیاں

رواں سال فورسز کی ریکارڈ کارروائیاں

عقیل یوسفزئی

ڈایریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (DG ISPR) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے 25 اپریل 2023 کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف 8000 سے ذائد کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 1535 مطلوب حملہ آوروں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا. ان کے بقول روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 7 کارروائیاں ہوتی رہی ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج نہ تو پاکستان کے کسی علاقے میں نو گوایریا ہے اور نہ ہی کوئی علاقہ ریاستی رٹ سے باہر ہے.
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے باعث سال 2023 کے دوران پاکستان میں حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا. ابتدائی تین چار مہینوں میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں دھشت گردی کے434 چھوٹے بڑے واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں کل 293 پاکستانی شہید ہوگئے جن میں فوج، پولیس اور دیگر فورسز کے 137 جوان اور افسران شامل ہیں. ان حملوں میں تقریباً 150 افراد زخمی ہوئے.
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ مزاحمت کاروں کے بعض غیر ملکی قوتوں کے ساتھ رابطے متعدد بار ثابت ہوچکے ہیں اور پاکستان خصوصاً اس کی افواج کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈا کے پیچھے بھی یہی عناصر کارفرما ہیں.
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان میں کہیں پر بھی دہشت گردی اور اس کی پس پردہ سہولت کاری برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کی سلامتی اور امن کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر لگائی جانے والی باڑ کا 85 فی صد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ قبائلی علاقوں میں 65 فی صد بارودی سرنگیں صاف کی جاچکی ہیں.
انہوں نے اس موقع پر پولیس فورس بالخصوص پختون خوا پولیس کے کردار اور دھشت گردی کے خلاف اس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نہ صرف پولیس کی قربانیوں اور کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے بلکہ جواینٹ آپریشنز، انٹیلی جنس شیرنگ اور ٹریننگ کی مد میں بھی اس فورس کی بھر پور معاونت کی جائے گی. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک قومی ادارہ ہے، یہ سب کا ہے اور اس کو کسی مخصوص سیاسی جماعت یا بیانیہ کے ساتھ نتھی نہیں کیا جاسکتا. انہوں نے واضح کیا کہ فوج کسی سیاسی پلاننگ یا مداخلت سے مکمل گریز کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس کا مینڈیٹ ملک کے دفاع کو یقینی بنانا ہے.
ان کی یہ اہم بریفنگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب ملک کو سیاسی کشیدگی اور بدامنی کا سامنا رہا اور ایک مخصوص پارٹی اور بعض بیرونی عناصر کی جانب سے فوج کو متنازعہ بنانے کی مہم جاری رہا. اس بریفنگ سے قبل کبل سوات میں سی ٹی ڈی کے ایک تھانہ میں ہونے والے ایک مبینہ حادثے یا واقعے کے دوران تقریباً ایک درجن پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد جاں بحق جبکہ 50 کے لگ بھگ زخمی ہوئے تھے. انہوں نے اسی تناظر میں پختون خوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کا دفاع بھی کیا اور موقف اپنایا کہ بعض واقعات کو بنیاد بنا کر پولیس فورس کی حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہیے.

8a560721-dbb1-4ef0-9fbf-051dcf75397b

COAS on his first day of official visit to China warmly welcomed

Rawalpindi: COAS on his first day of official visit to China was given a warm welcome and was presented with the guard of honour at the PLA Army Headquarters. COAS reviewed the smartly turned out contingent which was later followed by a detailed meeting with the Commander of PLA Army. Matters of mutual security interests and military cooperation were discussed. Both military commanders reiterated the need for maintaining peace and stability in the region and enhancing military to military cooperation.
COAS also witnessed a demonstration of the operational capabilities of the PLA Army troops. He praised the high standards of training and the professionalism displayed by the soldiers.
COAS will hold further meetings with military leaders in China to enhance the long standing relations between the two militaries.
The inaugural meets are part of four days visit of COAS to China. -ISPR