3-day Orakzai Zalmu Mela begins in Lower Orakzai Kalaya

لوئر اورکزئی کلایا میں 3 روزہ اورکزئی زلمو میلہ شروع

محکمہ ٹوارزم خیبر پختون خواہ کے تعاون سے لوئر اورکزئی کلایا سپورٹس گراونڈ میں 3 روزہ اورکزئی زلمو میلے شروع کھیل کھود اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی کلایا سپورٹس گراونڈ میں اورکزئی سکاوٹس پاک آرمی کے تعاون سے محکمہ ٹوارزم خیبر پختون کی جانب سے اورکزئی زلمو میلہ کے نام سے 3 روزہ فیسٹیول شروع کیا گیا اس فیسٹیول میں کرکٹ ،کبڈی ،رسہ کشی ،کشتی اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ فوڈ سٹالز لگائے گئے ہیں اس فیسٹیول میں علاقائی اور صوبہ بھر سے سیاح اور عوام شرکت کریں گے 3 روزہ زلمو میلے کے انعقاد پر علاقہ عوام نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اورکزئی ایک سیاحتی مقام ہے اس پر اس طرح کے میلوں سے اورکزئی کے ترقی کیلئے نیا باب کھول گیا ہے۔

Peshawar Zalmi and Zalmi Foundation express solidarity with Palestine

پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن نے فلسطین سے اظہار یکجہتی

پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کا آمدنی کا دس فیصد حصہ فلسطین اور غزہ کے متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا  ۔ پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہا کہ پشاور زلمی مشکل گھڑی میں فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہےفلسطینیوں پر ظلم اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں ، اور ہر ممکن مدد اور تعاون جاری رکھیں گے۔

Local school children show solidarity with Palestinian children

مقامی سکولوں کےطلباء کا فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

پاک جرمن سکول وڈپگہ اور اسلامک ایجوکیشن بازار کلاں کے بچوں نے فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر پشا ور پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا ، احتجاجی مظاہرے میں پاک جرمن سکول وڈپگہ اور اسلامک ایجوکیشن بازار کلاں کے بچوں نے حصہ لیا ۔بچوں نے فلسطین کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے بعض بچوں نے خون آلود گڑیوں کے ساتھ خون آلود کپڑوں میں ملبوس ہوکر فلسطینی  بچوں کی حالت زار کی منظر کشی کی ، ایک علامتی تابوت پر اقوام متحدہ ، 47 ملکی اسلامی فوجی اتحاد اور اسلامی امہ کے کتبے لگائے گئے تھے ، اس موقع پر بچوں نے جذباتی تقاریر کیں اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اسلامی امہ کی چشم پوشی پر اپنے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا۔ بچوں نے اپنی تقاریر میں فلسطینی بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امہ آپکی کوئی مدد نہیں کر سکتی لیکن دنیا بھر کے بچوں کی طرح ہمارے دل بھی آپکے ساتھ دھڑکتے ہیں ، مقررین نے کہا کہ اسرائیل جتنا چاہے ظلم کرلے لیکن اللہ کے حکم سے آخری فتح فلسطین کی ہوگی مقررین نے کہا کہ فلسطین کے معصوم بچوں کے مقدس خون نے اسرائیل کو دنیا بھر میں نفرت کی علامت اور گالی بنا کے رکھ دیا اور اب وہ دن دور نہیں جب فلسطین اسرائیل کے ناپاک وجود سے پاک ہوگا ، اس موقع پر بچوں نے فلسطین کے لیے انقلابی ترانہ بھی پیش کیا مظاہرے میں سکول کی خواتین اساتذہ نے بھی خطاب کیا جبکہ قومی امن جرگہ کے چیئرمین مولانا اقبال شاہ حیدری نے خطاب کے بعد اختتامی دعابھی کرائی۔

Local school children show solidarity with Palestinian children

 

Vice-Chancellor Dr. Jahan Bakht inaugurated the Project Management Unit at Peshawar Agricultural University.

وائس چا نسلر زرعی یو نیو ر سٹی پشاور ڈاکٹر جہا ن بخت کا پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کا افتتاح

خیبر پختونخواہ میں بڑی فصلوں کی پیداواری صلاحیت پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا تجزیہ ” پروجیکٹ کے حوالے سے شعبہ ایگریکلچرل اینڈ اپلائیڈ اکنامکس زرعی یونیورسٹی پشاور میں ایگریکلچر لینکیجز پروگرام (اے ایل پی) کے تحت پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کے قیام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کیا۔وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں “خیبرپختونخوا میں فصلوں کی پیداواری صلاحیت پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات” کا جائزہ لینے کے حوالے سے پروجیکٹ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر (پی آئی) ڈاکٹر خرم نواز سدوزئی اور پراجیکٹ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور درپیش چیلنجوں سے مقابلہ کرنے کے لئے یونیورسٹی کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ ایگریکلچرل اینڈ اپلائیڈ اکنامکس کا خیبرپختونخوا میں پائیدار زرعی ترقی، تعلیمی و تحقیقی کوششوں اور اس اہم پروجیکٹ کے قیام یونیورسٹی کی ترقی کے لئے لگن کی تصدیق کرتا ہے اور مستقبل میں زرعی یونیورسٹی پشاور کا اس منصوبے کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کا قیام اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔پروجیکٹ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم نواز سدوزئی نے وائس چانسلر اور دیگر شرکاء کو اس تحقیقی منصوبے کے اغراض و مقاصد کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (پارک) اسلام آباد کی مالی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔ شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غفار علی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔افتتاحی تقریب میں پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان ، رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد، ٹریژر ڈاکٹر عبدالسلام، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر داؤد ناظم، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد علی و دیگر محققین نے شرکت کی۔