Seminar for Orientation of Health Managers on Climate Change Health System in Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا میں ماحولیاتی تغیر صحت کے نظام پر ہیلتھ مینجرز کی اورینٹیشن کیلئےسیمینار

خیبرپختونخوا میں ماحولیاتی تغیر سے نمٹنے اور محکمہ صحت کی اس بابت تیاری بارے ہیلتھ مینجرز کی اورینٹیشن کیلئے ایک روزہ سیمینار کا آغاز ہوا جس میں ائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی اور تمام ڈی ایچ اوز کی شرکت کی۔ موسمیاتی تغیر سے خیبرپختونخوا بُری طرح سے نمبرد آزما ہے۔ انفلوئنزا لایک ڈیزیز، واٹر بارن ڈیزیز، نمونیا کی بڑھتی ہوئی شرح سب موسمیاتی تغیر کی وجہ سے ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی کہنا تھا ہم نے ڈینگی کو امسال کنٹرول کرکے ثابت کردیا کہ ہم ان چیلنجز کا سامنا کرسکتے ہیں ۔ پختونخوا پہلا صوبہ ہے جو ہیلتھ سیکورٹی پر پراونشل ایکشن پلان بنارہاہے جو کہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ کلائمیٹ ریزیلئنٹ ہیلتھ سسٹم ہمارے صوبے کیلئے ناگزیر ہے۔ تقر یب سے خطا کر تے ہو ئےڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے بتایا ہم نے اپنے ابتدائی صحت کے مراکز بشمول دیہی و بنیادی مراکز صحت کو فعال و مربوط بنانا ہے۔ سخت معاشی حالات کے باوجود کسی بھی ضلع میں ادویات و فنڈز کی کمی نہیں آنے دی۔ ادویات کیلئے کوشش ہے کہ سو فیصد بجٹ ریلیز کردیں تاکہ ڈی ایچ اوز کو طبی خدمات کی بجا آوری میں آسانی ہو۔ آپ اپنے بجٹ کا 90 فیصد ہسپتالوں سے حاصل کرتے ہیں جس پر آپ کو فوکس کرنا چاہئے۔ ہسپتالوں میں تشخیصی ٹیسٹوں کے ریٹس ریوائز نہیں ہوئے جو کہ اب ریوائز ہونے جارہے ہیں۔  ایک ڈی ایچ او یا ڈائریکٹر کم از کم دو سال تک اپنے پوسٹ پر رہنا چاہئے۔

Awareness campaign regarding mother and child health started in Mansehra

مانسہرہ میں ماں اوربچےکی صحت کے حوالے سے آگاہی مہم کاآغاز

بے نظیرانکم نشونمااپنئ مالی اورٹکینکی معاونت کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ،ماں اوربچے کی بہترصحت اورعوام الناس میں مثبت رویہ کی آگاہی مہم کاآغازہوا۔اس حوالے سے ضلع کولئی پالس کوہستان کے ایک تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اورنشونماسنٹربٹیڑہ میں اجلاس ہوا۔جسکی صدارت ضلعی ہیلتھ آفیسرڈاکٹرجمعہ میرنے کی ۔دیگرشرکاء میں محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداران ،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نمائندے،محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ اراکین ،محکمہ لائیوسٹاک کے سٹاف،لوکل گورنمنٹ ،پاپولیشن ،محکمہ ہیلتھ کے ورکرز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے DHOنے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیااورکہاکہ ماں اوربچہ کی بہترصحت معاشرے کی اصل سرمایہ ہے ۔اس حوالے سے تمام شرکاء اس پیغام کو تمام لوگوں تک پہنچانی میں بھرپورشرکت کرے۔انہوںنے مزیدکہاکہ تمام علاقے کے عمائدین علماء اورسوشل میڈیااپناکرداراداکرے ۔اس میٹنگ میں طے پایاکے علاقے کے لوگوں کوآگاہی دی جائیگی اورمثبت رویہ اپنانے پرغورکیاجائے گا۔تمام سرکاری ادارے اپناکرداراس وجہ سے اداکرے کہ لوگوں کاانکے آفس میں آناجانالگارہتاہے۔علاقے کے مساجد کے امام جمعہ کے خطبے میں اس پیغام کوعام کرے تاکہ لوگوںکوماں بچے کی بہترصحت کے حوالے سے قرآن وسنت کے فرامین کی روشنی میں آگاہی ملے ۔اجلاس میں دیگرشرکائ نے بھی روشنی ڈالی اوراس بات پرزوردیاکہ ایک ہفتہ تک محدودنہیں ہونے چاہئے بلکہ تمام ذمہ داران مستقل مزاجی سے اس آگاہی مہم کواپناشعاربنائے۔اس بات پربھی اتفاق ہواکہ اس حوالے سے جگہ جگہ ہسپتال اورغیرسرکاری عوامی جگہوں پربینر اورمعلوماتی کتابچے تقسیم کئے جائیں گے ۔

Caretaker Prime Minister will visit GI Institute in Swabi today

نگران وزیر اعظم آج صوابی میں غلام اسحاق انسٹیٹیوٹ کا دورہ کرینگے

نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ آج صوابی میں غلا م اسحاق انسٹیٹیوٹ کا دورہ کرینگے۔نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ غلام اسحاق انسٹیٹیوٹ میں گرلز ہاسٹل تیرہ کا افتتاح بھی کرینگے ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔