میران شاہ : ملک کے دوسرے حصوں کی طرح شمالی وزیرستان میں بھی سیون ڈویژن میجرجنرل محمد نعیم اختر کی ہدایت پر پاک فوج کی تعاون سے عیدالاضحٰی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔
ہیڈکواٹرز میرانشاہ یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں پاک فوج کے تعاون سے رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سیون ڈویژن کے میجرجنرل محمد نعیم اختر نے میرانشاہ یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں فیتہ کاٹ کر عید ملیے کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹس بریگیڈیئر رضوان شریف ۔ لاگ کمانڈر بریگیڈیئر مظفر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان بشیر احمد ، ایس پی انوسٹیگش صفدر ، تمام محکموں کے سربراہان سول انتظامیہ اور عسکری حکام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ عید ملیے کی پروقار تقریب میں خواتین کیلئے علیحدہ نشست کا انتظام کیا گیا تھا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے کہا کہ پاک فوج وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔