d0cbcfc0-ec94-4da5-9013-a782e9eb420d

میران شاہ  میں پشتو مشاعرہ برائے سال 2023 کی تقریب منعقد

میران شاہ  میں پشتو مشاعرہ برائے سال 2023 کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں کل 51 شعراء کرام نے حصہ لیا ۔ میران شاہ سے 15 ، میر علی سے 10 ، سپن دام سے 7 ، غلام خان سے 5 ، دتہ خیل سے 17 دوسلی سے 4 اور شیوا سے 2 ۔ تمام شعراء کرام نے پشتو مشاعرے میں نہایت جوش و جذبے سے حصہ لیا اور اپنے کلام سے سامعین کو خوب محظوظ کیا ۔

جی او سی سیون ڈویژن میجرجنرل محمد نعیم اختر تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹس بریگیڈیئر رضوان شریف ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد اور ڈی پی او سلیم ریاض بھی موجود تھے عسکری ، سول انتظامیہ ، ملک و مشران اور میڈیا ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ بہترین شعراء کرام کے انتخاب کے لیے قابل اور اعلی تعلیم یافتہ پشتو شعراء پر مبنی تین ججز کا Panel تشکیل دیا گیا ۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی اوسی نے کہا کہ تعلیم اور ادب ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ جن قوموں میں شعور ہوتا ہے وہ اپنے اچھے بُرے کی پہچان کر سکتی ہیں۔ جی اوسی نے تعلیم کے سلسلے میں شمالی وزیرستان میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں شر کاء کو آگاہ کیا ۔
1200 ضرورت مند ، غریب اور یتیم بچوں کے لیے 9 عدد ہاسٹل کا قیام جن میں مفت تعلیم اور رہائش دی جارہی ہے ۔ شمالی وزیرستان میں فوج کل 102 سکولوں کی سر پرستی کر رہی ہے ۔ تاکہ معیاری تعلیم یقینی بنائی جاسکے ۔ یتیم بچوں کی پرورش کے لئے آغوش سنٹر کا قیام کیا جارہا ہے ۔ آن لائن کلاسز کے لئے بہترین پشتو سپیکینگ اساتذہ کو مدعو کیا جارہا ہے ۔


آخر میں جی او سی نے تمام شعراء کرام کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات تقسیم کیے ۔ پہلی پوزیشن لینے والے کو موٹر سائیکل ، دوسری پوزیشن والے کو لیپ ٹاپ اور تیسری پوزیشن لینے والے دو شعراء کرام کو موبائل فون دیے گئے۔ حجز حضرات کو نقد انعامات دیے گئے ۔

mosquito-flex

خیبرپختونخوا میں ڈینگی سےبچاؤ کےلیے آگاہی مہم جاری

پشاور:چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پرصوبہ بھرمیں ڈینگی سےبچاؤ کےلیے آگاہی مہم جاری۔

سیکرٹری ریلیف کے مطابق مہم میں تعلیمی اداروں میں سیشنز،میٹنگز اور ورکشاپس، ڈور ٹو ڈورمہم، بل بورڈز،مساجد میں اعلانات، ہورڈنگز، ریڈیو پیغامات اور مؤثر سوشل میڈیا مہم شامل ہیں۔

اب تک 560 اسکولوں،241 کالجوں اور9مدارس میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے سیشنز کا انعقاد ہوا جبکہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مختلف اضلاع میں 114,643 پمفلٹ، 32,802 بینرز، اور 11,560 آگاہی پرمبنی بروشرز تقسیم کیے گئے ہیں۔ت

محکمہ ریلیف نے ڈینگی سےبچاو کے لیےایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے جبکہ متعلقہ اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف مہم کو لیڈ کر رہے ہیں ۔

ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے ،ضلعی انتظامیہ،اور سول ڈیفنس مل کر عوامی آگاہی کے اقدامات میں حصہ لے رہی ہے۔ تعلیمی اداروں کو شامل کرکےہم نہ صرف آگاہی بڑھا رہے ہیں بلکہ احساس ذمہ داری کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔