3eb5a45e-9a4f-430e-94f2-794fc3d4f387

خیبرپختونخوا میں آج ‘میوزیم کا عالمی دن’ منایا گیا

خیبرپختونخوا کے آثار قدیمہ کے مقامات اور عجائب گھروں میں آج ‘میوزیم کا عالمی دن’ منایا گیا۔

سکولز اور کالجز کے طلباء سمیت شہریوں نے میوزیم اور آثار قدیمہ کے مقامات کا دورہ کیا اور میوزیم کا عالمی دن منایا۔

صوبے بھر میں بھی آثار قدیمہ کے مقامات اور میوزیم میں سیمینارز اور مختلف تقاریب بھی منعقد کی گئیں جن میں ماہرین آثار قدیمہ نے عجائب گھروں کی افادیت و اہمیت سے متعلق آگاہی دی تا کہ خوبصورتی، ثقافت اور تاریخ کے تحفظ میں عجائب گھروں کے کردار کو اُجاگر کیا جا سکے۔

پشاور کے تاریخی عجائب گھر میں انٹرنیشنل میوزیم ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ یہ دن منانے کا مقصد عوام کو اپنی تہذیب و ثقافت اور تاریخی ورثے کے بارے میں معلومات فراہم کرنا اور ان میں اس کی اہمیت وافادیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرانا ہے اور صوبے کی دیگر آرکیالوجیکل سائٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے.

شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز-دہشت گردوں میں جھڑپ، دو دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان :عیدک پل کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ ، جوابی کاروائی میں دو دہشتگرد ہلاک۔

محکمہ انسداد دہشت گردی ٹیم اور سکیورٹی فورسز انتہائی اہم ملزمان میرانشاہ سے بنوں لے جا رہے تھے کہ راستے میں بمقام عیدک پل پہلے سے گھات لگائے دہشت گردوں نے اچانک سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک حملہ آور دہشت گرد کی ڈیڈ باڈی ملی۔ جبکہ باقی حملہ آور دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
ہلاک دہشت گرد ناہید عرف باطور ولد شیر گل سکنہ ہرمز میر علی کا رہائشی ہے۔جس کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، تین عدد میگزین اور 60 عدد گولیاں برآمد ہوئیں۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیر حراست تین ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ملزمان میں غضیر اللہ عرف خراسان ولد سرور سکنہ افغان کلے ہمزونی، نگہت اللہ ولد عمر علی سکنہ کازہ مداخیل اور جنت ولی عرف ذوالفقار عرف تور ولد اعظم خان سکنہ حکیم خیل میر علی شامل ہیں ۔
ہلاک دہشت گرد سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ ان مقدمات میں ٹارگٹ کلنگ، سکیورٹی فورسز پر حملے، IED حملے اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی شامل ہے۔ دوران آپریشن ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا۔
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

4914b868-3391-4557-b941-c32e3f8d126b

اورکزئی :ہنگو اور اپر اورکزئی میں پاک آرمی کے ساتھ یکجہتی ریلی

اورکزئی :ہنگو اور اپر اورکزئی غلجو میں پاک آرمی کے ساتھ یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اورکزئی میں پریس کلب سے مین بازار تک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شرکاء نے پاک فوج زندہ کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

 انکا کہنا تھا کہ قومی ہیروز کے بے عزتی کرنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے ۔ 

ادھر ہنگو میں بھی پاک فوج کے حق میں یکجہتی اور امن ریلی نکالی گئی۔ ہنگو ریلی میں سول سوسائٹی،تاجر برادری سیاسی و غیر سیاسی مشران علماء طلباء شریک ہوئے۔ ریلی شرکاء نے فواج پاکستان اور اداروں کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔

ریلی مین بازار سے ہوتی ہوئی سٹیشن چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔طلباء نے پلے کاڑدز اور پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر یہ جو سوہنی دھرتی ہے اسکے پیچھے وردی ہے کے نعرے درج تھے۔

پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ املاک کو نقصان پہنچانے والے جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی رحم کے مستحق نہیں۔

00a6398d-bf51-4fe8-b1ef-ac72262dc886

کلین اینڈ گرین پشاور مہم۔ پشاور بھر میں دیواروں پر نقش و نگار بنا کر خوبصورت بنایا جا رہا ہے

پشاور: صوبائی دارلحکومت میں کلین اینڈ گرین پشاور مہم زور و شور سے جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ پشاور کی نگرانی میں سیکاس یونیورسٹی یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے وال گرافٹی کا انعقاد کیا گیا اور پشاور بھر میں دیواروں پر نقش و نگار بنا کر ان کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم کلین اینڈ گرین مہم کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔ اس میں خیبر پختونخوا کے کلچر، تاریخ، تہذیب کو نمایاں کرنے کے لیے پینٹر کو پورے پاکستان سے دعوت دی گئی کہ وہ آ کر پشاور کی دیواروں کو خوبصورت بنائیں اور آپنے فن کا مظاہرہ کریں اور خیبر پختونخوا اور خصوصا پشاور کی تاریخ کو اجاگر کریں۔ اس حوالے سے خیبرٹیچنگ ہسپتال کی دیواروں سے پینٹنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم نے تفصیلات بناتے ہوئے کہا کہ پشاور کو پھولوں کا شہر بنایا جا رہا ہے اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے حوالے سے مختلف علاقوں میں دیواروں پر نقش و نگار بنائے جا رہے ہیں اور اس مہم میں طلباء وطالبات اور لوکل کمیونٹی کو بھی شریک کیا گیا ہے تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے اور پشاور کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔