Organized breast cancer awareness walk

بریسٹ کینسر کے حوالے سے اگاہی واک کا اہتمام

ہر سال اکتوبر کو مہینہ پینک ربن کے ساتھ بریسٹ کینسر کے بارے میں اگاہی اور بیداری کے لئے جانا جاتا ہے۔
حیات اباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کی زیر نگرانی خیبر گرلز میڈیکل کالج کی میڈیکل سوسائٹی کے تعاون سے اج بریسٹ کینسر کے حوالے سے اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں ایچ ایم سی ایڈمنسٹریشن ۔ فیکلٹی ممبرز۔ بیسک اینڈ کلینیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ۔ہاؤس افیسرز۔نرسنگ ۔سپورٹنگ سٹاف اور سٹوڈنٹ شرکت کیں۔
برسٹ کینسر کے عالمی موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل نے کہا کہ بریسٹ کینسر عالمی سطح پرخواتین میں بہت عام ہے۔ ایشیاء میں پاکستان میں اسکی شرح بہت زیادہ ہے۔ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص ایک عورت کی جان بچاء سکتی ہے۔
میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر نے کہا کہ برسٹ کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے۔یہ ایک جان لیوا مرض ہے ۔ 35 سال سے زائد عمر کی خواتین ہرچھ ماہ کے بعد اپنے چیک اپ کیساتھ میموگرافی اور بریسٹ الٹرا ضرور کروائیں ۔ اپنے طبی معائنے کے لئے 5 منٹ ضرور نکالیں اور بیماری کے بارے میں کسی بھی علامات کو ہرگز نظر انداز مت کریں۔کیونکہ اپکی تھوڑی سی بے احتیاتی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
چونکہ ایچ ایم ایک تربیتی ادارہ ہے ۔اسی لئے ہسپتال کے مختلف ڈیپازٹس مختلف بیماریوں سے اگاہی بارے مریضوں اور ہسپتال کے دیگر عملے کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔

Laiq Zada Laiq Passed away

لائق زادہ لائق انتقال کرگئے

معروف شاعر، ادیب اور براڈکاسٹر ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر پروگرام جناب لائق زادہ لائق انتقال کرگئے۔مرحوم کی تدفین انکے آبائی گاؤں Laiq Zada Laiq Passed awayمدین سوات میں کی جائیگی۔

World Cup New Zealand's loss, Pakistan's hopes of reaching the semi-finals remain intact

ورلڈکپ نیوزی لینڈ کی ہار، پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا کیخلاف شکست کے بعد زخموں سے چور پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں پھر روشن ہونے لگیں۔

بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا گروپ اسٹیج اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں موجود تقریباً تمام ٹیمیں آدھے سے زیادہ میچز کھیل چکی ہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو بھارت اور جنوبی افریقہ اس وقت ٹاپ 2 ٹیمز ہونے کے باعث سیمی فائنل تک باآسانی پہنچ سکتی ہیں۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے بقیہ میچز میں اب بھی جان مارنا پڑے گی۔

دوسری طرف سری لنکا اور پاکستان بھی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہوتے ہوئے دیگر ٹیموں کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ سری لنکا اور پاکستان دونوں 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر کسی اپ سیٹ کی منتظر ہیں۔

قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی ممکنہ صورتحال کی بات کی جائے تو سب سے پہلے پاکستان کو اپنے بقیہ تین میچز جیتنا ضروری ہونگے۔ یہ تین میچز بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے ہیں۔

تینوں میچز جیتنے کے ساتھ پاکستان کو نیوزی لینڈ کی مدد کی بھی ضرورت ہوگی۔ نیوزی لینڈ اپنے بقیہ 3 میچز میں سے ایک میچ بھی جیت جاتا ہے تو رن ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرجائے گا۔

نیوزی لینڈ کے اگلے تین میچز جنوبی افریقہ، پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ہیں۔ نیوزی لینڈ اگر یہ میچز ہارجاتا ہے تو پاکستان باآسانی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔

Governor Khyber Pakhtunkhwa visit to University of Science and Technology Abbottabad

گورنر خیبر پختونخوا کا یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد کا دورہ

گورنر نے یونیورسٹی میں 1 ارب روپے لاگت کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، شمسی توانائی منصوبہ،اور یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا ملکی بجٹ میں سے بھاری حصہ شعبہ تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے، حاجی غلام علی
گورنر حاجی غلام علی کی صدر انجمن تاجران ہزارہ ڈویژن خورشید اعظم کی رہائش گاہ بھی آمد، والہانہ استقبال، ایبٹ آباد، ہری پور کی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے گذشتہ روز ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے 1 ارب روپے کے مالی تعاون سے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا. گورنر نے یونیورسٹی میں پہلے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، یونیورسٹی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور یونیورسٹی میں نئے اکیڈمک بلاک، ریجنل سنٹر انسداد انتہاپسندی کا بھی افتتاح کیا. انہوں نے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیجانب سے اسکالرشپس بھی تقسیم کیں۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی ڈاکٹر مجدد الرحمان، فیکلٹی اراکین، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے سمیت طلباء وطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی. ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجددالرحمن نے گورنر اور دیگر مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی پر روشنی ڈالی. وائس چانسلر نے کہا کہ گورنر کی ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی کا بجٹ خسارے سے سرپلس کردیا گیا اور یونیورسٹی کی بہتری کیلئے دیگر اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں. انہوں یونیورسٹی میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کرنے پر گورنر کا شکریہ بھی ادا کیا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے ملکی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنا ہے،صوبہ کی یونیورسٹیوں کو شعبہ تحقیق میں ترقی کر کر نام کمانا ہو گا، دنیا کی یونیورسٹیاں ریسرچ کمرشلائزڈ کر کے اربوں روپے کما رہی ہیں. صوبہ کی یونیورسٹیوں کو شعبہ تحقیق میں ترقی کر کر نام کمانا ہو گا.انہوں نے کہا کہ ملکی بجٹ میں سے بھاری حصہ شعبہ تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے تاکہ جدید اور معیاری اعلی تعلیم تحقیق کو فروغ دیا جاسکے. انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا خسارے میں ہونا افسوسناک ہے، تمام یونیورسٹیوں کوخسارے سے نکل کر سرپلس بجٹ تیار کرنیکی ہدایت کی ہے. انہوں نے کہا کہ گورنر سیکرٹریٹ کیجانب سے یونیورسٹیوں سے مشاورت کے بعد بجٹ تیاری سے متعلق گائیڈ لائین دی گئی ہیں اور گورنر سیکرٹریٹ نے پہلی دفعہ یونیورسٹیوں کے مالی و بجٹ معاملات سے متعلق جامع جائزہ رپورٹ تیار کر کے یونیورسٹیوں کو بجھوائی ہے. گورنر نے ایبٹ آباد یونیورسٹی کو سیٹریس کرینک پر کامیاب ریسرچ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نئی تحقیقات یونیورسٹیوں کی مالی آمدن کے ساتھ بہترین شہرت کا بھی باعث ہوں گی. گورنر نے دورہ ایبٹ آبد یونیورسٹی کے دوران یونیورسٹی کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا


بعدازاں گورنر حاجی غلام علی ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے دور لہ کے دوران معروف صنعتکار و تاجر، صدر انجمن تاجران ہزارہ ڈویژن خورشید اعظم کی رہائش گاہ اعظم آباد بھی گئے جہاں پر گورنر کے اعزاز میں چائے کا اہتمام کیاگیا تھا. رہائش گاہ پہنچنے پر ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس کے صدور، دیگر عہدیداروں اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں. اس موقع پر عبداللہ اعظم خان، حاجی منظور الہی، ملک سلیم اعوان، عمیر خالد سمیت بزنس کمیونٹی کے دیگر نمائندے موجود تھے.
تاجر برادری نے گورنر کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس کے حل کیلئے گورنر نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا. تاجر برادری نے گورنر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہر موقع پر بلا تفریق تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے اور آج گورنر کی حیثیت سے بھی تاجر برادری کا شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پورے ملک کی تاجر برادری آپ پر فخر کرتی ہے. گورنر نے کہاکہ ملکی معیشت میں تاجربرادری کا کردار انتہائی اہم ہے، ملک کی موجودہ معاشی مشکلات کے باوجود بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی مجھے اپنا وکیل سمجھے. گورنر نے شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر خورشید اعظم اور بزنس کمیونٹی کے دیگر ۔نمائندوں کا شکریہ بھی ادا کیا