Peshawar district administration crackdown against wholesalers

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کا گران فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے تین روز کے دوران گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی،کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر انتظامی افسران نے جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ، نشترآباد،حیات آباد، متنی، کوہاٹ روڈ، یونیورسٹی روڈ، بورڈ بازار، تہکال، اندرون شہر بازاروں،ورسک روڈ،  گلبہار، اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔کاروائیوں کے دوران267  دکانوں کا معائنہ،109گرفتار،56 کو وارننگ ۔گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پر109 دکانداروں کو گرفتار کر لیاجبکہ 56 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔ان گرفتار دکانداروں میں سبزی و پھل فروش، نانبائی، شیر فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں پشاور بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاورآفاق وزیرنے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں بازاروں کا مسلسل معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے اور گرانفروشی پر قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے۔

Influenza epidemic causes people to fall ill across Pakistan

پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا کی وبا

اسلام آباد قومی اداره صحت این آئی (ایچ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا کی وبا ہے۔حکام قومی ادارہ صحت کا بتانا ہے کہ (انفلوئنزا اے )کی سب ٹائپ ایچ 3 این 2 کے نتیجے میں پورے لوگ بیمار ہو رہے ہیں، پاکستان میں ” 19 کے کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان بھر سے انفلوئنزا کے ہر ہفتے ہزاروں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ، زکام اور بخار آر ایس وی وائرس کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ انفلوئنزا بوڑھے اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت انفلوئنزا کی ویکسین دستیاب نہیں ہے، انفلوئنزا سے بچنے کے لیے ماسک استعمال کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، انفلوئنزا ہونے کی صورت میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

sep-rahadullah-passed-away-due-to-cardiac-arrest

سپاہی راحد اللہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

چارسدہ تحصیل تنگی کے علاقے خوڑ کورونو پلوسئ کلے کے رہائشی نوجوان راحد اللہ ولد کشمیر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔مرحوم پاک فوج کے سپاہی تھے اور کشمیر میں ڈیوٹی پر مامور تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات 10 بجے اپنے آبائی قبرستان پلوسئ کلے میں ادا کی جائیگی ۔

In North Waziristan, a policeman was martyred by unknown miscreants

شمالی وزیرستان میں  نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں  نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار جان عالم ولد فدا اللہ سکنہ ہرمز میرعلی کی نماز جنازہ پولیس لائن میرانشاہ میں ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ میں ٹوچی کمانڈنٹ بریگیڈیئر عامر عباس ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر روخانزیب خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ، ایس پی انویسٹیگیشن علی خان ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید جلال وزیر ، اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ خالد عمران سمیت  پاک فوج کے افسران اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت  سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں ہرمز  روانہ کرکے جہاں علاقائی سطح پر نمازہ جنازہ اور تدفین ہوگی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر روخانزیب خان نے شہید کے لواحقین کو حوصلہ دلاتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائیگا واقعے میں ملوث ملزمان کو بہت جلد بے نقاب کرکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔شہید کانسٹیبل تھانہ میرعلی میں کمپیوٹر آپریٹر کی ڈیوٹی پر تعینات تھا جس کو آج صبح  میرعلی بازار میں نامعلوم  شرپسند  نے ٹارگٹ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا

Smog and fog in Peshawar city and suburbs

خیبر پختونخوا میں آئندہ چنددنوں کےدوران دھند پڑنےکاامکان

پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، ہری پور، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان سمیت میدانی علاقوں میں دھند اور سردی کی لہر برقرار رہنےکا امکان  رہے گا۔ پی ڈی ایم اے کیمطا بق سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر سمیت پہاڑی علاقوں میں بھی سردی کی لہر جاری ۔ درجہ حرارت میں 3 سے 5  ڈگری سنٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔ دھند سے پروازوں، ریلوےاور ہائی ویز/موٹر ویز کے آپریشنز میں خلل پڑ سکتا ہے۔ بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور  احتیاتی تدابیر کی ہدایت۔ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کیمطا بق سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔  سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہپلپ لائن 1700 پر دیں۔

Hangu District Badminton Championship ceremony concluded

ہنگو ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کی تقریب اختتام پذیر

ہنگو پبلک ہائی سکول میں ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی ۔ تقر یب کے مہما ن خصو صی ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو نثار احمد خان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈاکٹر حضرت اللہ،صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن ہنگو شاہ حسین ایڈوکیٹ،پیر ابن علی اور بڑی تعدادنے شر کت کی۔ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے  ڈپٹی کمشنر حیدر حسین نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے  ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔نوجوان نسل بے پناہ ٹیلنٹ کی مالک ہے ۔جسے صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ فائنل مقابلے میں سبحان اور عباس نے شاد اور احمد کو دو کے مقابلے میں ایک گیم سے شکست دی۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بیڈمنٹن کے اچھے کھلاڑی رہے ہیں اور وہ کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں ۔اس مقصد کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کرے گی۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین ،ڈی پی او نثار احمد خان ،شاہ حسین اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈاکٹر حضرت اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Crackdown on poor food continues in Swat 2024

سوات میں ناقص خوراک کےخلاف کریک ڈاون جاری

سوات فوڈاتھارٹی سوات کا صوبائی وزیر خوراک اور سیکٹری فوڈ کے احکامات پر ناقص خوراک کی خلاف کریک ڈاون جاری، خوشحال خیبر پختنخواہ پروگرام کے تحت صوبائی وزیر خوراک اور سیکٹری فوڈکے احکامات کی روشنی میں ضلع سوات میں ناقص خوراک کی خلاف سخت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں ناقص اور ایکسپائر اشیاء تحویل میں لیکر ضبط کئے گئے جبکہ بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ کو بھی تلف کیا گیا۔ مالکان کے خلاف بھاری جرمانے عائد کرکے فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز بھی کیا گیا۔ ڈپٹی ڈایریکٹر محمد آصف مزکورہ انسداد نقص خوراک کی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں،علاوہ ازیں سکولوں میں آگاہی نشستں اور فوڈہینڈلرز کیلیے فوڈسیفٹی ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

24 flights canceled, more than 50 delayed due to fog across the country

ملک بھر میں دھند کی وجہ سے 24 پروازیں منسوخ، 50 سے زائد تاخیر کا شکار

ملک بھر میں دھند کی وجہ سے 24 پروازیں منسوخ جبکہ 50 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔  ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن آج بھی شدید متاثر ہے۔ تفصیلات کے مطابق شدید دھند کے باعث ملک بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہے، مختلف ایئرپورٹس کی مزید24 پرواز منسوخ کر دی گئیں جبکہ 50 سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ تین روز میں 88 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں، آج بھی دھند کے باعث اسلام آباد کی دو جبکہ سیالکوٹ اور پشاور کی پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی گلائٹ کو اسلام آباد اور شارجہ سے پشاور جانے والی پرواز کو کراچی میں اتاردی گئیں۔ نجی ایئرلائن کی جدہ اسلام آباد اور مسقط سیالکوٹ پروازوں کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا، جبکہ اسلام آباد ابوظہبی، دبئی اسلام آباد سمیت کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔