Voluntary return and deportation of illegal aliens continues

پشاور میں غیر قانونی طارکین وطن کی تعداد سب سے ذیادہ

                   خیبرپختونخوا میں مقیم غیرقانونی غیر ملکیوں کے حوالے سے جاری ہونے والے سرکاری دستاویز کے مطابق اب تک 51 ہزار سے زیادہ غیرقانونی غیر ملکیوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے، ان میں 25 ہزار سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں سب سے زیادہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی تعداد 22 ہزار 752 تک ہے۔ دستاویز کےمطابق نوشہرہ میں 7ہزار، ڈی آئی خان 11 ہزار، مردان 1900، چارسدہ ہزار سے زائد، ملاکنڈ 207، چترال لوئر 91، سوات 7  اور لکی مروت میں مقیم 30 غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھاکیا گیا۔اس کے علاوہ ٹانک 171، ہنگو 961، مانسہرہ 2700، ایبٹ آباد 145،  ہری پور ڈھائی ہزار سے زائد، کوہاٹ ڈیڑھ ہزار، ہنگو 961، بنوں 363 اور کرک میں 146 سے زیادہ غیرقانونی غیرملکیوں موجود ہیں۔دستاویز کے مطابق خیبر میں 5 ہزار، کرم 95 اور باجوڑ میں27 غیرقانونی غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔

The Election Commission has given the date of elections on February 11

الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو انتخابات کی تاریخ دیدی

الیکشن کمیشن آ ف پا کستا ن نے ملک بھر میں عا م انتخا با ت 11 فروری کو کرانے کی تاریخ دی دی

الیکشن کمیشن آف پا کستا ن نے انتخا بات کو تا ریخ سپریم کو رٹ آف پاکستان میں الیکشن سے متعلق کیس کی سما عت کے دوران دیدی چیف جسٹس قا ضی فا ئز عیسی کی سر برا ہی میں جسٹس اظہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خا ن پر مشتمل 3رکنی بینچ الیکشن کر وانے کیلئے دا ئر در خو استوں کو سما عت کر رہا تھا جس کے دو را ن چیف جسٹسس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سوا تی سے استحصا ل کیا کے کیا الیکشن کمیشن نے انتخا با ت کی تا ریخ دیدی جس پر وکیل سجیل سوا تی  الکیشن کمیشن نے بتا یا کہ 30 نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل ہو جائیں گی۔ 4 فروری کو پہلا اتوار ہے اور دوسرا اتوار 11 فروری ہے۔ انتخابات 11 فروری کو کرائے جائیں گے۔

Jirga in Kurram between the successful 9-day clashes between the tribes ended

کرم میں جرگہ کامیاب قبائل کے درمیان 9 روز سے جاری جھڑپیں ختم

کرم میں جرگہ کامیاب  قبائل کے درمیان 9 روز سے جاری جھڑپیں رُک گئیں

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں قبائل کے درمیان 9 روز سے جاری جھڑپیں مذاکرات کے بعد رُک گئیں۔

جرگہ رکن نورجف کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور فورسز کے ہمراہ جرگہ نے کامیاب مذاکرات کیے۔9 روز کے درمیان دو قبائل میں جھڑپوں میں افراد جاں بحق اور 105 زخمی ہوئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ کےمطابق سیز فائر کے بعد قبائل کے مورچوں پر فورسز کے اہلکار تعینات کر دیےگئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نےجنگ بندی کے بعد آمدورفت کے راستے،انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بھی جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فائربندی کے باوجود سرکاری حفاظت میں پاراچنار سامان لے جانے والے قافلےکو علاقہ ششو سے مقامی قبائل نے واپس کر دیا۔

Repatriation of Afghans residing illegally in Pakistan

غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغانیوں کی وطن واپسی

ملک میں غیرقانونی رہائش پذیر 5 ہزار 650 افغان شہریوں کو لنڈی کوتل ہولڈنگ سنٹر میں اکھٹا کردیاگیا، افغان کمشنریٹ کیمطا بق ولڈنگ سنٹر میں رکھے گئے افغان شہری 733 خاندانوں پر مشتمل ہیں جس میں کےپی کے 2 ہزار 330 افراد لنڈی کوتل ہولڈنگ سنٹر منتقل کئے گئے تھے پنجاب سے 2ہزار 530 اور اسلام آباد سے 536 افغانی ہولڈنگ سنٹر پہنچ گئے، افغان کمشنریٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ ہولڈنگ سنٹر لنڈی کوتل کو آزادکشمیرسے103؛ سندھ سے151 افغان شہری منتقل ہوگئے تھے۔ہولڈنگ سنٹرسے تمام افغانیوں کوطورخم سرحد کی طرف جانے کی اجازت دی گئی، طورخم سرحد پر کلیرنس ملنے کے بعد افغانستان داخل ہوں گے۔

Seminar on Traffic Rules at The City School Hayatabad

دی سٹی سکول حیات آباد’ میں ٹریفک قوانین بارے سیمینار

چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام دی سٹی سکول حیات آباد میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد اور ٹیم نے طلباء و طالبات کو آگاہی دی۔ آگاہی سیمینار میں استانیوں‘ طلباء و طالبات اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد اور ٹیم نے سیمینار کے دوران طلبہ کو روڈ سیفٹی‘ زیبرا کراس‘ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں میں جا کر طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ سیمینار کے اختتام پر ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد نے طلباء و طالبات کو عملی طور پر روڈ کراسنگ کے حوالے سے تربیت دی اور بعد ازاں ان سے ٹریفک قوانین اور روڈ کراسنگ سے متعلق سوالات کئے جس پر طالبات نے صحیح جوابات دیئے۔ دی سٹی سکول حیات آباد کے پرنسپل نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اقدامات کو سراہا اور ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد کو مختلف اوقات میں اس طرح کے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر زور دیا اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Negotiations between the district administration of North Waziristan and Atmanzai nation successful

ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان اور قوم اتمانزئی کے درمیان مذاکرات کامیاب

شمالی وزیرستان میں اتمانزئی قوم کے ملکان و مشران نے  کئی مہینوں سے  امن کے لئے رزمک میں جرگے کا آغاز کیا ۔ جرگہ میں اتمانزئی کے تمام قوموں نے شرکت کی اور کئی ماہ کی مشاورت کے بعد اپنے مطالبات  تشکیل  دئے۔ چند ہفتے پہلے  ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان  اور اتمانزئی قوم   نے  باقاعدہ سے مذاکرات کا آغاز کیا جس میں قوم نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کئے۔ مطالبت پر کئی نشستیں ہوئی  اور آخر میں متفقہ طور پر ایک تحریری معاہدہ تشکیل دیا گیا۔

 آج مورخہ 01/11/2023 کو   کامیاب  مذاکرات گورنر کاٹیج میرانشاہ میں ہوئے  جس میں ڈپٹی کمشنر ،اتمانزئی مشران کے مابین  اقرار نامہ   انتہائی خوش اسلوبی سے طے پاگیا۔ قوم اتمانزئی اور ڈپٹی کمشنر  نے امن و آمان قائم کرنے  اور علاقے کی ترقی کے  لئے مل بیٹھ کر  کام کرنے کا عہد کیا۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان منظور احمد آفریدی نے مشران کے مخلصانہ  کردار  و کاوشوں  کو سراہا  اور ان کا علاقے کے امن و ترقی کے حوالے سے مثبت سوچ کا خیر مقدم کیا۔ مولانا بیت اللہ نے اتمانزئی قوم کی جانب سے خطاب کیا اور  بتایا کہ معاہدہ باہمی رضامندی اور افہام و تفہیم سے طے ہوا۔ جرگہ کے شرکاء نے خصوصی طور پر جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل انجم ریاض اور ڈپٹی کمشنر منظور احمد آفریدی کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہاکہ جی او سی صاحب اور ڈپٹی کمشنر صاحب  منظور آفریدی و اسسٹنٹ کمشنرر میرانشاہ خالد عمران اور اسسٹنٹ کمشنر میر علی سب ڈویژن ڈاکٹر صادق علی و تحصیلدار میر علی غنی الرحم ان کی شمالی وزیرستان کیلئے خدمات ہمیشہ قابل قدر رہی ہیں۔

Higher Secondary School Saqib Ghani Shaheed Tug of War Competition has ended

گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پشاور کینٹ میں رسہ کشی مقا بلہ اختتا م پذیر

گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ثاقب غنی شہیڈ پشاور کینٹ رسہ کشی مقابلہ اختتام پذیر ہوگیا، فائنل میں شاہین کلب نے ایگل کلب کو دو ایک سے شکست دیدی مہمان خصوصی حمید اللہ جان پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شہید ثاقب غنی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ محمد سعید وائس پرنسپل، سعید الرحمان سپورٹس انچارج محمد ریاض خان، حبیب خان، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ٹیکنیکل آفیشلز عزیر محمد اکرام اللہ، علی رضا، وقاص خان اور مھمد علی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل شاہین اور ٹائیگرز کے درمیان کھیلاگیا جس میں شاہین نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ایگل کلب نے ریڈ لائنز کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ فائنل میں شاہین کلب نے ایگل کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Abbottabad Muslim School and College Education System held a sports gala at the boys campus

ایبٹ آبادمسلم سکول اینڈ کالج ایجوکیشن سسٹم کے بوائز کیمپس میں سپورٹس گالا کا انعقاد

سپو ر ٹس گا لا میں چار کیمپسز کے طلباء و طالبات نے پورے جوش و خروش کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ظہیر اسلام اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد عارف خٹک  تھے ۔ چاروں سکول کے کیمپسز کے مردو خواتین اساتذہ نےاپنے سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی و رہنمائی کے لئے گراؤنڈ میں موجود تھے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف کھیلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا- تقریب کے اختتام  پر بچوں نے علاقائی موسیقی پر رقص پیش کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ظہیر اسلام اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد عارف خٹک نے اپنے مختصر خطاب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کیلئے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد مسلم سکول اینڈ کالج ایجوکیشن سسٹم انتظامیہ کے پیش نظر ہے جس کیلئے آج کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات کی بہتر ین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آخر میں سکول انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کا شکریہ ادا کیا ۔