جی او سی سیون ڈویژن کا گورنر ماڈل سکول میران شاہ کا دورہ
جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل انجم ریاض نے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے ہمراہ گورنر ماڈل سکول اور بوائز ہاسٹل میران شاہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سکول پرنسپل ، اساتذہ اورطلباءسے ملاقات کی اور بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔
کلاس رومز اور عمارت کے دیگر تعمیراتی صورتحال کےحوالے سے جائزہ لیا۔اس حوالے پرنسپل نے سکول کی اپ گریڈیشن اور دیگر درپیش مسائل سے جی او سی کو آگاہ کیا۔ جی او سی نے مسائل کو جلد ازجلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
پاک افغان طورخم بارڈر تاحال بند ہے
پاک افغان بارڈر طورخم فائرنگ واقعہ کے بعد اج نویں روز بھی پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے تاحال بند ہے۔
طورخم بارڈر پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھولنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی احکامات جاری نہیں ہوئے ہیں جبکہ بارڈر پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے بدستور بند ہیں۔
طورخم بارڈر کی بندش کے باعث دونوں اطراف سے تجارتی سامان لے جانے والی سینکڑوں مال بردار گاڑیاں اوربڑی تعداد میں مسافر بھی پھنس گئے ہیں جس کے باعث ٹرانسپورٹرز تاجروں اور مسافروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔