96f2b283-abaa-430b-92a0-a6d30c0936a0

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں,گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقو ں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم گوجرانوالہ 05،چکوال 02اورنارووال میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین42،تربت،چلاس اورڈی آئی خان میں40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا.

2f6cf981-00f8-4282-87e5-c28c53a98291

Police officers honored for bravery & excellence in Khyber Pakhtunkhwa

PESHAWAR: In a commendable ceremony held today, Inspector General of Police Khyber Pakhtunkhwa, Akhtar Hayat Khan, recognized and awarded a group of police officers and jawans who demonstrated exceptional courage and excellence in their respective roles. The event was a testament to the unwavering commitment of these individuals to maintaining law and order despite the challenges they faced.

The police chief, Akhtar Hayat Khan, lauded the outstanding bravery exhibited by both officers and junior cops who stood strong in the face of adversity. Their remarkable acts of valor resulted in thwarting numerous attacks and dismantling several criminal syndicates, reflecting their dedication to upholding justice and security in the region.

Among those distinguished and honored were Superintendent of Police, Saddar, Malik Habib, whose leadership and strategic acumen have significantly contributed to the success of the police force. Constable Sajjad Khan, Riffatullah, Adil, Said Nawab, Usman, Muntazir, Ziaullah, along with DSP Mukhtiarullah, DSP Zahoor Rehman, SI Nisar Ahmad, and SI Hafeez were also celebrated for their extraordinary efforts in maintaining peace and order.

The awards serve as a reminder of the sacrifices and hard work put forth by these dedicated officers and jawans, whose relentless determination has undoubtedly made the region a safer place. Their stories of courage and resilience continue to inspire fellow officers and citizens alike.

The recognition ceremony not only highlights the achievements of these brave individuals but also underscores the importance of a strong and efficient police force in ensuring the safety and security of the community. As the nation expresses gratitude for their service, the awarded officers stand as role models, embodying the values of honor, duty, and integrity.

In the face of evolving challenges, the Khyber Pakhtunkhwa police force remains resolute in its commitment to upholding the rule of law and protecting the rights of citizens. The awards bestowed today further reinforce the belief that dedication and valor are indispensable qualities that drive positive change in society.

ایشیا کپ: سری لنکا میں ہونیوالے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں سری لنکن لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت  شروع ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹکٹوں کی فروخت پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجکر تیس منٹ پر شروع ہوگی۔ پاکستان انڈیا کےمیچ کی ٹکٹس بھی آن لائن دستیاب ہوں گی۔ 

ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ پاکستان انڈیا کے میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر دو ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔

سری لنکا میں ایشیا کپ کے 9 میچز کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا میں ایشیا کپ کے میچوں کا آغاز 31 اگست کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچ سے ہوگا۔ 2 ستمبر کو پالیکلے میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ 

یاد رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے

کی بورڈ واریرز سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت

کی بورڈ واریرز سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت
عقیل یوسفزئی
یہ بہت بڑا مسئلہ اور المیہ ہے کہ ایک مخصوص پارٹی نے گزشتہ 10 برسوں کے دوران نہ صرف پاکستانی معاشرے کو ہر سطح پر تقسیم کرنے کی شعوری کوشش کی بلکہ نام ونہاد سوشل میڈیا نیٹ ورکس کا انتہائی غیرذمہ دارانہ استعمال کرکے اس پارٹی نے نئی نسل، خواتین کے ذہنوں میں نفرت کا ایسا بیج بو ڈالا جس سے اگنے والے پودے اب تناور درخت بن چکے ہیں. ان میں سے اکثر نے2017 سے لیکر 2022 تک اس پارٹی کی حکومت کے دوران پاکستانی سیاست اور معاشرت کو لامحدود سرکاری وسائل کے ذریعے بدترین منفی پروپیگنڈا کا نشانہ بناکر دشمنوں سے بھی بڑھ کر اس ملک کا نقصان کیا اور اب بیرون ممالک میں بیٹھ کر اسی مہم کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہیں.

شہباز شریف کی زیرقیادت پی ڈی ایم اور اس کے اتحادیوں کی جو حکومت برسرِ اقتدار آئی وہ اس “مخلوق” کا راستہ روکنے میں بوجوہ ناکام رہی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہی حرکتوں کے باعث 9 مئی کے واقعات کا راستہ ہموار کیا گیا جس کو عالمی میڈیا نے پاکستان کے اندر خانہ جنگی اور بغاوت کا نام دیا. جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث پائے گئے ان میں سے اکثریت کو “آزادعدلیہ” نے ریکارڈ تعداد میں سہولیات سے نوازا جس سے ریاست کے خلاف کارروائیاں کرنے والوں کو مذید حوصلہ ملا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے.
خیبر پختون خوا کی تو حالت یہ رہی کہ یہاں سرکاری سرپرستی میں ریاست اور سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے اور ان کی کردار کشی کے لیے تنخواہوں پر 300 سے زائد افراد پر مشتمل ایک ٹیم بنائی گئی.
9 مئ کے واقعات اس کے پس پردہ طاقتور حلقوں کی تحقیقات کا جب پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے نوٹس لینا شروع کیا اور ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تو ان کی بورڈ واریرز کی سرگرمیوں میں کمی واقع ہوئی تاہم ان کا زہر معاشرے میں اتنا پھیل چکا ہے کہ اس کے خاتمے کیلئے مزید بہت کچھ کرنا باقی ہے.
اسی طرز عمل کا ادراک کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 14 اگست کی اپنی حالیہ تقریر کے دوران بطور خاص ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی.
مسئلہ یہ ہے کہ مذکورہ پارٹی کی دیکھا دیکھی بعض دیگر ایسے گروپوں نے بھی یہی راستہ اختیار کیا اس لیے بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کو اس مخلوق سے نمٹنے کیلئے اب ایک جامع اور سنجیدہ پالیسی اپنانے کی اشد ضرورت ہے. سوشل میڈیا کی سخت مانیٹرنگ سے متعلقہ سول ادارے اپنے فرائض موجود چیلنجز کے تناظر میں سرانجام دینے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ جھوٹ اور کردار کشی کی ان فیکٹریوں کا بلاتاخیر خاتمہ کیا جائے اور جو قوتیں ان فیکٹریوں کی سرپرستی کررہی ہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے.