7129905d-812d-4285-aee9-5c1bb2b93c07

اورکزئی: پاک فوج کے ساتھ یکجہتی، شہداء کو خراج عقیدت کیلئے ریلی کا انعقاد

اورکزئی: قبائلی ضلع اورکزئی میں محکمہ تعلیم کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور شہداء کو خراج عقیدت کیلئے اورکزئی ایجوکیشن آفس سے مین ہائی وی تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ایجوکیشن آفیسر حیات خان فی میل ایجوکیشن آفیسر سمیت تمام سٹاف اور اساتذہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

ریلی پر شریک شرکاء نے پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کے فلگ شگاف نعرے لگائے اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اس وطن کے آزادی سے لیکر آج تک امن و امان کے قیام کیلئے پاک فوج سیکیورٹی فورسز قبائلی عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں جس پر ہمیں فخر ہے وطن کے دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

693610_1007374_den1_updates

ڈینگی بخار سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد

پشاور: سیکرٹری محکمہ ریلیف،بحالی وآبادکاری عبدالباسط کی ہدایات پرصوبے بھرمیں ریسکیو 1122،پی ڈی ایم اے،ضلعی انتطامیہ اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نےڈینگی بخار سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ڈور ٹو ڈور مہم،کمیونٹی بیس مہم،آگاہی واک اورسوشل میڈیا کیمپین جاری ہے۔
اس سلسلے میں کوہاٹ،دیرلوئر،چترال،سوات سمیت دیگر اضلاع میں ڈینگی سے بچاؤ کی مہم کی گئی ہے۔مہم کے دوران لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔
251379268_252078850291424_8528829484986712737_n

شمالی وزیرستان:ضرب عضب کے رجسٹرڈ متاثرین کی مالی مدد کیلئے 35 کروڑ ریلیز

پشاور: پراوینشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے 17 ہزار سے زائد اپریشن ضرب عضب کے رجسٹرڈ متاثرین خاندانوں کی مالی مدد کیلئے 35 کروڑ کے قریب فنڈز ریلیز کردئے جو کہ جمعرات یا جمعہ کے دن سے حسب معمول ان کے موبائل سمز پر الیکٹرانک ادائیگی شروع ہو جائیگی ۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جنت گل افریدی کے دفتر سے دفتر سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فنڈ شمالی وزیرستان کے ہررجسٹرڈ متاثرہ خاندان کو فی خاندان 20 ہزار روپوں کے حساب سے سم مسیج کے ذریعے سے موصول ہو نگے جن میں 12 ہزار روپے بطور نقد مالی امداد اور 8 ہزار روپے بطور راشن الاؤنس شامل ہیں ۔

اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے جنت گل افریدی نے کہا کہ حالیہ ریلیز ہونے فنڈ ز اس سلسلے کی 105 ویں قسط ہیں جو کہ اپریشن ضرب عضب کے شروع ہونے سے لیکر اب تک ہر ماہ باقاعدگی سے شمالی وزیرستان کے بے گھر ہونے والے رجسٹر ڈ متاثرین کو مل رہے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ حال ہی میں ضلع خیبر کے واپس جانے والے متاثرین کی واپسی او ٹرانسپورٹ کی مد میں دی جانے والی امدادی رقوم کی بھی 23 لاکھ کے قریب فنڈز ریلیز کئے گئے ہیں ۔ جنت گل افریدی کے مطابق پی ڈی ایم اے ہرقسم کے قدرتی اور بشری افات کے موقع پر صوبے اور ضم شدہ اضلاع کے عوام کے ساتھ ہر قسم کی مدد اور تعاون کیلئے دن رات سرگرم عمل رہتی ہے جو کہ اس اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ہے۔

no-shortage-of-flour-in-kp-says-food-minister-atif-khan-1662020362-1487

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں کمی

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں کمی آ گئی۔ آٹے کی 80کلوگرام کی بوری کی قیمت میں 2000 روپے تک کی کمی۔
آٹے کی 80 کلوگرام کی بوری 13000 سے کم ہوکر 11000 ہوگئی جبکہ 20 کلوگرام آٹے کےتھیلے میں 700 روپے کی کمی کے بعد 20 کلو آٹے کےتھیلے کی قیمت 3400 سے کم ہوکر 2700 روپےہوگئی۔
 آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب سے گندم کی سپلائی پر پابندی میں نرمی کردی گئی ہے جس سے آٹے کی قیمتوں میں آئندہ چند روز میں مزید کمی کا امکان ہے۔
 دوسری طرف آٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود نانبائیوں نے روٹی کی قیمت کم نہیں کی۔
نانبائیوں نے آٹے کی قیمت میں اضافہ پر روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا تھا۔نانبائیوں کی جانب سے 20 روپے کی روٹی کی قیمت 30 روپے کردی گئی تھی۔