پشاور: گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے یونیورسٹی اف پشاور میں14 کروڈ لاگت سے جدید ترین سہولیات سے آراستہ والی بال اکیڈمی ،سپورٹس ریسوس سنٹر کا سنگ بنیاد اوروزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں انٹرریجن میل وفی میل والی بال لیگ کا ایک پروقارتقریب میں افتتاح کیا والی بال اکیڈیمی اور ریسورس سنٹر اس سال کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی جس میں تمام انڈرو کھیلوںکی سہولیات کھلاڑیوںکے لیے موجود ہونگیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کہا کہ والی بال اکیڈیمی کھلاڑیوں کے لیے ہائی ایجوکیشن کاایک بہت بڑتحفہ ہے ۔
۔مہمان خصوصی حاجی ْغلام علی نے کہاکہ ہمیں اپناوژن زندگی کے ہرشعبے میں بڑاوبلند رکھناہوگااورجوبھی منصوبہ ہو کوشش کریں کہ وہ ہرلحاظ سے معیاری ،شانداراورسوسال کے تقاضوں کوسامنے رکھ کربنائیں تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی کارآمد ہوں۔انہوںنے پشاوریونیورسٹی میں گلاس سکواش کورٹ جوکہ طویل عرصہ سے زیرالتواء کاشکار ہے کوفی الفورمکمل کرنے کے بھی ہدایات جاری کرنے اورساتھ سوئمنگ پول تعمیر کرنے کابھی اعلان کیا ۔انہوںنے کہاکہ دنیابھرمیںپاکستان کانام روشن کرنے والوں کے ساتھ بھرپورتعاون کیاجائے گااوران کومکمل سہولیات بھی مہیاکریںگے۔
تقریب سے وائس چانسلرپشاوریونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمحمدادریس اور سنئیرنائب ْصدرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن وسابق صوبائی وزیرکھیل سید عاقل شاہ نے بھی خطاب کیاارروالی بال اکیڈیمی کے قیام کوہرلحاظ سے خوش آئند قراردیا۔
دریں اثناء وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں انٹرریجن میل وفی میل والی بال لیگ بھی شروع ہوگئی جس میں صوبے کے پانچ ریجن کے مابین مقابلے کھیلے جائیںگے مقابلوں میں پشاور سمیت مردان،ہزارہ،سوا ت اوربنوں ریجن کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جس کی فاتح ْٹیم بعدازں نیشنل سطح پرصوبے کی نمائندگی کرے گی،تقریب کے اخر میں مہمانان کو شیلڈ بھی پیش کئے گئے۔