پاکستان،افغا!نستان اور ازبکستان نے باضابطہ طور پر ایک پروٹوکول پر دستخط کرکے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس سے افغا!نستان، پاکستان اورازبکستان کو ملانے والے 760 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کی تعمیر شروع کی جائے گی۔
یہ اہم پروجیکٹ اس علاقے میں علاقائی رابطوں اور تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
افغا!نستان، پاکستان، اور ازبکستان کے درمیان اس معائدے تینوں ممالک کی عوام مستفید ہوں گی کیونکہ یہ اشیاء اور اجناس کی موثر اور کم لاگت ترسیل، تجارتی تعلقات کو تقویت دینے اور خطے میں اقتصادی ترقی کو بڑھانے میں سہولت فراہم کرے گا۔
ریلوے پروجیکٹ، کاروباروں اور سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع کھولے گا، سرحد پار سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی میں آسانیاں پیدا ہوں گی اور تجارتی راستوں کا قیام جو پہلے لاجسٹک چیلنجز کی وجہ سے رکاوٹ تھے، آسان ہو جائے گا۔