ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا شاندار آغاز ہو گیا.
ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی 18 اور 19 نومبر تک پشاور میں منعقد کی جا رہی ہے, ریلی میں 51 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں. کار ریلی تاریخی قلعہ بالاحصار پہنچی۔ جہاں پر ونٹیج کاروں کے شوقین بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ لوگوں نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ تاریخی قلعہ بالاحصار میں تاریخی گاڑیوں کی نمائش سے ایوینٹ کو بہت پذیرائ ملی. ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی ہر سال نومبر میں منعقد ہوتی ہے. اس سال کار ریلی کا آغاز 12 نومبر کو کراچی سے ہوا. ونٹیج اور کلاسک کار ریلی میں 1930 سے 1970 تک کی مرسڈیز، فورڈ، شیورلیٹ، بوئک، منی اور ووکس ویگن سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں.
بی آئی ایس پی سےمستفید ہونےوالی خواتین کےلیےڈیجیٹل مالیاتی ٹریننگ کاآغاز
ایبٹ آباد ڈائریکٹرجنرل بینظیرانکم سپورٹس پروگرام خیبرپختونخوا زہرہ اسلم نےکہاہےکہ صوبےکی16لاکھ بی آئی ایس پی سےمستفید ہونےوالی خواتین کےلیےڈیجیٹل مالیاتی ٹریننگ کاآغازکردیاگیاہےجس کےپائیلٹ فیزکاآغازہری پورسےکیاگیاہےجہاں ابتدائی طورپربی آئی ایس پی سےمستفید ہونےوالی275خواتین کوٹریننگ دی جائےگی جسکےبعد اس ٹریننگ کادائرہ کارصوبےکےدوسرےاضلاع تک پھیلایا جائےگا،ٹریننگ کابنیادی مقصد ہےکہ مستفید ہونےوالی خواتین جب پیسےوصول کریں تواُنھیں گنتی آسکے،وہ ان پیسوں سےبچت اوربجٹ بناسکیں،ان خیالات کااظہاراُنھوں نےہفتہ کےروزبینظیرانکم سپورٹس پروگرام ہری پورکےدفترمیں خواتین کی ڈیجیٹل مالیاتی ٹریننگ کےتین روزہ اختتامی سیشن سےخطاب اورمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےکیا،اُنھوں نےکہاکہ ٹریننگ کےدوران خواتین کواُن کےحقوق وذمہ داری سےآگاہی،کرنسی نوٹوں کی پہچان،موبائل اکاؤنٹ کااستعمال،بچت کرنا،سرمایہ کاری،مختلف قسم کےفراڈ سے آگاہی اورایک ذمہ دارشہری بنانے کےحوالےسے تفصیلی طورآگاہی دی گئی ہے،ٹریننگ حاصل کرنےوالی خواتین پرلازم ہےکہ وہ دیگرمستفید ہوانےوالی خواتین تک بھی یہ پیغام پہنچائیں، ٹریننگ کےدوران اسسٹنٹ ڈائریکٹروماسٹرٹرینرجہانزیب اخترنےخواتین کوٹریننگ کےتمام بنیادی مقاصد کےحوالےسےتفصیلی طورپرآگاہ کیا،اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹرسید سیاربادشاہ،فوکل پرسن ہری پورارباب وہاب ودیگربھی موجود تھے،ٹریننگ کےاختتام پرڈائریکٹرجنرل بی آئی ایس پی نےٹریننگ حاصل کرنےوالی خواتین میں اعزازیہ بھی تقسیم کیا۔
ایبٹ آبادسپورٹس گرلز ٹورنامنٹ اتھلیٹکس مقابلوں میں گرلز سکول کاکول نےمیدان مار لیا
ایبٹ آباد سپورٹس گرلز ٹورنامنٹ اتھلیٹکس مقابلوں میں گرلز سکول کاکول نےمیدان مار لیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس گرلز ٹورنامنٹ کے سلسلے میں اتھلیٹکس کے مقابلے مڈل سکول میرا مظفر میں منعقد ہوئے ۔گرلز ہائر سکینڈری سکول کاکول کی بچی فاطمہ نے شاٹ پٹ،ڈسکس تھرو اورجیولن تھرو میں ضلع کےتمام سکولز کو مات دے کر تینوں مقابلوں میں ڈسٹرکٹ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کر لیں۔اور اتھلیٹکس کی میجر ٹرافی کاکول سکول کے نام کر لی۔ ان مقابلوں میں دوسری پوزیشنز گرلز ہائی اسکول سیالکوٹ اور سینٹینیل ماڈل سکول نمبر 1 اور تیسری پوزیشنز ہائی سکول بلولیہ اور ہائر سیکنڈری سکول کٹھیالہ نے حاصل کیں۔ رسہ کشی کے مقابلہ میں سخت مقابلہ کے بعد پہلی پوزیشن ہائی سکول سجیکوٹ قلندر آباد کے حصہ میں آ ئی۔ دوسری پوزیشن ہائر سیکنڈری سکول گڑھی پھلگراں اور تیسری پوزیشن حویلیاں ویلج اور کوٹھیالہ سکول نے حاصل کی. سپورٹس سیکرٹری نے سکولوں کو مبارکباد پیش کی اور انتظام میں شامل سکولوں کا موثر انتظام پر شکریہ ادا کیا۔
آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز
شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن سکواش چیمپئن شپ قمر زمان سکواش کمپلیکس قیوم سٹیڈیم پشاور میں شروع ہو گئی۔ وائس چانسلر شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد،سابق ورلڈ چیمپئنقمر زمان نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی (SBBWU) کی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اور آرگنائزنگ سیکرٹری ماریہ سمین جان، اسکواش کوچز طاہر اقبال، چیف ریفری منور زمان، ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ اور ہائیر ایجوکیشن کمشنر کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس موقع پر ماریہ سمین جان نے کہا کہ یہ مسلسل تیسرا موقع ہے کہ یونیورسٹی پشاور میں آل پاکستان ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کر رہی ہے جس میں 110 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 20 نومبر تک جاری رہے گی۔ ماریہ ثمین نے کہا کہ آل پاکستان مین ایتھلیٹک چیمپئن شپ اور ویمن اسکواش چیمپئن شپ دراصل منی سپورٹس گالا کا حصہ ہیں جو پشاور یونیورسٹی اور شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی دونوں کو دیے گئے ہیں۔ماریہ ثمین نے کہاکہہم چیئرمین ایچ ای سی اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ایچ ای سی کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے خواتین اور مردوں کے کھلاڑیوں کے لیے باوقار چیمپئن شپ کی میزبانی پر ہماری یونیورسٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔” انہوں نے کہا کہ جہاں تک رہائش اور دیگر سہولیات کا تعلق ہے ہیڈ کوچ سلمیٰ فیض تمام ٹیموں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔چیمپئن شپ میں پی ایم اے ایس ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، پنجاب یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، لمز لاہور، اقرا یونیورسٹی پشاور، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، قائداعظم یونیورسٹی شامل ہیں۔ اسلام آباد، جی سی یو لاہور، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور (یو وی اے ایس)، یونیورسٹی آف لاہور اور ایس بی بی ڈبلیو یو حصہ لے رہے ہیں۔ابتدائی میچوں میں بی زیڈ یو نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو، ایریڈ نے یو وی اے ایس کو 2-0 سے، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے اے آر آئی ڈی کو 2-0 سے، اقراء یونیورسٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو، اقراء یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کو، قائد نے اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے پنجاب یونیورسٹی کو 2-0 سے ہرا دیا۔
آر ایم ائی سٹاف سپورٹس گالا تمام رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر
آر ایم ائی سٹاف سپورٹس گالا تمام رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا. آر ایم ائی سٹاف سپورٹس گالا تمام رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔ سٹاف سپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینیس کے مقابلوں میں سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سپورٹس گالا کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میں ایڈمن ایوونجرز نے سخت مقابلے کے بعد ایجوکیشن سٹرائیکرز کو شکست دے دی۔ سید مستفر شاہ کو بہترین بیٹسمن جبکہ فرمان اللہ کو بہترین بالر کی ٹرافی دی گئی۔ خواتین بیڈمنٹن ڈبل کا فائنل مقابلہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناظمہ سلیم اور ڈاکٹر معصومہ حسین نے اپنے نام کیا۔ اسی طرح خواتین بیڈمنٹن سنگل میں فرحانہ نے فائنل مقابلہ اپنے نام کیا۔ خواتین کے ٹیبل ٹینس سنگل میں حنا افضل جبکہ بیڈمنٹن میل میں اعجاز خان نے فتح اپنے نام کیا۔ ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر محمد بن افسر جان کا کہنا تھا کہ آر ایم ائی نے ہمیشہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے جبکہ کھیلوں کی سرگرمیاں سٹاف کی زہنی اور جسمانی وجود پر مثبت اثرات ڈالتی ہیں۔
آل پاکستان انٹریونیورسٹی ایتھلیٹکس چیمپیئین شپ کامیدان پشاور یونیورسٹی میں سج گیا
آل پاکستان انٹریونیورسٹی ایتھلیٹکس چیمپیئین شپ کامیدان پشاور یونیورسٹی میں سج گیا. تین روزہ چیمپیئن کاباقاعدہ افتتاح گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کیا.
پشاورمیں طویل عرصہ بعدآل پاکستان انٹریونیورسٹی ایتھلیٹکس چیمپیئین شپ کامیدان پشاوریونیورسٹی میں سج گیا۔تین روزہ چیمپیئن کاباقاعدہ افتتاح گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کیااس موقع پروائس چانسلرپشاوریونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمدادریس، وی سی خیبرمیڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحر کرم، ڈایریکٹر سپورٹس عبدالولی خان یونیورسٹی ڈاکٹرفاروق احمد، ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن کمیشن ارشدحسین، ڈائریکٹرڈاکٹرنورزادہ،ڈائریکٹرسپورٹس گورنمنٹ کالج پشاورعبدالرشید خان اورملک بھر کی یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹر سپورٹس،ہائیر ایجوکیشن کمشنر کے نمائندے اورطلباء کی ایک بہت بڑی تعداد موجودتھی۔پہلے روزکھیلے گئے مقابلوں کے نتائج کے مطابق ڈسکس مقابلے میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے غلام محی الدین نے گولڈ،یوایم ٹی کے اسامہ نے چاندی جبکہ پی یوکے محمد حمزہ نے کانسی کاتمغہ جیتا۔ٹرپل جمپ میں ایل ایچ آر کے فراز خان نے پہلی یوسی پی کے محمدطلحہ نے دوسری جبکہ یوسی پی کے ہی حمزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تین روزہ مقابلوں میں ملک بھرکی چالیس یونیورسٹی کے چارسوسے زائد مختلف مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمی دیکھ کراورملک سطح پرایونٹس میں شرکت سے مجھے بھی اپنے سکول کا وقت یاد ایا کہ میں بھی کھیلوں میں شرکت کرتا تھا۔وہ وقت کھیلوں کے لیے ایک بہترین دورتھاہرسکول میں کھیلوں کے لیے باقاعدہ گراونڈزہواکرتے تھے اب حالات یکسرتبدیل ہوچکے ہیں۔ال پاکستان اتھلیکٹس شپ گزشتہ اٹھ سال سے نہیں ہو رہا تھی جوکہ قابل افسوس بات تھی تاہم شکر ہے کہ پشاورمیں پھرسے اس کاآغازہواہے جس کے لیے میں وائس چانسلر محمدادریس،ہائیرایجوکیشن کمیشن اورڈائریکٹرسپورٹس بحر کرم اور انکے سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ دوبارہ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کاآغازہرلحاظ سے قابل تحسین اقدام ہے۔کھیلوں خاص کر سکواش میں بھی ہمارے کھلاڑیوں نے قابل فخر کارکردگی پیش کی اور اسی گاوں نواں کلی سے تعلق رکھنے والے حمزہ خان نے پھر سکواش میں پاکستان کے لیے شاندار کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیاگورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں یونیورسٹی اف پشاور کے تمام ممبران اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا بعدازاں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے باقاعدہ اس چیمپیئن شپ کے اغاز کا باقاعدہ اعلان کیااورابتدائی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے اس سے قبل۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پشاوریونیورسٹی محمد ادریس نے تما م کھلا ڑیوں کے ساتھ ساتھ گورنر کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پشاور کی مہمان نوازی اپ یاد رکھے گے اور امید رکھتے ہے کہ اپ اس چیمپیئن شپ سے لطف اندوز ہونگے۔
ضلع مہمند اور باجوڑ میں پہلی مرتبہ مشترکہ طور پر امن سائیکل ریس کا انعقاد
پاک فوج، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے بڑے ایونٹ کا انعقاد
دو اضلاع باجوڑ اور مہمند میں امن سائیکل ریس دو مرحلوں میں اختتام پذیر ہو گئی. ضلع باجوڑ ناواگئی سے کیڈٹ کالج مہمند اور کیڈٹ کالج مہمند سے نحقی ٹنل تک امن سائیکل ریس ہوئی. امن سائیکل ریس میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 120 سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں. سائیکل ریس کیلئے مہمند اور باجوڑ میں 40 کلومیٹر پر محیط فاصلہ رکھا گیا
سائیکل ریس میں پہلی مرتبہ مہمند اور باجوڑ کے مقامی سائیکلسٹ نے بھی حصہ لیا. سائیکل ریس میں بڑی تعداد میں نوجوان اور بزرگ بھی حصہ لے رہے ہیں. سائیکل ریس کا مقصد دنیا کو قبائلی علاقوں میں امن کا پیغام اور سیاحت کےو فروغ دینا ہے.