بنوں : کمانڈر 116بریگیڈ بنوں بریگیڈیئر محمد طیب ، سول اینڈ ملٹری لیزان کمیٹی ممبران اور دیگر افسران نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور جہاں پر طوفانی بارش میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی ۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر محمد طیب کا کہنا تھا ۔کہ پاکستان آرمی ہر مشکل میں قوم کے ساتھ ہے ۔جہاں بھی ہماری ضرورت ہو ۔ہم سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔بریگیڈیئر محمد طیب نے ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور شہیدوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں اچھی صحت کے لئے دعا کی ۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں، 17 افراد جانبحق ،60سے زائد زخمی
پشاور: خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور آندھی سے تباہی مچ گئی، 19 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سب سے زیادہ اموات بنوں میں ہوئیں جہاں دیواریں اور چھتیں گرنے سے11 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔ لکی مروت میں 5 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب زخمی ہوئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بنوں میں آندھی، بارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں افتخار شاہ نے بنوں اسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی ہے۔
آندھی کے باعث پولیس کی 7 سے زیادہ عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔