tennis

پندرہ روزہ جونیئرٹینس سمرکیمپ پشاورسپورٹس کمپلیکس میں شروع

پاکستان ٹینس فیڈریشن اورکے پی ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون پندرہ روزہ جونیئرٹینس سمرکیمپ پشاورسپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگیاکیمپ کاباقاعدہ افتتاح چیئرمین کے پی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسرڈاکٹرمحمدطاہر نے کیا جبکہ اس موقع پرسیکرٹری عمرایازخلیل،کوچزرومان گل،شہریار،جانان خان افتخار اوراسرار بھی موجود تھیح چیئرمین کے پی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسرڈاکٹرمحمدطاہرنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہویئے کہاکہ بچوں کے لیے سب سے زیادہ کوچنگ کمیپس کانعقادہے فیڈریشن اورتمام ایسوسی ایشن کوچاہیے کہ وہ کوچنگ کیمپس کاانعقادزیادہ سے زیادہ کریں اوربچوں کوبہترین سہولیات فراہم کریں۔اس وقت بھی کے پی کے بچے قومی سطح پرچھائے ہوئے ہیں جوکہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے کیمپ کے حوالے سے سیکرٹری عمرایاز خلیل نے بتایاکہ پندرہ روزہ کیمپ میں انڈر8 انڈر 14.12, 10 کے بچوں کومفت کوچنگ دی جائیگی کل سولہ بچے شرکت کررہے ہیں جن میں ریحان،  عمرخلیل،سالار، فیضانافریدی، شایانآفریدی، سمرگل،زین، حسن، ایان،احمد، احتشام بھی شامل ہیں عمرایاز نے بتایاکہ کیمپ کے تمام اخراجات پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدرسلیم سیف اللہ خان ااورسیکرٹری کرنل گل رحمن کررہے ہیں۔کوچنگ کے فرائض،کوچزرومان گل اورنعمان شہریارسرانجام دیں گے کیمپ 24جنوری کواختتام پذیرہوگا۔

Maulana Fazlur Rehman Takes the Spotlight in Pivotal Talks in afghanistan

Maulana Fazlur Rehman Takes the Spotlight in Pivotal Talks

In a diplomatic spectacle that has seized the attention of the international community, Maulana Fazlur Rehman, the influential leader of Jamiat Ulema-i-Islam Fazl (JUI-F), has assumed a central and critical role in high-stakes deliberations with Afghanistan’s Prime Minister Mullah Hasan Akhund. This meeting, notable as the first official visit by a JUI-F delegation to Afghanistan since the Taliban’s 2021 takeover, carries the weight of mending the strained relations between Kabul and Islamabad, unveiling the complex tapestry of geopolitics in the region.

The assurances articulated by Prime Minister Mullah Hasan Akhund during these talks, asserting Afghanistan’s lack of hostile intentions towards Pakistan or any neighboring nation, are not merely diplomatic pleasantries but strategic moves aimed at projecting an image of maturity and cooperation. By emphasizing the role of religious scholars, prominently Maulana Fazlur Rehman, in conflict resolution, Mullah Hasan seeks to construct a narrative steeped in shared values and mutual understanding—a narrative that is crucial for rebuilding trust that has eroded over the years.

However, the crux of contention arises as Mullah Hasan criticizes Pakistan’s treatment of Afghan refugees, labeling it as “brutal.” This critique not only addresses a longstanding humanitarian concern but also exposes the intricate complexities embedded in the Afghan-Pak relationship. The issue is further compounded by Pakistan’s recent deportation of nearly half a million undocumented Afghans since November 1, 2023, which has strained ties even further. Mullah Hasan’s emphasis on the mistreatment of Afghan refugees amplifies the humanitarian dimension, portraying Pakistan’s policies as not only politically insensitive but also morally questionable.

Amid these diplomatic overtures, the recent surge in terrorist attacks from cross-border, particularly those claimed by the Tehreek-i-Taliban (TTP), adds an ominous layer to the negotiations. Pakistan contends that groups like TTP exploit Afghan soil against its interests, while the Afghan Taliban denies such allegations, exposing a persistent trust deficit. The timing of a deadly attack in Khyber Pakhtunkhwa’s Bajaur district, just hours before the talks, underscores the urgency of addressing security concerns to pave the way for meaningful diplomatic progress.

Maulana Fazlur Rehman’s role in these talks cannot be overstated. As the leader of the JUI-F delegation, his acknowledgment of the Taliban’s victory against the invasion and his call for enhanced cooperation with Afghanistan underscore a nuanced approach. Striking a delicate balance between recognizing the Taliban’s achievements and advocating for improved relations with Pakistan, Maulana Fazlur Rehman positions himself as a mediator seeking a middle ground.

His condemnation of the mistreatment and forced deportation of Afghan refugees aligns with the broader sentiment within Afghanistan. By articulating his party’s stance against such practices, Maulana Fazlur Rehman not only highlights the humanitarian aspect but also positions the JUI-F as a voice for the vulnerable in the geopolitical landscape.

Yet, the critical question remains: Will these diplomatic efforts translate into tangible outcomes? The delicate balancing act of addressing security concerns, humanitarian issues, and historical grievances demands a level of cooperation that has been elusive in the past. As both Afghanistan and Pakistan grapple with complex geopolitical realities, the success of these talks hinges on whether the parties can move beyond symbolic gestures and engage in substantive dialogue.

In conclusion, Maulana Fazlur Rehman’s role in the talks between Afghanistan and Pakistan marks a significant chapter in the complex narrative of regional diplomacy. This critical analysis reveals the multifaceted nature of the challenges at hand — from security concerns to humanitarian issues — and underscores the need for a nuanced and comprehensive approach to foster lasting peace in the region. The coming weeks will reveal whether these talks serve as a catalyst for change or become yet another chapter in the protracted history of strained relations.

Peshawar BRT has won another world title

پشاور بی آر ٹی نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

بس انڈسٹری ریسٹرچنگ پروگرام (BIRP) کے تحت 500 سے زائد پرانی بسوں اور ویگنوں کو سکریپ کر کے جدید سفری نظام لانے کے سلسلے میں عالمی اعزازی تذکرے سے نوازا گیا۔ عالمی سطح پر بی آر ٹٰی پشاور کا پانچواں ایوارڈ پاکستان اور خیبر پختونخوا کے لیے اعزاز کی بات ہے – یہ پراجیکٹ Sustainable Urban Development کے ایک جامع منصوبے کی عمدہ مثال ہے۔ منصوبے میں ماحول کی بہتری کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کو برابری کے بنیاد پر سفری سہولت فراہم  کرنے کو ترجیح دی گئی ہے۔ منصوبہ مکمل ٹرانسپرینسی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ اس پراجیکٹ کے تحت 500 سے زاید 40 سال پرانی اور غیر محفوظ گاڑیوں کو REPLACE کیا گیا۔ نامزد ممالک کی فہرست میں چین، برازیل، ہندستان، ترکی، البانیہ، متحدہ عرب امارات وغیرہ شامل تھے ۔ منصوبے کے تحت پرانی گاڑیوں کے مالکان کو معاوضہ ادا کیا گیا۔ 2022 میں بھی زو پشاور کو سسٹینیبل ٹرانسپورٹ ایوارڈز میں اعزازی تزکرہ سے نوازا گیا تھا۔ اس سے پہلے بی آر ٹی پراجیکٹ کوعالمی سطح پر گولڈ سٹینڈرڈ ایوارڈ، پرائز فار سیٹیز اور بیسٹ سمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کے انعامات بھی مل چکے ہیں۔ بی آرٹی بسیں ماحول دوست اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ سسٹم ہے۔  سی ای او ٹرانس پشاور

F-KW3mlasAA4s47

مفت تعلیم پراجیکٹ; علم ټولو د پاره

مفت تعلیم پراجیکٹ کے حالیہ سیشن کا آغاز کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل احسن اظہر حیات کے تعاون سے باقاعدہ طور پر ہوچکا ہے اور تمام طلباء و طالبات اس کاوش سے مستفید ہورہے ہیں.

ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے توسط جاری اس سیشن میں پشاور کی دو بڑی کالجوں باب المدینہ اور ای ایل پی میں 438 طلباء و طالبات کو الٹرا ساؤنڈ ، سی سی ٹی وی انسٹالیشن ، کمپیوٹر اور انگلش لینگویج کے شارٹ کورسز مفت کروائے جارہے ہیں جن میں الٹراساؤنڈ میں 108 ، سی سی ٹی وی انسٹالیشن میں 80 ، کمپیوٹر شارٹ کورس میں 125 اور انگلش لینگویج میں بھی 125 طلباء و طالبات شامل ہیں.

ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے مفت کورسز میں بھرپور تعاون کیساتھ ساتھ “علم ټولو د پاره” کے نام سے پراجیکٹ شروع کروانے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل احسن اظہر حیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین کا اظہار کیا گیا کہ کور کمانڈر قبائلی طلباء و طالبات کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھینگے.

Presentation1

باجوڑ حملہ، مولانا کا دورہ اور الیکشن کی تیاریاں

عقیل یوسفزئی
حسب سابق باجوڑ میں ایک پولیس وین کو ایک بار پھر پیر کی صبح اس وقت نشانہ بنایا گیا جب تقریباً 30 پولیس اہلکار انتہائی ٹھنڈ کی حالت میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں سیکیورٹی دینے تحصیل ماموند کے علاقے میں سفر پر تھے. گاڑی کو ایک طاقتور آئی ڈی بلاسٹ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 سے 6 پولیس اہلکار شہید اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے جن میں 7 کی حالت نازک ہے اور ان کو مناسب علاج کے لیے ہنگامی طور پر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے. مقامی صحافی فضل الرحمان نے رابطے پر بتایا کہ شہداء اور زخمیوں میں سے اکثریت لوکلز کی تھی جس کے باعث عوام میں دہشت گردوں کے خلاف غصہ بڑھتا دکھائی دیا اور سوگ کی صورتحال پیدا ہوئی. تاہم ان کا کہنا ہے کہ عوام، سیاسی قائدین اور فورسز کا مورال بلند رہا اور مسلسل حملوں کے باوجود سیاسی اور انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں. ضم اضلاع کے لیے نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر عامر عبداللہ نے رابطے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان بالخصوص ہم پشتونوں کی ناسمجھی اور بدقسمتی ہے کہ اگر ایک طرف ہمیں مسلسل دہشت گردی کا سامنا ہے تو دوسری طرف انسداد پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو بھی ناکام اور متنازعہ بنانے کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے. ان کے مطابق سیکورٹی چیلنجز کے باوجود حکومت انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے تیار اور پرعزم ہے جبکہ ضم قبائلی علاقوں میں شرح خواندگی بڑھانے سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کردیا گیا ہے. جن میں ” علم د ٹولو دپارہ” جیسا منصوبہ بھی شامل ہے.
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان اور ان کے وفد کا دورہ افغانستان سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود کشیدگی میں کمی واقع ہوگی. نامور مذہبی سکالر محمد اسرار مدنی کے مطابق اس کاوش کو ہم مذہبی سفارت کاری کا نام دے سکتے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے. ان کی رائے میں وفد میں جے یو آئی کے علاوہ بعض دیگر حلقوں کے علماء بھی شامل ہیں. اسرار مدنی کے مطابق ٹی ٹی پی کے علاوہ داعش بھی نہ صرف یہ کہ پاکستان ،ایران اور افغانستان کے لئے ایک بڑے خطرے کی شکل اختیار کرچکی ہے بلکہ یہ شدت پسند قوت اس کے مخالف مسالک سے تعلق رکھنے والے مذہبی حلقوں کے لیے بھی بڑا خطرہ بن گئی ہے. انسدادِ پولیو کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ تمام اہم علماء اور عالمی شہرت کے حامل مذہبی مراکز پولیو کے قطرے نہ صرف جایز بلکہ لازمی قرار دے چکے ہیں اس کے باوجود اگر اس کی مخالفت کی جارہی ہے تو یہ ایک افسوسناک طرزِ عمل ہے جس کا تدارک ہونا چاہیے.

The new academic year starts from 1st April and ends on 28th February 2025

میٹرک کے امتحانات کا شیڈول تبدیل، امتحانات 14 مارچ کے بجائے 18 اپریل کو ھوں گے

پشاور بورڈ سمیت کے پی کے کے تمام بورڈز کی میٹرک کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیاگیا۔

تمام بورڈز کے میٹر ک امتحانات 14 مارچ کے بجائے اب 18 اپریل کو ھوں گے۔ طلباء اور والدین کے پر زور اصرار اور رمضان مہینے کی تقدس کی خاطر شیڈول کو تبدیل کیا۔ شیڈول کی تبدیلی کا فیصلہ خیبرپختونخوا کےتمام بورڈز چیرمین کے اجلاس میں کیا گیا ،،پروفیسر نصراللہ خان چیئرمین بورڈ پشاور