میران شاہ: 24 مئی میر علی میں پاک فوج کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوگا
میران شاہ : جنرل آفیسر کمانڈنگ سیون ڈویژن میجرجنرل محمد نعیم اختر کی ہدایت پر مورخہ 24 مئی 2023 کو نور پبلک سکول بوبلی (میر علی) میں پاک فوج کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کا قیام کیا جا رہا ہے.
فری میڈیکل کیمپ میں گایٔناکالوجسٹ ، میڈیکل اسپیشلسٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم اس میڈیکل کیمپ میں معالجے کی خدمات سر انجام دے گی ۔ میڈیکل کیمپ میں مفت لیبارٹری ، الٹرا ساؤئنڈ اور ایکسرے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ مختلف اقسام کی ادویات مع اسپیشلسٹ پرسکرپشن مفت فراہم کی جائیں گی قبائلی عمائدین نے میڈیا کو بتایا کہ امید ہے یہ میڈیکل کیمپ وزیرستان کی عوام کے لیے آسانی اور سہولت کا باعث بنے گا.