وصال محمد خان
ہفتہ 15دسمبرکی رات قوم کودوخوشخبریاں ایک ساتھ ملیں ایک طرف سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کے سنگل بنچ کاالیکشن التواکے حوالے سے حکم کالعدم قراردے دیااورچیف جسٹس کی چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کیساتھ طویل ملاقات کے بعدسپریم کورٹ کے فیصلے سے آمدہ عام انتخابات پرمنڈلاتے شکوک وشبہات کے بادل چھٹ گئے رات گئے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کاشیڈول بھی جاری کردیااور اب بظاہر انتخابات کی راہ میں کوئی رکاؤٹ باقی نہیں رہی سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے عوام کوبھی یقین آگیاہے کہ اب انتخابات ضرورہو نگے اورانہیں اپنے نمائندوں کے انتخاب کاموقع میسرآئے گا۔دوسری خوشخبری جواس رات ملی وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے۔ جس سے یقیناً ًغریب اورمتوسط طبقے کوریلیف ملے گا۔انتخابات کے انعقادکامعاملہ جب سے سپریم کورٹ نے اپنے ہاتھ میں لیاہے تب سے اسکی راہ میں کئی بار روڑے اٹکانے کی ناکام کوششیں ہوئیں۔مارچ 2022ء میں عمران خان حکومت کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک لائی گئی تواس وقت بھی انتخابات کی افواہیں سامنے آئیں ایک موقع پرصدرمملکت نے قومی اسمبلی بھی توڑدی جسے سپریم کورٹ نے غیرآئینی قرا ردیاصدرمملکت نے اپنی مدت صدارت کے دوران کئی ایسے اقدامات کئے جواس اہم عہدے کے شایان شان نہیں انہوں نے بلاسوچے سمجھے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کوبھجوادیاجسے سپریم جوڈیشل کونسل نے غلط قراردیاتحریک عدم اعتمادکے ہوتے ہوئے اسمبلی توڑی ،پنجاب کے گورنرکی تقرری پرآئین سے کھلواڑکیااورکئی ضروری قانون سازیوں کی راہ میں رکاوٹ بنے کیونکہ ان قوانین سے انکے قائدکی سیاست کوزِک پہنچنے کاندیشہ تھاصدرعارف علوی کی آئین شکنی کے یہ اقدامات اب تاریخ کاحصہ بن چکے ہیں مگرانہوں نے بذاتِ خوداورانکی جماعت نے سسٹم کوجونقصان پہنچایاہے انکے بداثرات سے نکلنے کیلئے طویل عرصہ درکارہوگا ۔اب انکی دی ہوئی تاریخ یعنی 8فروری کوملک بھرمیں عام انتخابات کے انعقادمیں بظاہرکوئی رکاوٹ باقی نہیں اسلئے توقع ہے کہ آٹھ فروری کوہی انتخابات کاانعقادہوگااس کیلئے سیاسی جماعتوں نے لنگوٹ کس لئے ہیں اورہرسیاسی جماعت عوام کوورغلانے کیلئے نت نئے طریقے اپنارہی ہے مگرتاحال کسی جما عت کی جانب سے عوامی مسائل کے حل پر مشتمل کوئی منشوریاپروگرام سامنے نہیں آیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے منشورکمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کادعویٰ تھاکہ وہ ایک انقلابی اورقابل عمل منشورپیش کرے گی مگرتاحال وہ بھی سامنے نہیں آیا۔پیپلزپارٹی کے قائدبلاول بھٹومحض نوازشریف پرتنقیدکے تیربرساکرووٹ بٹورناچاہتے ہیں جبکہ انکے والدانہیں ناتجربہ کارقراردیکرمیڈیامیں اِن رہنے کاگرآزمارہے ہیں وہ بلاول کواگلاوزیراعظم نامزدکرچکے ہیں مگرتاحال یہ نہیں بتاسکے ہیں کہ بلاول وزیراعظم بن کرملکی معیشت کی بہتری کیلئے کیااقدامات کرینگے ؟ غربت میں کیسے کمی لائیں گے ؟اورمہنگائی کے جن کوکس ترکیب یامنترسے قابوکرینگے؟ پی ٹی آئی کے ترجمان لیول پلینگ فیلڈاورکارکنوں پر ہونے والے فرضی مظالم اورمظلومیت کاروناروکرووٹ بٹورنے کے چکروں میں ہیں ۔جے یوآئی دوسروں پرتنقیدکرکے مقبولیت کی خواہاں ہے۔ یعنی ہر صیادنت نئے جال کے ساتھ عوام کاشکارکرکے کرسی پرقبضے کیلئے کوشاں ہے۔ خوشنمااورمقبول نعرے لگائے جارہے ہیں مگرسلگتے ہوئے عوامی مسائل کاحل کوئی پیش نہیں کررہا۔قوم کویہ یادرکھنے کی ضرورت ہے کہ آمدہ انتخابات سے پاکستان کے مستقبل پرگہرے اثرات مرتب ہونگے قوم کوسوچ سمجھ کراوردیکھ بھال کرووٹ کاحق استعمال کرناہوگاشکاریوں کے جالوں سے بچناہوگاادھرادھرکی فضول بونگیاں مارنے والوں کوپہچانناہوگاکوئی اگرپچاس لاکھ مکان اورایک کروڑنوکریاں دینے کاوعدہ کرتاہے توان سے ضرورپوچھناہوگاکہ اتنی نوکریاں اورمکانوں کیلئے سرمایہ کہاں سے آئے گااورآپ کایہ خوشنماوعدہ کیسے ایفاء ہوگا؟ملکی بجٹ سے زیادہ نوکریاں کہاں سے آئیں گی اور مکانات کیلئے رقم کہاں سے آئے گی آسمان کے تارے توڑکرلانے والوں اورماورائی قصے کہانیاں گھڑنے والوں کے جھانسے میں آنے سے بچنا ہوگا تحریک انصاف کے جوقائدین ایک مرتبہ پھرآئین وقانون کی پاسداری اورملک کوغلامی سے نجات کاسبق پڑھارہے ہیں ان سے ضرور پوچھناہوگاکہ گزشتہ انتخابی منشورپرکتنے فیصدعمل کیا؟پاکستان آج جن حالات کاشکارہے اس میں ماورائی کہانیاں اورتارے توڑکرلانے کے وعدے اہمیت نہیں رکھتے عوام کویہ دیکھناہوگاکہ کونسی جماعت انہیں دہشت گردی سے نجات دلانے کاپروگرام رکھتی ہے۔ اورکونسی جماعت دہشت گردوں کوسہولیات دے چکی ہے کس نے ایک کروڑنوکریوں کاجھانسہ دیکرہوائی قلعے تعمیرکئے اورکس نے ایک ارب پودے لگانے کادعویٰ کیااورگنے ،گندم اورمکئی کے پودوں کوبھی اس میں شامل کرلیا۔کس نے ایک کروڑنوکر یاں دینے کے سہانے خواب دکھائے اور راج مستریوں و مزدوروں کی مزدوری کواپناکارنامہ قراردیکرایک کروڑنوکریاں پوری کیں۔آمدہ انتخابات پاک فوج کے خلاف حملے کرنے والوں اوردشمن کی آرزوپوری کرنے والوں کے احتساب کاموقع فراہم کرینگے عوام اپنی فوج کے خلاف لغوالزام تراشی کرنے والوں اور تاریخی اہمیت کے حامل مقامات پردھاوابولنے والوں کااحتساب کریں اوردنیاکویہ پیغام دیں کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کیساتھ کھڑی ہے اوریہ دونوں ایک جان دوقالب ہیں قوم بخوبی جانتی ہے کہ اگرفلسطین کے پاس دولاکھ فوج بھی ہوتی تواسرائیل اسطرح اسے بربادنہ کرتااورحملہ کرنے سے قبل سو بارسوچتا ان انتخابات سے دنیاکویہ پیغام دیناہوگاکہ پاکستان کوخانہ جنگی میں دھکیلنے کے آرزومندناکام رہیں گے اورپاکستانی قوم اپنی فوج کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی مانندکھڑی ہے اورفوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں اوربیرونی ایجنٹوں کیلئے یہاں کوئی جائے اماں نہیں ہے اورانہیں ووٹ کے ذریعے نشان عبرت بنایاجائے گا۔آمدہ انتخابات میں پاکستانی قوم پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے ان انتخابات نے ملک اورآنے والی نسلوں کی مستقبل کاتعین کرناہے۔
الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جاری کردیں
الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جاری کردیں. الیکشن کمیشن میں 175سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں.
مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز،پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام،پی ٹی آئی، ایم کیو ایم پاکستان اور قومی وطن پارٹی شامل ہے۔ نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل،مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ جونیجو، مسلم لیگ فنگشنل، عوامی مسلم لیگ شامل
بلوچستان عوامی پارٹی،پختونخوا میپ، عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی سنڑ فار لرننگ لاء اینڈ بزنس کا دورہ
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی سنڑ فار لرننگ لاء اینڈ بزنس (CLLB) پشاور کا دورہ, گورنر کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی ایل ایل بی دلاور خان، فیکلٹی اراکین اور وکلاء برادری نے استقبال کیا. گورنر کو یونیورسٹی آف لندن سے الحاق شدہ پشاور میں شعبہ قانون کی تعلیم سے متعلق قائم منفرد نوعیت کے ادارے CLLB سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی. گورنر کا شعبہ قانون کی معیاری تعلیمی فراہمی پر سی ایل ایل بی کی انتظامیہ و فیکلٹی اراکین کو مبارکباد. شعبہ قانون سمیت تمام شعبوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں نجی اداروں کی خدمات معترف ہوں، گورنر کا تقریب سے خطاب.
ہمیشہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو قانون و انصاف کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں، قانون کی حکمرانی معاشرتی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے، شعبہ قانون کے طالبعلموں کو ملکی و عالمی قوانین و عدالتی نظام کے مطابق تیار کرنا چاہئے. قانون کا شعبہ واحد شعبہ ہے جو معاشرے کے دیگر تمام شعبوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے. قانون کے شعبہ سے وابستہ وکلاء و طالبعلم معاشرے میں قانون و انصاف کیلئے اہم کردار کے حامل افراد ہیں. موجودہ صدی علم و کاروبار کی صدی ہے. اپنے نوجوانوں کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانے کیلئے علم و کاروبار میں آگے لانا ہونا ہو گا. ہمارے نوجوان قابلیت میں کسی سے کم نہیں صرف درست رہنمائی کی ضرورت ہے. حکومت سمیت ہم سب کی مشترکہ زمہداری ہے کہ اپنے نوجوان ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچائیں. حاجی غلام علی
الیکشن کمیشن کا امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا. قومی اسمبلی کے امیدوار کی فیس 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی فیس 20 ہزار روپے ہے۔ فیس نا قابل واپسی ہے۔ امیدوار کاغذات نامزدگی دفتری اوقات صبح 8:30 سے سہ پہر 4:30 تک جمع کر سکتے ہیں۔ امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ تجویز کندہ اور تائید کندہ کے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی منسلک کرنا ہو گی۔ امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت تجویز کندہ اور تائید کندہ کا ووٹ سرٹیفیکیٹ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کا جاری کر دی منسلک کرنا ہوگا۔ امیدوار گزشتہ 3 سال کا انکم ٹیکس ریٹرن کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔ امیدوار پاسپورٹ کی مکمل کاپی کی نقول کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرے گا۔ امیدوار فیس نقد یا بنک اور نیشنل بنک کی کسی شاخ میں جمع کرا سکتا ہے۔ امیدوار کاغذات نامزدگی کے ادا کی فیس بنک ڈرافٹ یا بنک کی رسید منسلک کرے گا۔ رکن پارلیمنٹ بننےکیلئے امیدوار پاکستان کا شہری ہونا ضروری ہے. کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی آخری تاریخ تک امیدوارکی عمر 25 سال سے کم نہ ہو.
وفاقی حکومت نے سال 2024 کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کر دیا
وفاقی حکومت نے سال 2024 کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کر دیا. پہلی عام تعطیل پانچ فروری کو کشمیر ڈے کے موقع پر ہو گی. 23مارچ کو پاکستان ڈے کی تعطیل ہو گی. عید الفطر کے لیے دس، گیارہ اور بارہ اپریل کو تین چھٹیاں ہوں گی. یکم مئی کو یوم مزدور کی تعطیل ہو گی. عید الاضحی کے لیے سترہ، اٹھارہ اور انیس جون کو تین تعطیلات ہوں گی. سولہ اور سترہ جولائی کو عاشورہ کے لیے دو چھٹیاں ہوں گی. 14اگست کو یوم آزادی کے موقع پر چھٹی ہو گی. عید میلاد النبی ص کے موقع پر 16ستمبر کو عام تعطیل ہو گی. یوم اقبال پر 9نومبر کو عام تعطیل ہو گی جبکہ 25دسمبر کو یوم پیدائش قائد اعظم اور کرسمس کی چھٹی ہو گی. مسیحی برادری کے لیے باکسنگ ڈے پہ 26دسمبر کو چھٹی ہو گی. یکم جنوری، 11مارچ اور یکم جولائی 2024 کو بینک ہالیڈے ہو گی. کابینہ ڈویژن نے تعطیلات کا سرکلر جاری کر دیا.
کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو پنجاب پولیس نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر شاداب خان کی سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک پر لگایا ہے، آل راؤنڈر نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب سے مصافحہ بھی کیا شاداب خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے باعث اعزاز ہے، پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بوقت ضرورت پنجاب پولیس کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں گا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا اور مختلف ورکنگ شعبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی نامور اتھلیٹس اور سپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں۔
الیکشن کے حوالے سے آروز کی تربیت مکمل
الیکشن کے حوالے سے آروز کی تربیت مکمل ہوگئی ہے۔ انتخابات کے لئے صوبائی دارالحکومت میں ہماری تیاریاں مکمل ہے۔ الیکشن کے لئے پشاور میں 1278 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائے گے۔ ان پولنگ سٹیشنز میں انٹلیجنس بنیادوں پر حساس اور حساس ترین کی میپنگ بھی ہوگئی ہے۔ تمام پولنگ سٹیشنز کے لئے سیکورٹی کے بھی فل پروف انتظامات ہونگے۔ صوبائی اسمبلی کے 13 اور قومی اسمبلی کے 5 حلقوں کے لئے 18 ریٹرنگ افسران ہونگے. تمام آروز سیاسی دباو سے بالاتر ہو کر کام کرینگے جن ابھی حلف بھی لیا گیا ہے. تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع میسر ہونگے۔ کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی. اگر کوئی سیاسی جماعت سمجھتا ہے کہ انکے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے تو شکایت کے فورمز موجود ہیں.