ECP

خیبر پختونخوا میں مجموعی ووٹرز کی تعداد2کروڑ 16 لاکھ92ہزار381ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا میں مجموعی ووٹرز کی تعداد2کروڑ 16 لاکھ92ہزار381ہے جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد 98لاکھ61ہزار698اور مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ18لاکھ30ہزار683ہے۔ ریکارڈ کے مطابق18سے35سال کے درمیان ووٹرز کی تعداد سب سے زیادہ ایک کروڑ7لاکھ91ہزار779ہےجو 49.74فیصد بنتی ہے۔اسی طرح 36سال سے 45 سال کے درمیان رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 44 لاکھ 20ہزار754ہے جبکہ 46سال سے55سال کے درمیان ووٹرز کی تعداد28لاکھ47 ہزار155ہے۔ ریکارڈ کے مطابق56سال سے65سال کے درمیان ووٹرز کی تعداد18لاکھ 10ہزار333ہے۔ اسی طرح 66سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد18 لاکھ 22ہزار360بتائی جاتی ہے۔ 2018میں خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد8704628تھی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6609541تھی ۔ تاہم 2019میں ووٹرز کی تعداد بڑھ گئی مرد ووٹرز کی تعداد 10817960اور خواتین کی8132940ہو گئی.

social media propaganda against judges

ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کا معاملہ

ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کا گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ جے آئی ٹی کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جس اکاؤنٹ اور شخص کی شناخت کرتے ہیں اُن کےخلاف قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ ‏500 سے زیادہ اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے باقی کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ اِن کے خلاف کارروائی کرینگے کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ ریاستی اداروں پر سے عوام کا اعتماد ختم کریں۔ سوشل میڈیا کو ہتھیار کے طور پر اداروں کےخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے جب کارروائی شروع کرینگے تو سب کو نظر آئے گا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ

Smog and fog in Peshawar city and suburbs

خیبر پختونخوا کے میدانی و بالا ئی علاقوں میں دھندکا راج

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔  خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی علا قوں میں شدید دھند چھائی رہے گی۔  دھند کے باعث خیبر پختونخوا کے میدانی و بالائی علا قوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔  گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت خیبر پختونخوا منفی 04، اسکردومنفی10، کالام منفی 07،گلگت،استور، قلات منفی 06 ،گوپس، سری نگرمنفی 05،چترال منفی 04،بونجی، دیر، ہنزہ، راوالاکوٹ، کوئٹہ اورمیرکھانی میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Torkham border crossing was opened for commercial activities after 10 days

طورخم سرحدی گزرگاہ 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیاگیا

لنڈی کوتل۔۔طورخم سرحدی گزرگاہ 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیاگیا، کسٹم ذرائع
افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوگئی افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کےلئے 31 مارچ تک مہلت دی گئی، کسٹم یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہوگا. فیصلہ پشاور میں افغان قونصلرجنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا، کارگو گاڑیوں کے لئے سفری دستاویزات کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا.