انتخابات

اسلام آباد میں پہلی انٹرنیشنل پاکستان ٹارگٹ بال فاتح ٹیم کا اعزازی تقریب

بنوں: کمانڈر116بریگیڈ کی جانب سے اسلام آباد میں پہلی انٹرنیشنل ٹارگٹ بال چمپئن شپ کی فاتح پاکستان ٹارگٹ بال ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد یا گیاجس میں بریگیڈیئر محمد طیب سمیت پاک فوج کے آفسران،پاکستان ٹارگٹ بال ٹیم کےکھلاڑیوں، آفیشلز، ممبر سی ایم ایل سی نوروز کربالئی، ہیڈ ماسٹر ریاض خان اور سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شیروز خان نے شرکت کی تقریب میں پاک فوج کے کمانڈر116بریگیڈ بریگیڈیئر محمد طیب نے بنوں کے کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹارگٹ بال ٹیم کونقد50ہزار روپے انعام سے نوازا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر محمد طیب نے کہا کہ کھیل کے حوالے سے بنوں کی مٹی مردم خیز ہے اور عالمی سطح پر ہاکی،کرکٹ،سکواش،فٹبال،والی بال اور دیگر کھیلوں میں بنوں کے کھلاڑیوں نے اپنا لوہا منوایا ہے،موجودہ دور میں نوجوان نسل کو منشیات اور منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنے اورنوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرنے کی اشد ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ہر کھیل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی خوصلہ افزائیکی جاتی ہے اور خوشی کے ہر موقع پر بڑے بڑے کھیلوں کے ایونٹس منعقد کئے جاتے ہیں آج کی یہ مختصر تقریب ٹارگٹ بال کھلاڑیوں کی خوصلہ افزائی کیلئے منعقد کی ہے اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے،کھلاڑیوں کی خوصلہ افزائی اورکھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پاک فوج اپنا بھرپور کردار اداکریگی پاکستان ٹارگٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری وانٹرنیشنل امپائر محمد نظام الحق نے انٹرنیشنل ٹارگٹ بال چمپئن شپ کیلئے یونیفارم،بوٹس اور دیگر سامان کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جبکہ کھلاڑیوں کی خوصلہ افزائی پر بریگیڈیئر محمد طیب کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ٹارگٹ بال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یورپ اور ایشیا میں یہ کھیلا جاتا ہے پاکستان میں ہم نے اس سال متعارف کرایا ہے اور پہلی انٹرنیشنل چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز بھی بنوں کو حاصل ہوا ہے۔

images

پختونخوا کی ٹیم نے پہلا سی ایم بلوچستان وومن ولی بال چیمپئن شپ سمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

خیبر پختونخوا کی ٹیم نے پہلا سی ایم بلوچستان بین الصوبائی قومی وومن ولی بال چیمپئن شپ میں سمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز کوارٹر فائنل میں گلگت بلتستان کی ٹیم کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔خیبر پختونخوا وومن والی بال ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے صوبائی سیکرٹری والی بال ایسوسی ایشن خالد وقار چمکنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی خواتین کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور امید ہے کہ چیمپئن شپ کا ٹائٹل خیبرپختونخوا حاصل کرلے گی ان کا کہنا تھا کے کھلاڑیوں کی سلیکشن اور پریکٹس پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے کے کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں اور امید ہے کہ فتوحات کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچز کے نتائج کے مطابق دوسرے کوارٹر فائنل میں اسلام آباد کی ٹیم نے آذاد جموں کشمیر کو صفر کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا اسی طرح تیسرا کوارٹر فائنل سندھ اور بلوچستان وائٹ کے مابین کھیلا گیا جس میں سندھ کے ٹیم نے 0-3 برتری حاصل کرلی اسی طرح آخری کوارٹر فائنل میں بلوچستان گرین نے پنجاب کی ٹیم کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔