نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے تعاون سے مانسہرہ جیل میں قیدیوں کے لیے غیر رسمی تعلیم اور وکیشنل سکلز سینٹر کا آغاز
ڈائریکٹر اپریشنز این سی ایچ ڈی انور اقبال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ جواد وسیم نے لٹریسی سینٹر اور خواتین قیدیوں کے لیے سلاءی سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
مانسہرہ جیل میں قیدیوں کی فلاح وبہبود کے پروگرام قابلِ ستائش ہیں ۔بہترین اقدامات پر جیل سپرنٹینڈنٹ کو مبارکباد ۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ
غیر رسمی تعلیم کا سلسلہ صوبہ کے تمام جیلوں میں دوبارہ شروع کر رہےہیں ۔ قیدیوں کی صحت و صفائی کے لیے آگاہی سیسشن اور میڈیکل کیمپ بھی منعقد کرینگے ۔ انور اقبال ، ڈائریکٹر آپریشنز این سی ایچ ڈی
بنیادی تعلیم کیساتھ ساتھ قیدیوں کی تربیت اور ہنر بھی ضروری ہے۔ این سی ایچ ڈی اور گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کے تعاون سے قائم سکلز سینٹر پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ جیل سپرنٹینڈنٹ نجم عباسی
سلاءی مشینوں کی فراہمی اور خواتین قیدیوں لیے بیوٹیشن اور وکیشنل کورسز کا آغاز کا فصل ربی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا۔ یہ پروگرام صوبہ کے دیگر جیلوں میں بھی شروع کر رہےہیں ۔ چیئرمین فضل ربی ویلفیئر فاؤنڈیشن مانسہرہ ۔
اس موقع پر WANTS, ESEF, اتفاق ہزارہ ویلفیئر ، این سی ایچ ڈی خیبرپختونخواہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شمس خان، ڈپٹی ڈائریکٹر مانسہرہ فیصل حسین، اور دیگر شرکاء کے علاوہ میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔