Repatriation of illegal Afghan refugees through Torkham border

پشاور افغان شہریوں کا اپنے ملک واپسی کاسلسلہ جاری

پشاورپولیس نے کریک ڈاؤن میں مزید 112 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔غیر ملکیوں کو سکریننگ کے بعد افغانستان واپس بھجوادیا گیا۔

کریک ڈاؤن کے دوران غیر ملکیوں کوگرفتاری کے بعد وطن واپس بھجوا دیا گیا ہے ۔ و طن واپس جانے والوں کی تعداد 993 ہوگئی ہے ۔گزشتہ روز طور خم کے راستے 2ہزار668افغان شہری اپنے ملک واپس چلے گئے۔محکمہ داخلہ کا کہنا تھا  واپس جانے والوں میں 560 خاندانوں کے 729 مرد ،652 خواتین اور 1175 بچے شامل تھے۔ طور خم سے مجموعی طور پر 2لاکھ  31 ہزار452 افغان واپس جاچکے ہیں ۔ طورخم کے راستے مجموعی طور پر 21 ہزار 562 خاندان واپس جاچکے ہیں۔ پشاور انگور اڈہ سے مجموعی طور پر 3ہزار365اور خرلاچی کے راستے 419 افغان شہری واپس جاچکے ہیں۔ صوبے کے تینوں راستوں سے جانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 237 ہوگئی ہے۔

Attack on Khyber Police Station Ali Masjid Hudud Lalacundo Check Post

خیبر تھانہ علی مسجد حدود لالاکنڈو چیک پوسٹ پرحملہ

ضلع خیبر تھانہ علی مسجد حدود لالاکنڈو چیک پوسٹ حملے میں شہید ہونے والے مجیب الرحمن  کی نماز جنازہ شاہ کس پولیس لائنز خیبر میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ خیبر پولیس لائنز شاہ کس میں ہونے والے نماز جنازہ میں  ڈی پی او خیبرسلیم عباس کلاچی سمیت سیکیورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مختلف مکتب فکر اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، ڈی پی او نے شہید کے ورثا اور دیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہید  کی جرات و بہادری اور پیشہ ورانہ خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی۔