Afghan citizens at a border checkpoint with Pakistani security forces

افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری

ملک کے مختلف شہروں میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 15 جنوری کو مزید 778 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 214 مرد، 143 خواتین اور 421 بچے شامل ہیں۔ افغانستان روانگی کیلئے 42 گاڑیوں میں 72 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے. یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 15 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 68 ہزار 929 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں.

عدلیہ مخالف مہم، وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

عدلیہ مخالف مہم، وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی. ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی. جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری
سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم کا معاملہ, وزرات داخلہ نے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی. ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کمیٹی کے کنوئنئیر ہونگے. کمیٹی میں گریڈ 20 کے آئی بی اور آئی ایس آئی کا رکن بھی شامل ہوگا. کمیٹی میں اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی بھی بطور ممبر شامل, پی ٹی اے کا نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل. کمیٹی مہم میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرے گی. کمیٹی ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تجاویز بھی مرتب کرے گی. کمیٹی 15 روز میں وزارت داخلہ کو اپنی رپورٹ جمع کروائے گی. ایف آئی اے ہیڈکوارٹر بطور کمیٹی سیکرٹریٹ استعمال ہوسکے گا.