pm

سرسبز پاکستان، ٹورازم بمقابلہ ٹیررازم اور وزیر اعظم کا دورہ پشاور

سرسبز پاکستان، ٹورازم بمقابلہ ٹیررازم اور وزیر اعظم کا دورہ پشاور
عقیل یوسفزئی

وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک نمائندہ تقریب کے دوران اگر ایک طرف پاکستان کو درپیش بعض مسائل پر کھل کر قومی بیانیہ کا دفاع کیا تو دوسری طرف انہوں نے سرسبز پاکستان نامی قومی پراجیکٹ کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی زرعی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا. دونوں اہم ریاستی شخصیات نے قومی ضروریات کے تناظر میں اپنی ترجیحات پر تفصیلی گفتگو کی یوں اس پراجیکٹ کا قومی سطح پر سوشل میڈیا کے ذریعے خیرمقدم کیا گیا. یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ موجودہ سیاسی اور عسکری قیادت پاکستان کو ایک سرسبز ملک بنانے اور اس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے ایجنڈے پر یکسوئی سے کام کرتے ہوئے اب عملی اقدامات کا آغاز کرچکی ہے اور اس مہم کے بہترین نتائج برآمد ہوں گے.
دوسری جانب وزیراعظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منگل کو پشاور کا دورہ کیا اور متعدد اہم اعلانات کر دیے. انہوں نے شرپسندوں کی جانب سے جلانے والے ریڈیو پاکستان کی حدود میں ایک جدید سنیما گھر کے قیام کا اعلان کیا. اس کے علاوہ انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں اداروں کے پوزیشن ہولڈرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے علاوہ فاٹا یونیورسٹی کی فیز ون کا افتتاح بھی کیا.
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے امن کے لئے فورسز کے علاوہ خیبر پختون خوا کے عوام اور سیاسی جماعتوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پختون خوا کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.
قبل ازیں کور کمانڈر پشاور نے شندور (چترال) فیسٹیول 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے قومی قیادت اور ادارے ایک پیج پر ہیں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فورسز نہ صرف مسلسل قربانی دے رہی ہیں بلکہ ماضی کے مقابلے میں اب حالات بہت بہتر ہوگئے ہیں. کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ خیبر پختون خوا کو ماضی کی طرح پھر سے بدامنی میں دھکیلنے کی اجازت کسی بھی قیمت پر نہیں دی جائے گی اور صوبے میں پبلک پرائیویٹ سیکٹرز کے ذریعے مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے جن میں اکنامک، سپورٹس اور کلچرل زونز کا قیام بھی شامل ہیں.

Sutlej-River-History

‏بھارت نے در۔یائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا: پی ڈی ایم الرٹ جاری

‏بھارت نے در۔یائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا .  اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

بھارت نے ہریکے کے مقام سے 70614 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات تک پانی ضلع قصور گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستانی حدود میں داخل ہو گا۔

پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر قصور، اوکاڑہ، وہاڑی ، پاکپتن اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تمام اضلاع  کو ریلیف کیمپس کا قیام عمل کی بھی ہدایت اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے کی۔

شہری دریاؤں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

pm

پشاور میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنیکی تقریب منعقد

پشاور: گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنیکی پر وقار تقریب منعقد ہوئی. 

منگل کو فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کی افتتاح اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کے لئے باعث مسرت اور اطمینان کادن ہے کہ پشاور میں لیپ ٹاپ سکیم کا آغازکیاگیا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبا میں پورے ملک میں میرٹ پر تقسیم کئے جا رہےہیں ، کوئی سفارش اور اقربا پروری نہیں ہو گی۔لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ قوم کے ہونہار بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا کے دوران یہ سلسلہ رک گیا تھا لیکن اب یہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ طلبا نے کووڈ۔19کی وبا میں لیپ ٹاپ کے ذریعے آن لائن تعلیم سے استفادہ کیا۔ پنجاب سے لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز ہوا تھااس سے لیپ ٹاپ حاصل کرنےوالے طلبا و طالبات میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ میرابس چلتا تو ایک لاکھ کی بجائئے 10 لاکھ لیپ ٹاپ دے دیتا لیکن پچھلے ایک سال میں بہت سی مشکلات کاسامنا رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ صرف میرٹ پر ملیں گے ، سفارش پر ایک لیپ ٹاپ نہیں جائے گا۔ اگر آئندہ انتخابات میں عوام نے ہمیں موقع دیا تو آبادی کے تناسب سے ہر صوبے میں ہر سال لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔ اس سے زراعت ، صنعت اور دیگر شعبوں کے حالات بد ل جائیں گے۔ زراعت ، آئی ٹی ، معدنیات اور برآمدات میں اضافہ کے لئے جامع پالیسیاں بنائی جارہی ہے

biker

ورلڈ بائیک رائڈر اور یوٹیوبر ناروے روانہ

ورلڈ بائیک رائڈر اور یوٹیوبر ناروے روانہ

طورخم: دنیا کی سیر پر نکلنے والے سیاح پیزادہ ضیاءالدین شینواری آج طورخم کے راستے واپس ناروے روانہ. یاد رہے کہ ضیاءالدین دو ماہ سے دنیا کی سیر پرہے. انہوں نے پاکستان میں نادرن علاقوں کے علاوہ پاک-چائینہ بارڈر کا سفر بھی کیا.
ضیاءالدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان،ایران اور ترکی کے راستے واپس ناروے جایں گے. انکا کہناتھا کہ واپس ناروے پہنچنے میں انکی ایک ماہ لگی گی.