خیبر پختونخوا میں امراض قلب کے واحد سرکاری ہسپتال پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر میزبانی تین روزہ بارہویں دوسالہ کارڈیک تھیوریسک سرجری انٹرنیشنل کانفرنس کا اغاز آج سے ہوگا ،کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے نامور اور بہترین کارڈیالوجسٹ ،کارڈیک سرجن اور دیگر ماہرین صحت شرکت کر رہے ہیں۔پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ترجمان رفعت انجم کے مطابق تین روزہ کانفرنس کا موضوع” کارڈیک سرجری میں روشن مستقبل کیلئے تعاون کے ذریعے معیار کو مضبوط بنانا” ہے۔ کانفرنس پی آئی سی اور پاکستان ایسو سی ایشن آف کارڈیو ویسکولر اینڈ تھیوریسک سرجری کے اشتراک سے 17نومبر سے شروع ہورہی ہے جس میں شعبہ امراض قلب سے وابستہ قومی اور بین الاقوامی ماہرین حصہ لے رہے ہیں ،ترجمان کے مطابق کانفرنس میں امراض قلب کے شعبے میں نئی جدت، معمولی کٹ کے ساتھ بڑی سرجری،بغیر کٹ سرجری،امراض قلب میں مبتلا چھوٹے اور بڑوں کے لیے جدید طریقہ علاج اور ریسرچ پر بات ہوگی۔تین روزہ کانفرنس میں مختلف موضوعات پر ورکشاپس،سمپوزیم اور مقالے پیش کرنا شامل ہیں۔کانفرنس کے حوالے سے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹیو ، میڈیکل ڈائریکٹر اور کانفرنس کے کنوینیئر پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ کا کہنا تھا کہ پی آئی سی کی میزبانی میں اتنا بڑا ایونٹ منعقد ہونا ایک اعزاز ہے اور اس بات کا ثبوت بھی کہ بہترین اور عالمی معیار کے علاج معالجہ کی سہولیات پی آئی سی کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے ساتھ ساتھ ملکی اور غیر ملکی اداروں کا بھروسہ ہے جس کے باعث یہ سب ممکن ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ تین سال کے قلیل عرصے میں بہت سے نیشنل اور انٹرنیشنل اعزازات اپنے نام کرنے والے پی آئی سی کو ہر فورم پر سراہا جا رہا ہے جو نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس سے نہ صرف نئے خیالات کا تبادلہ ہوگا بلکہ نئے آنے والے نوجوان سرجنز کے لیے بہترین راہیں ہموار ہونگی اور وہ نئے جدید طریقہ علاج کے ساتھ اس صوبے اور ملک کے شہریوں کو خدمات فراہم کر سکیں گے۔ڈاکٹر شاہکار نے پشاور آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید بھی کہا۔
خیبر پختو نخوا، مو سم خو شک اور سرد
آج رات اور جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھنداورسموگ کا امکان۔
مغربی ہواؤں کا زیادہ تر خشک بادلوں پر مشتمل سلسلہ آج کے زیر اثر کل سے 20 نومبر کے دوران ملک کے بیشتر بالائی وسطی اور مغربی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا.
اس دوران گلگت بلتستان بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بعض مغربی علاقوں میں کہیں کہیں پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے
جب کہ لاہور سمیت پنجاب کراچی سمیت صوبہ سندھ اور پشاور سمیت خیبر پختون خواہ کی اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا
آج کم سے کم درجہ حرارت
اسکردومنفی04 کالام ،گلگت،گوپس اورہنزہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا