NADRA started emergency services in Khyber Pakhtunkhwa

نادرا کا خیبر پختو نخوا میں ہنگامی بنیادوں پرخدمات کا آغاز

غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کے سلسلے کو خوش اسلوبی سے نبھانے کےلئے نادرا نے خیبر پختونخوا میں ہنگامی بنیادوں پراپنی خدمات کا آغاز کر دیا. نادرا ذرائع کے مطابق افغانستان واپس جانے والے شہریوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا نے پورے ملک سے 22 موبائل وینز جمع کر کے  لنڈی کوتل  پہنچا دی ہیں۔

ٹرانزٹ پوائنٹ پر موبائل وینز کی سہولت کے ساتھ 20 کاونٹر بھی تشکیل دیے گیے جس میں نادرا کے 140 ملازمین دن رات 24 گھنٹے بلا تعطیل اپنی ذمہ داری سر انجام دے رہے ہیں۔  یکم نومبر سے نادرا نے اپنی یومیہ رجسٹریشن کرنے کی صلاحیت کو بڑھا کر 15,000 کر دیا ہے۔ نادرا کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں اور جانے والے غیر ملکیوں کی ہر ممکن مدد کی جا  رہی ہے۔ حکام اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ عورتوں ، بزرگوں اور بچوں کو کوئی مشکل پیش نا آئے۔ بارڈر پر آنے والے غیر ملکیوں نے نادرا کی موثر خدمات کو خوب سراہا۔

Thunderstorm likely in upper districts of Khyber Pakhtunkhwa بارش

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونےکا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلسے میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔  ڈی جی پی ڈٰی ایم اے کی جانب سے تیزبارشوں اور ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ جاری مراسلے میں درجہ حرارت میں دو سے تین سنٹی گرید کمی کا امکان ظاہرکیا ہے۔ ڈی جی پی ڈٰی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور برساتی نالوں کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔

حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیراختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی  تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جانے کا کہا گیا ہے۔اسی طرح کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش  کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم  کئے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈٰی ایم اے نے کہا ہے کہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے اورمتعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں کی جانب منتقل کریں جبکہ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔جاری مراسلے میں سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کئے جانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ 10 نومبر تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔