انتخابات

KP Directorate Of Higher Education announces free Education special students

PESHAWAR: The Directorate of Higher Education in Khyber Pakhtunkhwa (KPK) has issued a groundbreaking directive. As of Monday, 18 colleges across the province have been instructed to provide comprehensive free education and facilities to students with disabilities.

This pioneering initiative ensures that students with disabilities, regardless of their hometowns, have unimpeded access to education. The list of institutions participating in this noble endeavor includes three government colleges from the Hazara division: Government Post Graduate College (GPGC) in Abbottabad, Haripur, and Mansehra.

The scope of this directive extends beyond Hazara division, encompassing colleges in various regions of Khyber Pakhtunkhwa. These institutions include GPCG Bannu, Thana Malakand, Taimar Gahara, Karak, Kohat, Laki Marwat, Charsadda, Mardan, Swabi, Dera Ismail Khan, Swat, Nowshera, Peshawar, Daggar, and Chitral.

The KPK Directorate of Higher Education’s directive is a testament to the province’s dedication to providing equal educational opportunities to all of its citizens.

شاہین اور انشا آفریدی کی شادی آج ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب آج ہو گی۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی

کچھ عرصہ قبل شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ان کی صاحبزادی اور شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کرنا پڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشا کی شادی کی تقریب آج اسلام آباد میں ہو گی جبکہ ولیمہ 21 ستمبر کو ہو گا۔

ورلڈکپ 2023 کے وارم اپ میچز کا شیڈیول جاری

ورلڈکپ 2023 کے وارم اپ یعنی پریکٹس میچز کا شیڈیول:

تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونگے۔

29 ستمبر:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا
ساٶتھ آفریقہ بمقابلہ افغانستان

30 ستمبر:

انڈیا بمقابلہ انگلینڈ
نیدرلینڈ بمقابلہ آسڑریلیا

2 اکتوبر:

انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش
نیوزی لینڈ بمقابلہ ساٶتھ آفریقہ

3 اکتوبر:

انڈیا بمقابلہ نیدرلینڈ
افغانستان بمقابلہ سری لنکا
پاکستان بمقابلہ آسڑریلیا

لکی مروت کے لیئے مارشل آرٹس میں ایک اور اعزاز

پشاور: پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام اور خیبر پختونخواہ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی نیشنل کراٹے کوچنگ کورس کا انعقاد قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کیا گیا جس میں لکی مروت کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوۓ شاہین اکیڈمی آف مارشل آرٹس سراۓ نورنگ کے کوچ محمد شریف اور احسان سکول آف مارشل آرٹس لکی کے کوچ محمد طاہر سمیت صوبے بھر سے میل اور فی میل کراٹے کوچز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تین روزہ کورس میں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے انٹرنیشنل کوالیفائیڈ کوچز نے کراٹے کے جدید رولز کے تحت نت نئی تیکنیکس اور ٹریننگ کرائی اس کے ساتھ ساتھ قابل اور ماہر ڈاکٹرز نے نیوٹریشن ، ڈوپنگ اور انجری کے متعلق آگاہی دی۔آخری دن تمام شراکاء کا تھیوری اور پریکٹیکل ٹیسٹ لیا گیا جس میں کامیاب کوچز کو سرٹیفیکیٹس اور لائسنس ایوارڈ کیے گۓ ۔
شاہین اکیڈمی کے کوچ محمد شریف کا اکیڈمی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اس سلسلے میں ایک سادہ اور پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اکیڈمی کے چیف انسٹرکٹر انٹرنیشنل کوالیفائیڈ ریفری عرفان نایاب اور کھلاڑیوں نے کوچ محمد شریف کو ہار پہنا کر مبارکباد دی ۔

خیبر پختونخوا کی خاتون پولیس آفیسر نےعالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام سونیا شمروز خان نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

سونیا شمروز خان کو بہترین پولسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایس ایس پی سونیا شمروز کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایوارڈ دیا۔ سونیا شمروز خان اس سے قبال  ڈی پی او چترال اور دیگر عہدوں پر بھی کام کرچکی ہیں، انہوں نے جبری شادیوں کی روک تھام کیلئے شکایتی سیل بھی قائم کیے تھے۔

ایس ایس پی سونیا شمروز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ایوارڈ صنفی امتیاز کی متاثرہ خواتین اور محنتی خواتین پولیس آفیسرز کے نام کرتی ہیں۔ خواتین پولیس اہلکار امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ان تھک محنت کر رہی ہیں۔ کام کے دوران انہوں نے ثقافتی اصولوں اور حساسیت کو مدنظر رکھا اسی وجہ سے خواتین سےمتعلق جرائم کی رپورٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بٹگرام میں خواتین رپورٹ درج کرنے پولیس اسٹیشن نہیں آتی تھیں، اب خواتین ہماری مدد لینے آتی ہیں۔