چیف آف آرمی سٹاف نے اسٹرائیک کور کی کور سطح کی اجتماعی تربیتی مشق کا دورہ
چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) سید عاصم منیرNI (M) نے اسٹرائیک کور کی کور سطح کی اجتماعی تربیتی مشق کا دورہ کیا۔
مشق کا مقصد جارحانہ آپریشنل تصورات کی توثیق کرنا ہے۔ انہوں نے جدید ترین VT-4 ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی پیچیدہ مشقوں کا ایک متاثر کن مظاہرہ دیکھا۔
چیف آف آرمی سٹاف سیدعاصم منیر نے مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ آرمی چیف نے ملٹی اسپیکٹرل خطرے کے نمونے کا جواب دینے کےلئے جنگی تیاری اور ذہنی چستی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تیزی سے بدلتے ہوئے خطرے کے ماحول کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے رات کے آپریشنز میں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہا۔ COAS نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ، مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔ قبل ازیں آمد پر کمانڈر منگلا کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
ضلع مہمند میں سپورٹس گالا کا افتتاح
ضلع مہمند کی مختلف تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے 24 سکولز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سپورٹس گالا میں کرکٹ، رسہ کشی،بیڈمنٹن،ہائی جمپ،والی بال،فٹ بال، ودیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔طلباء کو تعلیم کے بعد مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا خوش آئندہ اقدام ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیفران کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ہلال الرحمان نے مہمند کرکٹ گراؤنڈ میں ہوپ کے پبلک سکولز کے درمیان شہید پرنسپل جاوید خان کے نام سے منسوب سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ہر تحصیل میں اس طرح گراؤنڈ بنا یا جائے۔مگر بدقسمتی سے یہاں پر کوئی گراؤنڈ کیلئے زمین دینے کو تیار نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع مہمند کے طلبہ و نوجوانوں کو چاہیئے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جائے۔کیونکہ یہاں کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں۔مگر اس ٹیلنٹ کو اُجاگر رکھنےکیلئے مواقع ملنا ضروری ہے۔تاکہ نوجوان بھی دوسرے اضلاع کے برابر اپنے صلاحیت دیکھاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مثبت سرگرمیوں کے خیرمقدم اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔تقریب سے ہوپ کے صدر زرداعلی،ایم سی اے کے جنرل سیکرٹری نصیر خان،امتیاز جاوید خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ اس طرح سرگرمیوں سے علاقے میں امن و مثبت تبدیلی کو فروغ ملتا ہے۔