ایف سی پبلک سکول اور بوائز ہاسٹل میران شاہ شمالی وزیرستان میں یوم والدین کے موقع پر تقریب کا انعقاد ۔
ایف سی پبلک سکول شمالی وزیرستان میران شاہ میں یومِ والدین کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی جی او سی 7 ڈویژن تھے ۔ عسکری ، سول انتظامیہ ، ملک و مشران ، والدین ، اساتذہ اور میڈیا ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں طلباء نے ملی نغمے ، خاکے ، تقاریر ، رسہ کشی اور سائنس ایگزیبیشن پیش کیے جسے شرکاء نے خوب سراہا۔
والدین کو میران شاہ ہاسٹل کا وزٹ بھی کروایا گیا اور ہاسٹل کے معمول، سالانہ سر گرمیوں، نظم و ضبط اور قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ہاسٹل میں میسر سہولیات پر والدین نے بے حد اطمینان کا اظہار کیا۔
بعد ازاں تمام والدین سے انفرادی طور پر طلباء کی تعلیمی کار کردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جی اوسی نے بچوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ باادب با نصیب اور بے ادب بد نصیب“ جو بچہ اپنے والدین کا ،اپنے اساتذہ کا ادب نہیں کرتا، نافرمان ہے وہ زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ماں باپ کی دعا سے بڑھ کے دنیا میں اور کچھ نہیں۔ اساتذہ کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں بچوں کی تربیت پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ آخر میں انہوں نے طلباء کی بہترین کار کردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے۔