The caretaker prime minister will take the final decision today on the reduction in the prices of petroleum products

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نگران وزیراعظم آج حتمی فیصلہ کریں گے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نگران وزیراعظم آج حتمی فیصلہ کریں گے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا پھر برقرار رکھنے کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تیل کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کئی روز سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبریں زیرگردش ہیں، جن کے بارے میں آج حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔اس سے قبل میڈیا میں موجود خبروں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 16 روپے کی فی لیٹر کمی متوقع ہے،لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی سستا ہوگا۔اس حوالے سے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے۔کہا گیا تھا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔سمری پر وزارت پیٹرولیم اور خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس کے بعد انوار الحق کاکڑ حتمی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے۔

Jamrud police foil attempt to smuggle fake Pakistani currency

جمرود پولیس کی جعلی پاکستانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

جمرود پولیس کی جعلی پاکستانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، 350000 جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرکے ملزم حوالات منتقل مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جمرود نفیس خان کی خفیہ اطلاع پر انچارج کارخانوں وزیرڈھنڈ اتحاد آفریدی نے دوران ناکہ بندی ایک مشکوک شخص اشتیاق ولد حسین خان سے 350000 جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرکے جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا۔جن سے مزید تفتیش جاری۔

Evacuation of foreigners living illegally in Pakistan continues

غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی رضاکارانہ واپسی کی آج آخری تاریخ

غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کی رضاکارانہ واپسی کی آج آخری تاریخ ہے، کل سے ملک گیر آپریشن ہوگا۔  حکومت کا دعویٰ ہے کہ تمام غیر رجسٹرڈ غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران تقریباً ایک لاکھ غیرقانونی افغان تارکین وطن طورخم اور چمن بارڈر کراسنگ سے رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں، تاہم پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن کی کل تعداد کے حوالے سے مختلف تخمینوں کی وجہ سے ان کی ملک بدری کا عمل کافی مشکل لگتا ہے۔

وزارت داخلہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کوبے دخل کردیا جائے گا۔ سنگین جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کو بے دخل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ غیر قانونی مقیم افراد کو گھر کرائے پر دینے والے بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

Joint search and strike operation of Police Station Sardheri and Pak Army

پولیس تھانہ سرڈھیری اور پاک آرمی کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان PSP کے واضح احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نصراللہ کے نگرانی پولیس اور پاک آرمی کے جوانوں نے سرڈھیری کے حساس مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اشتہاریوں کے 3 سہولت کار جبکہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

اسلحہ نمائش کے جرم میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے 2 بندوق، 2 پستول اور 13 کارتوس برآمد کئے گئے۔ انسداد کاروائی کی خاطر 5افراد بھی دھر لئے گئے۔ مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران کرایہ داروں اور افغان مہاجر چیکنگ کے دوران 1کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے ملزم گرفتار کیا گیا جبکہ بذریعہ وی وی ایس 20گاڑیاں اور بذریعہ سی ار وی ایس 19افراد کی چیکنگ کی گئی۔

Decision of several matches in RMI Media Cricket League

آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ میں متعدد میچز کا فیصلہ

پی پی سی کوبرااور پی پی سی شاہین نے اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پی پی سی سٹارنے بھی اپنا میچ جیت لیا

آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ میں متعدد میچز کا فیصلہ، پی پی سی کوبرااور پی پی سی شاہین نے اگلے راونڈ کے لئے کولیفائی کرلیا جبکہ پی پی سی سٹارنے بھی اپنا میچ جیت لیاتفصیلات کے مطابق رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے پشاور پریس کلب کے صحافیوں کے لئے منعقدہ ساتویں میڈیا کرکٹ لیگ کے چوتھے روز متعدد میچوں کا فیصلہ آگیا،گزشتہ روز کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں جاری پشاور میڈیا کرکٹ لیگ کا پہلا میچ پی پی سی کوبرا اور پی پی سی یونائٹڈ کے مابین کھیلے گیا جس میں کوبر ا کی ٹیم نے نو وکٹوں سے فتح حاصل کرلی پی پی سی یو نا ئٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے جس میں وصال یوسفزئی 24 اورشکیل 21 رنز کیساتھ نمایاں سکورر رہے جبکہ کوبرا کی جانب سے احسن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں کوبرا کی ٹیم نے پانچویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کیا۔ محمود خان 37  رنز کیساتھ نمایاں بلے باز اور مین آف دا میچ قرار پائے جبکہ رفعت احسان نے 33 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں پی پی سی سٹار نے پی پی سی گلڈیٹر کو 31 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی،سٹار کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 137  بنائے جس میں ذیشان لیاقت نے 57  اور عادل نے 29 رنز بنائے گلیڈیٹر کی جانب سے ظفر اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں پی پی سی گلیڈیٹر کی ٹیم 5وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بناسکی جس میں ظفر اقبال 23 رنز کیساتھ نمایاں رہے،تیسرا میچ  پی پی سی شاہین اور پی پی سی بولز کے مابین کھیلا گیا جس میں  شاہین نے 14 رنز سے کامیابی اپنے نام کرلی،پی پی سی شاہین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررا اٹھ اوورز میں  چاروکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے جس میں واحد خان نے 37 جبکہ عاصم شیراز نے  21 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی پیپی سی بولز کی جانب سے عباس نے دو جبکہ قیوم آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کرلی  جواب میں  پی پی سی بلز کی ٹیم  5 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بناسکی واحد خان  37 رنز اور دو وکٹ حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،  اس موقع پر  سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم اور پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک مہمانان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد آفریدی پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عرفان موسی زئی، خیبریونین کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، سپورٹس کمیٹی کے چیئر مین ظفر اقبال سمیت سینئر صحافی موجود تھے۔

National Junior Badminton Championship Under-15 title was won by Najamul Thaqib of Khyber Pakhtunkhwa

نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ انڈر15 ٹائٹل خیبر پختو نخوا کے نجم الثاقب نے جیت لی

نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں انڈر15 کا ٹائٹل خیبرپختونخوا کے نجم الثاقب نے جیت لی،چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے پہلی، خیبرپختونخوا نے دوسری پوزیشن حاصل کی،چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے1 گولڈ، 3 سلور اور4 براؤنز میڈلز جیت کر صوبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی میں منعقدہ نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی انڈر15 فائنل خیبرپختونخوا کے نجم الثاقب نے کے پی ہی کے حسیب خان کو 22-21 اور 21-16 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، انڈر19 فائنل میں پاکستان آرمی کے منان نے خیبرپختونخوا کے محمد زید کو 21-19 اور 21-17 سے شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا اسی طرح انڈر 19 ڈبلز میں آرمی کے منان اور سعد عامر نے محمد زید اور تیمور خان کو 21-16 اور 21-19 سے ہراہرکر پہلی پوزیشن حاصل کی، انڈر17 میں خیبرپختونخوا کے قاری عمر اور تیمورخان نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ گرلز انڈر17 فائنل میں پاکستان آرمی کی عمارہ نے گولڈ آرمی کی ثروت نے سلور سندھ کی ثنا حنیف نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ گرلز انڈر19 میں سندھ کی مریم حنیف نے گولڈ سمیہ نے سلور پنجاب کی کنزا نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔خیبر پختونخوا کی ٹیم حیات اللّٰہ اور بشریٰ کی کوچنگ میں چیمپئن شپ میں حصہ لیا جنہوں نے بہترین کا رکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Repatriation of illegal Afghan refugees through Torkham border

غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی طورخم بارڈر راستے سے وطن واپسی

حکومت پاکستان کی جانب سے 31 اکتوبر تک تمام غیرقانونی مقیم افراد کو نکلنے کا حکم جاری کیا گیا ہے

خیبرطورخم کے راستے اب تک 70 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغانی اپنے ملک واپس جاچکے ہیں طورخم ذرائع کے مطا بق افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تیزی آرہی ہے۔ لنڈی کوتل میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے لئے عارضی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔طورخم زرائع کا کہنا تھا کہ افغان مہا جرین  کیمپ میں نادرا کے وینز بھی کھڑے کئے گئےہیں ۔ کیمپ میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کرکے انہیں واپس اپنے ملک روانہ کیا جاتا ہے۔غیر قانونی طریقے مقیم افراد کو ملک سے نکلنے کی ڈیڈ لائن کل ختم ہورہی ہے۔ڈیڈ لا ئن کے بعد ملک میں مقیم غیر قا نو نی افراد کیخلا ف کا ر وا ئی کی جا ئے گی۔

Conducting the annual convocation of Peshawar University

جامعہ پشاو ر میں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد

مہمان خصوصی چانسلر گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے چار سو پچپن طلباء اور طالبات میں ڈگریاں تقیسم کیں۔ ڈگریاں لینے والوں میں 200 اُنسٹھ طالبات اور 196 طلباء شامل تھے۔ 5 پی ایچ ڈی اور 24 ایم فل سکالرز میں بھی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ کانووکیشن میں ایم اے، ایم ایس سی کے 36 ٹاپرز طلباءکو گولڈ میڈلز دیئے گئے۔