black_belt

آل خیبر پختونخوا اوپن پروموشن بیلٹ ٹسٹ کا انقعاد

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خٰبر پختومخوا فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراٹے ہیڈ کوارٹر گورنمنٹ ٹی وی سی گلبہار میں آل خیبر پختونخوا اوپن پروموشن بیلٹ ٹسٹ کا انقعاد ہوا۔جس میں پشاور کے ہیڈ کوارٹر tvc،باغبانان،سرفراز سنٹر،شہباز سنٹر،چارسدہ، سوات،ہری پور،ایبٹ آباد،ملاکنڈ،لوئر دیر اور دیگر اضلاع کے 100سے زائد کھلاڑیوں اور کوچز نے حصہ لیا۔بینالاقوامی ریفری و جج (شیھان)صاحبزادہ الھادی نے سپریم جج اور چیف آرگنائزر کے فرائض انجام دئیے۔جبکہ محمد یاسین یاسر،خیرالانعام،شمس العارفین،رئیس خان،داود شنواری،یوسف خان،حمزہ خان،نورالحق،عبدالصمداور محمد عمیر نے اسسٹنٹ اگزامینر کے فرائض انجام دئیے۔پشاور ڈسٹرکٹ کے نومنتخب صدر شیراز خان نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کئیے۔کراٹے ہیڈ کوارٹر نے پہلی،سرفراز سنٹر نے دوسری اور سوات اور باغبانان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

pakistan asian wheelchair cricket team welcome

ایشین وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فات فاتح کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال

pakistan asian wheelchair cricket team welcome

ایشین وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فات فاتح کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال
پشا ور(سپورٹس رپورٹر)ایشین وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فات فاتح کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال، قیوم سٹیڈیم پشاور پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا خالدمحمود پھولوں کیہار پہنا کراستقبال کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشن عزیز اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر میر بشر خان، ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ،ایشین وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے آفیشلز مسعود آفریدی، زوار نور ضیاء سمیت کثیر تعداد میں آفیشلز اور کھلاڑی موجود تھے اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے خیبر پختونخوا کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں مثل خان اور ذوالفقار سواتی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچاور کئے واضح رہے کہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمئپن نے پاکستان نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دیکر دوسری مرتبہ ایشین ٹائٹل اپنے نام کیا، دفاعی چیمئپن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہکرتے ہوئے 215 رنز بنائے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

badminton

بینک آف خیبر جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں متعدد میچوں کا فیصلہ ہوگیا

پشاور (سپورٹس رپورٹر) دوسری بینک آف خیبر جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ انڈر 15 کواٹر فائنلز میں نجم الثاقب، ریان خان، حمد اللہ اور عبدالحسیب جبکہ انڈر 19 کواٹر فائنلز میں محمد زید، ارشد، حاشر شاہ اور تیموں خان نے میچز جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، گرلز سنگل پہلے کواٹر میں فریال ارشد نے خکلہ کو شکست دی، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خیبر کاشف فرحان، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امجد خان، آرگنائزنگ سیکرٹری صداقت شاہ، فیمیل کوچ بشریٰ، میل کوچز حیات اللہ، ندیم خان، ملک فراز سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، بینک آف خیبر، ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی تعاون سے خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں متعدد میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔بوائز انڈر15 کیٹگری کے پہلے کواٹر فائنل میں چارسدہ کے نجم الثاقب نے مردان کے شیراز کو 21-10,21-19 سے شکست دی دوسرے کواٹر میں پشاور کے ریاں خان نے ایمل کو 21-13,21-7 سے تیسرے کواٹر میں حمد اللہ نے احتشام کو 21-4,21-7 سے ہرایا آخری کواٹر میں عبداللہ حسیب نے حسنین کو 21-12,21-15 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، انڈر 19 کواٹر فائنلز میں محمد زید نے مظہر کو دوصفر، ارشد نے شعیب خان کو 21-12,21-12 سے شکست دی، تیسرے میچ میں حاشر شاہ نے معاذ احمد کو 21-14,21-14 سے شکست دی جبکہ بنوں کے تیمور خان نے بونیر کے سعد وقاص کو دو ایک سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 17 سنگلز میں قاری عمر نے ریان کو 21-16، 21-13، تہامی نے حسیب اللہ کو اکیس تیرہ، اکیس سولہ، شہاب نے عبدالحسیب کو 21-18 اور 21-13 سے، شاہد علی نے زوار کو 21-17 اور 21-19 سے، انڈر 15 میں نجم الثاقب نے ایوب کو 21-16 اور 21-14 سے، شیراز نے عزیر شاہ کو 21-15 اور 21-13 سے، ریان نے ہلال کو 21-17 اور 21-15 سے، عبدالحسیب نے احمد علی کو 21-16 اور 21-16 سے، حمد اللہ نے حسنین کو 21-16 اور 21-19 سے، حسنین نے طلحہ کو 21-16 اور 21-18 سے، محمد زید نے عمر خان کو 21-16 اور 21-18 سے، مظہر حیات نے عمیر کو 21-18 اور 21-14 سے، شعیب خان نے عمر فاروق کو 21-18 اور 21-16 سے جبکہ حاثر نے محسن علی کو 21-16 اور 21-18 سے ہرایا۔

bab e waziristan school

شمالی وزیرستان تحصیل غلام خان کے سکول بابِ وزیرستان میں سالانہ تقریب

bab e waziristan school

شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے سکول باب وزیرستان میں سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سول و عسکری حکام، ملک و مشران، اساتذہ اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سکول باب وزیرستان مکمل طور پر پاک فوج کے زیر انتظام ہے۔ جس میں مقامی اساتذہ کے علاوہ، پاک فوج کے اعلی تعلیم یافتہ افراد بھی سکول میں اساتذہ کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ سکول میں کل 171 طلباء زیر تعلیم ہے جس میں 82 لڑکے اور 89 لڑکیاں شامل ہیں۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اس کے بعد سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا اور اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء اور طالبات میں نقد انعامات کے ساتھ ساتھ اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
کمانڈنگ آفیسر غلام خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور انہیں معاشرے میں مرد و خواتین کیلئے تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی۔
تقریب کے شرکاء نے علاقے میں امن و استحکام قائم رکھنے اور شمالی وزیرستان کی عوام کی صحت و تعلیم کے لیے پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور قیام امن کیلئے پاک فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Pakistan vs Australia ICC ODI 2023 CWC

آئی سی سی ورلڈکپ میں 20 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان اپنا اہم میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں 20 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان اپنا اہم میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی شہر بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف گرین شرٹس کے اہم مقابلے سے قبل اوپنر فخر زمان اور لیگ اسپنر اسامہ میر مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان گھٹنے کے درد اور اسامہ میر بخار میں مبتلا تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔. بھارتی شہر بنگلورو میں موجود پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز پیر کو آرام کیا، کچھ کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جم ٹریننگ بھی کی۔

آج ٹیم کا پریکٹس سیشن شام 6 سے رات 9 بجے تک شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اب تک 3 میچز کھیل چکا ہے جس میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی جب کہ بھارت کے خلاف 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

world white cane day in pakistan

پاکستان بلائینڈ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عالمی تحفظ سفید چھڑی دن کی مناسبت سے تقریب

پاکستان بلائینڈ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عالمی تحفظ سفید چھڑی دن کی مناسبت سے تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

گورنر حاجی غلام علی کا نابینا و معذور افراد کو صوبہ کی یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم دینے کا اعلان

گورنر کا یونیورسٹیوں کو معذور افراد کیلئے مختص خالی آسامیوں پر نابینا و معذور افراد کو فوری ملازمتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت

معذور و بصارت سے محروم زیر تعلیم بچوں کیلئے جیب خرچ بھی ہونا چاہئے جس کیلئے محکمہ سماجی بہبود کردار ادا کرے ، گورنر حاجی غلام علی

معاشرے کے بصارت سے محروم بچے و افراد مسائل ومشکلات کا شکار ہیں، گورنر حاجی غلام علی

دیکھنا ہو گا کہ ان افراد کے مسائل و مشکلات کے حوالے سے سسٹم میں کہاں خامیاں ہیں،حاجی غلام علی

نابینا افراد سے متعلق متعلقہ محکموں و تنظیموں کے سربراہان مسائل و مشکلات سے متعلق جامع رپورٹ بھیج دیں تاکہ انکا عملی حل نکالیں،حاجی غلام علی

نابینا افراد و بچے خود کو اکیلا نہ سمجھیں،انکی سرپرستی کرنا اعزاز سمجھتاہوں، گورنر حاجی غلام علی

معذور افراد کو معاشرے کا باوقار شہری بنائیں گے تاکہ وہ کسی کا محتاج نہ ہو سکیں، حاجی غلام علی

ہماری زندگیوں کا مقصد معذور اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہونا چاہئے،حاجی غلام علی

ہر ضلع میں ضرورت کی بنیاد پر نابینا بچوں کیلئے اسکول ہونا چاہئیں،حاجی غلام علی

غریب طبقہ کو اوپر نہ لانے سے ناانصافی بڑھتی جائے گی اور معاشرتی مسائل میں اضافہ ہوتا جائے گا،حاجی غلام علی

معذور افراد کے ادارے خدمت و عبادت سمجھ کر اپنے فرائض ادا کریں،حاجی غلام علی

Solarization of tube wells begins in Peshawar

پشاور میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا آغاز، تین ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل

پشاور میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا آغاز، تین ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل
نگران صوبائی وزیر بلدیات عامر ندیم درانی نے آپریشن کا افتتاح کیا۔

پشاور ( ) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اسلامک ریلیف کے تعاون سے ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا کا آغاز کرلیا، تین ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا ہے جن میں آڈٹ کالونی، گلے بابا اور بہادر کلے ٹیوب ویلز شامل ہیں، مزید 87 ٹیوب ویلوں میں خود کار طریقے سے چلانے کا نظام سکیڈا،پانی کا معیار چیک کرنے اور تجزیئے کے لئے آٹومیٹڈ واٹر ٹیسٹنگ آلہ نصب کیا گیا ہے جس پر 27.34 ملین روپے اخراجات آئے ہیں، ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر چلانے سے بجلی بلوں میں بچت ہوگی، مزید تین ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔نگران صوبائی وزیر بلدیات انجینئر عامر ندیم درانی نے ٹیوب ویلوں اور سکیڈا آپریشن کا باضابطہ افتتاح کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر، جی ایم پی ایم ای آر سید ضمیر الحسن، زونل منیجر ماریہ شہناز، اسلامک ریلیف کے پراجیکٹ منیجر سرمد رشید، پراجیکٹ انجینئر غلام محمد اور فریداحمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نگران وزیر کو بتایا گیا کہ ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی سے آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی، پمپنگ اوقات کنٹرول ہوں گے، سروس ڈیلیوری بہتر، خود کار طریقے سے مانیٹرنگ ہوگی، میکینکل اور الیکٹریکل نقص کا بروقت پتہ لگایا جائے گا، بجلی کا مصرف ریکارڈ اور بجلی چوری کا تدارک ہوگا، سکیڈا کے ذریعے چلانے والے ٹیوب ویلوں کی تعداد 133 ہوگئی، قبل ازیں یونیسف کے تعاون سے 46 ٹیوب ویلوں پر سکیڈا نظام نصب کیا گیا تھا۔ نگران وزیر نے شمسی توانائی سے استفادے کے اقدام پر ڈبلیو ایس ایس پی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت توانائی کے بحران سے گزر رہا ہے جس سے نمٹنے کا موثر ذریعہ شمسی اور قابل تجدید توانائی ہے، ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی کے ذریعے چلانا کامیاب اقدام ہے، حکومت صوبے بھر میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے، سکیڈا کی تنصیب سے اخراجات کم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کی آبادی بڑھنے سے پانی اور صفائی کے مسائل بھی بڑھے ہیں تاہم ڈبلیو ایس ایس پی کی کوششوں سے شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر ہوا ہے اگر یہ کمپنی نہ بنائی جاتی تو اب حالت خراب ہوتے، کمپنی کو درپیش مسائل کے حل اور فنڈنگ کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Dollar value falls

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 23 پیسے سستا ہو گیا،جس کے بعد ڈالر کی قیمت 275 روپے 60 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 61 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 792 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

skill hunt 1.0 program Nowshera

نوشہرہ : سکل ہنٹ 1.0 پروگرام اختتامی تقریب

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور محکمہ امور نوجوانان نوشہرہ کی جانب سے “سکل ہنٹ 1.0” کی اختتامی تقریب کا انعقاد جوان مرکز نوشہرہ میں منعقد ہوا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سر “آصف علی صاحب” تھے۔

پروگرام میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔

پروگرام میں 20 کے قریب کیٹگریز میں حصہ لینے والے طلبا اورطالبات شریک ہوئے

محکمہ امور نوجوان کے افیسر “فہیم جان درانی” نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ اس پروگرام کا مقصد نوشہرہ کہ ان نوجوانوں کو اگے لانا ہے جن میں کوئی نہ کوئی ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے۔ اور انشاءاللہ ھم اس پروگرام کو “سکول لیول” کالج لیول” اور “مدرسہ لیول” پر لے کے جا رہے ہیں۔

مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر “آصف علی صاحب” نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔کہ آج نوشہرہ کے یہ ٹیلنٹیڈ نوجوان اگے جا کر انشاءاللہ اپنے ٹیلنٹ سے نوشہرہ اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

آخر میں ونر اور رنر اپ انے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفیکیٹس گفٹس اور کیش پرائزز تقسیم کیے گئے۔

Editorial

قانون کی عمل داری اور بعض حلقوں کی من مانی

عقیل یوسفزئی
پشاور پولیس نے پشاور میں بعض اطلاعات کی بنیاد پر سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید کے ایک قریبی رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ مارا جس کا مقصد سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری کو عمل میں لانا تھا تاہم وہ بوجوہ ہاتھ نہیں آئے۔
افسوس ناک امر یہ ہے کہ مراد سعید کے رشتہ داروں نے اس موقع پر نہ صرف یہ کہ پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی بلکہ ان کو سرعام دھمکیاں بھی دیں۔
مراد سعید 9 مئی سے پہلے روپوش ہوگئے تھے کیونکہ وہ انڈر گراونڈ رہ کر 9 مئی سمیت دوسرے مزاحمتی پروگرامز کی پلاننگ کا بنیادی کردار تھے. 9 مئی سے قبل ہی انہوں نے نے سوشل میڈیا پر سوات میں چند طالبان حملہ آوروں کے داخلے کی آڑ میں پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مفروضوں اور منفی پروپیگنڈا کی بنیاد پر مہم شروع کر رکھی تھی. ان کی اس بے بنیاد پروپیگنڈا مہم کا مقصد پاکستان کے ریاستی اداروں کے بارے میں یہ تاثر دینا تھا کہ وہ بقول ان کے طالبان وغیرہ کی سرپرستی کررہے ہیں حالانکہ جن دنوں وہ یہ مہم چلارہے تھے ان دنوں خیبر پختون خوا میں انہی کے نامزد کردہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر قیادت تحریک انصاف ہی کی حکومت تھی اور وزیراعلیٰ کی کارکردگی کا یہ عالم تھا کہ وہ اپنے علاقے اور حلقے میں جانے سے بھی گریز کررہے تھے. یہ وہی وقت تھا جب تحریک انصاف کی یہی صوبائی حکومت نےمرکز میں نئ وفاقی حکومت کے قیام کے باوجود اپنے طور پر ٹی ٹی پی کے کے ساتھ افغانستان میں مذاکرات کا عمل جاری رکھا ہوا تھا۔
9 مئی سے قبل جب ایک ٹی وی میزبان ارشد شریف پراسرار طور پر غائب ہوگئے تو مذکورہ پارٹی اور مراد سعید نے اس کی ذمہ داری ریاستی اداروں پر ڈالنی شروع کی تاہم بعد میں پتہ چلا کہ ارشد شریف کو ایک پلاننگ اور سازش کے تحت موصوف ہی پشاور لا چکے تھے اور پشاور ہی سے مقتول اینکر پرسن کو سرکاری سرپرستی میں دبئی بھیجا گیا تھا۔
مراد سعید ان لیڈروں میں شامل ہیں جن کو مختلف عدالتوں نے مفرور کی درجہ بندی میں اشتہاری قرار دیا ہے اور وہ پولیس، عدالتوں کو متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔
پولیس جب بھی مقدمات کی پیروی کرتے ہوئے عدالتی احکامات کی بنیاد پر تحریک انصاف کے لیڈروں یا کارکنوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے دوسری جانب سے نہ صرف یہ کہ ان کی مزاحمت کی جاتی ہے بلکہ پارٹی کی سطح پر اداروں کے خلاف نام نہاد سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی جاتی ہے جو کہ قانون کا مذاق اڑانے والی بات اور پالیسی ہے. ریاست کو ہر صورت اپنی عملداری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ آیندہ کے لیے 9 مئی جیسے سانحات اور واقعات نہ ہو اور ریاست کے خلاف کام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو۔