غیر قانونی غیر ملکیوں کی رضاکارانہ واپسی و جلاوطنی کا عمل جاری
پیر کے روزطورخم بارڈرکے راستے 3ہزار 239 افغانیوں کو انخلا کے دوران افغانستان بجھوایاگیاہے۔گزشتہ روزطورخم بارڈرکے راستے مزید580خاندان جس میں 825مرد،773خواتین اور1ہزار404بچے شامل تھے،افغانستان بھیجوائے گئے۔ملک کے مختلف علاقوں سے اب تک مجموعی طورپر3ہزار239 افراد کوطورخم بارڈرکے ذریعے جلاوطن کیا گیاہے۔محکمہ داخلہ کے مطا بق پاکستان سے جلاوطن کئے گئے افراد میں 425پنجاب سے، 81 اسلام آباد، 24 آزاد کشمیر اور 1ہزار227 خیبر پختون خوا سے شامل تھے۔مجموعی طور پر طورخم بارڈر سے2لاکھ 12ہزار 874افراد افغانستان داخل ہوئے۔ براستہ انگور اڈہ بارڈر3ہزار 198 افغانیوں کو افغانستان بھیجا گیا۔جس میں 17ہزار110خاندان، 58ہزار938 مرد،،46ہزار25 خواتین اور1لاکھ 42ہزار 25 بچے براستہ طورخم واپس بھیجے گئے۔مجموعی طور پر2لاکھ 92ہزار 57غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملیکوں کو افغانستان بھیجا گیا۔ پشاورٹرانزٹ سنٹرسے گزشتہ روز مجموعی طورپر162غیرملکیوں کو طورخم بارڈر منتقل کیا گیا۔حمزہ باباپوائنٹ لنڈی کوتل سے مجموعی طورپر75غیرملکیوں کو بجھوایاگیا۔
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی
خیبرپختونخوا میں آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطا بق صوبے کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ روز کالام کا درجہ حرارت منفی 2،چترال 2،پاراچنار 3،بنوں 10،پشاور 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں صبح اور شام کے وقت دھند کا امکان ہے۔
شمالی وزیرستان ، ضلع میر علی کے علاقےمیں اپریشن کے دوران2 فو جی جو ان شہید
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
12نومبر 2023 کی رات شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں اپنے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تا ہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، سپاہی عبداللہ (عمر: 25 سال، رہائشی: مردان)،سپاہی محمد سہیل (عمر: 19 سال، رہائشی: تھرپارکر) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا
اللّٰہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین