Government Middle Schools Tug of War Competition ends

پیس کالج رسہ کشی مقابلے ریڈ لائنز نے ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور(سپورٹس رپورٹر) چارسدہ پیس کالج میں منعقدہ بوائز رسہ کشی مقابلے ریڈ لائنز کی ٹیم نے جیت لی فائنل میں ٹائیگر ہاؤس کو دو ایک سے شکست دی، ، مہمان خصوصی پرنسپل دی پیس گرلز کالج پرنسپل پروفیسر شمس المنیر نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ان کے ہمراہ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان زاہد علی، بلال انور، یوسف خان، محمد اکرم ، ٹیکنیکل آفیشلز میں اعجاز محمد، عتیق الرحمان، محمد علی اور عزیر محمد سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون اور پیس کالج کے زیراہتمام منعقدہ رسہ کشی مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں ٹائیگرہاؤس نے پیس گروپ کو تین صفر سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ریڈ لائنز نے واریئرز کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ فائنل میں ٹائیگرہاؤس نے ریڈ لائنز کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

2nd BoK Junior KP Badminton Championship 2023

خیبر پختونخوا جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ فائنل مرحلے میں داخل

انڈر15 میں نجم الثاقب اور حماد اللہ جبکہ انڈر17 میں شاہد اور فہد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پشاور (سپورٹس رپورٹر) دوسری بینک آف خیبر جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ چیمپئن فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی انڈر15 میں نجم الثاقب اور حماد اللہ جبکہ انڈر17 سیمی فائنل میں شاہد اور فہد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس کیپٹن ر(ر) خالد محمود اور ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضان، ڈی ایس او محمد عمران، ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امجد خان، آرگنائزنگ سیکرٹری صداقت شاہ، فیمیل کوچ بشریٰ، میل کوچز حیات اللہ، ندیم خان، ملک فراز سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں،بینک آف خیبر، ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی تعاون سے خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں۔ انڈر 15 سنگلز سیمی فائنل میں چارسدہ کے نجم الثاقب نے پشاور کے محمد ریان کو 22-20، 24-21 اور 21-15 سے، دوسرے سیمی فائنل میں پشاور کے حماد اللہ نے پشاور ہی کے عبدالحسیب کو 21-15، 10-21 اور 21-19 سیخ انڈر 17 پہلے سیمی فائنل میں سوات کے شاہد نے پشاور کے قاری عمر کو 21-11 اور 22-20 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بنوں کے فہد احمد نے بنوں ہی کے فرحان کو 21-10 اور 21-13 سے ہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ لڑکیوں کے مقابلوں میں پشاور کی فریال ارشد نے پشاور کی خکلا کو 21-13، 21-10، نور سلیم نے تنزیلہ کو 21-17، 17-21 اور 21-15، عنبرین نے سپنا کو 25-23 اور 23-21 سے جبکہ معراج نے اقرا اسحاق کو 23-21 اور 21-14 سے ہرایا۔

Takht Bhai Youth Parliament

تخت بھائی یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈرز طلباء کے اعزاز میں ایوارڈ ڈسٹریبیوشن سرمنی

تخت بھائی یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈرز طلباء کے اعزاز میں ایوارڈ ڈسٹریبیوشن سرمنی (ستائینہ دہ لعلونو) کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب 21 اکتوبر بروز ہفتہ بوقت 3:30 بجے مائیک کالج پاتی کلاں روڈ تخت بھائی میں منعقد ہونگے۔
تقریب کے مہمان گران میں خیبرپختونخوا کے سیکرٹری ایجوکیشن معتصم باللہ، ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدرالرحمان، ڈسٹرکٹ مردان یوتھ افسر عثمان خان اور پشتو زبان کے معروف شاعر اور ادیب مجیب زلمی اور دیگر شامل ہیں۔
اس سلسلے میں تخت بھائی یوتھ پارلیمنٹ کے نائب صدر ارشد مہمند، جنرل سیکرٹری قاسم علی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری گل حسن نے تخت بھائی پریس کلب تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بلمقابل پولیس سٹیشن تخت بھائی کا دورہ کیا حاجی ہدایت اللٌٰہ مہمند بیورو چیف مشرق ٹی وی اینڈ مشرق اخبار تحصیل تخت بھائی کو پروگرام کے دعوت نامہ دے دیا۔ انہوں نے شرکاء سے پروگرام میں بروقت شرکت کرنے کی اپیل کی۔

Caretaker PRIME Minister Anwarul Haq Kakar visits China

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ چین

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی چینی ہم منصب، پریمئیر لی چیانگ (Li Qiang) سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر آج بیجنگ میں ملاقات ہوئی. نگران وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھا.

دونوں رہنماؤں نے مضبوط اور دیرینہ پاک چین تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا. دونوں راہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، شعبہِ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، تقافتی اور عوام کے آپسی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا.

وزیرِ اعظم نے چینی قیادت کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم (BRF) کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی. بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی وسعت کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ مواصلاتی روابط اور مشترکہ خوشحالی کی بدولت پوری دنیا کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے.

دونوں رہنماؤں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تناظر میں پاک چین تعاون اور معاشی روابط کے فروغ کی استعداد پر گفتگو کی. نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی پاکستان کی معیشت کیلئے اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اپنی تعمیر کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے جس میں صنعتی ترقی، روزگار کی فراہمی کے منصوبے، معدنیات، آئی ٹی اور زراعت کی ترقی شامل ہے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے خصوصی سرمایہ کاری زونز (SEZs) میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور صنعتی استعداد بڑھے گی.

وزیرِ اعظم لی چیانگ نے پاک چین تعلقات کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیراتی و ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا. انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کی قیادت کی ہم آہنگی دونوں ممالک کے مابین تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گی.

دونوں وزراء اعظم، چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے. ان شعبوں میں کامرس، مواصلات (جس میں ML1 کا منصوبہ بھی شامل ہے)، غذائی تحفظ و تحقیق، میڈیا تبادلے،خلائی تعاون، پائیدار شہری ترقی، صعنتی تعاون، افرادی قوت کی استعداد میں اضافے، شعبہ معدنیات کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور ویکسین بنانے کے شعبے شامل ہیں.

PTA Announced new feature for mobile users

پی ٹی اے نے فراڈ کرنے والے 2 ہزار عادی ملزمان کے شناختی کارڈز بلیک لسٹ کر دیئے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فراڈ کرنے والے 2 ہزار عادی ملزمان کے شناختی کارڈز بلیک لسٹ کر دیئے۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے معاوضے کے لالچ اور گیم شو میں انعام کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کے ساتھ نوسربازی میں ملوث 2 ہزار ملزمان کے شناختی کارڈز بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیے گئے شناختی کارڈز پر آئندہ کوئی سم جاری نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق رواں سال فراڈ سے متعلق 15 ہزار شکایات موصول ہوئی تھیں جس میں سے زیادہ تر شکایات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور گیم شوز کے حوالے سے تھیں جن میں سے 99 فیصد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے عوام سے غیرقانونی لون ایپس سے محتاط رہنے اور مالی فراڈ کے حوالے سے شکایات متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی اپیل کی۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ مالی فراڈ ہونے پر لوگ اسٹیٹ بینک اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کو ضرور شکایت کریں۔

Transport fares cut by 12-13%

ٹرانسپورٹ کرایوں میں 12 سے 13 فیصد کمی

تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 12 سے 13 فیصد کمی کررہے ہیں،، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل
 ملک میں جاری موثر اقدامات کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جس کا روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی مثبت اثر پڑے گا،نگران صوبائی وزیر  اطلاعات
خیبر پختونخوا کینگران وزیر برائے اطلاعات،ثقافت و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا ہے کہ نگران حکومت خیبر پختونخوا، گڈ گورننس کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 12 سے 13 فیصد تک کمی لائی جائے گی، پشاور سے آغاز ہوگیا ہے، دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، انسپکشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، چند دنوں میں ٹرانسپورٹ و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی نظر آئے گی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا صورتحال کا خود جائزہ لے رہے ہیں، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے انتظامی آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر و دیگر آفیسرز موجود تھے. نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ قیادت ٹھیک ہو، معاملات شفاف انداز میں چلائے جائیں تو ثمرات عوام تک ضرور پہنچتے ہیں، بہتر اقدامات کی وجہ سے ملک میں ڈالر، سونے اور تیل کی قیمتیں بڑی حد تک کم ہوئی ہیں جبکہ روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے سے قرضوں کی ادائیگی میں بھی معاونت ہوگی، انہوں نے کہا کہ صوبے میں سمگلنگ و دیگر جرائم کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی ہے جس کی وجہ سے صورتحال میں بہتری آئی ہے اور اس مد میں صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے. پریس کانفرنس میں پوچھے گئے ایک سوال پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں مقیم غیر قانونی افراد کو سہولت کے ساتھ باوقار طریقے سے اپنے ممالک جانے کے لئے حکومت پاکستان نے ایک موقع فراہم کیا ہے. انہوں نے کہا کہ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ ایک ملک میں افراد سکونت اختیار کریں اور ان کے پاس کوئی قانونی دستاویز ہی نہ ہو۔ایسے افراد کے خلاف 31 اکتوبر کے بعد قانون کے مطابق کارروائی ہوگی. انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو کسی ایک ملک کے ساتھ جوڑنا نہیں چاہئیے یہ ان تمام افراد کے لئے ہے جو ایلین ہیں، پاکستان میں رہنے کے لئے ان کے پاس کوئی قانونی دستاویز نہیں. انہوں نے کہا کہ یہ غیر قانونی افراد اپنے ممالک واپس جا کر اور قانونی طریقہ کار سے آئیں تو خوش آمدید کہا جائے گا۔
Untitledasdasad

سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی، نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات پیر تا جمعہ صبح 8:30 سے شام 4.30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

پیر تا جمعہ ایک بجے سے ایک بجکر 30 منٹ تک نماز اور دوپہر کے کھانے کا وقفہ ہوگا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، وفاقی سرکاری دفاتر میں نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔