A child should not be seen begging on the street after 9 pm, Chief Justice Peshawar High Court

پشاور میں بچوں سے بھیک منگوانے والا ماسٹر ہینڈلر (رکشہ ڈرائیور) گرفتار

صوبائی دارلحکومت پشاور میں بچوں سے بھیک منگوانے والا ماسٹر ہینڈلر (رکشہ ڈرائیور) گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہد اللہ نے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر حفیظ وزیر اور سوشل ویلفیئر ٹیم پشاور کے ہمراہ رات کے اوقات میں رنگ روڈ پر مختلف مقامات پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ جس میں 15 پیشہ ور بچوں کو بھیک مانگتے ہوئے پکڑا گیا جن میں سے میں سے 10 بچوں کے خاندانوں کی شناخت کی گئی اور ان کی فیملی کو سخت وارننگ دینے کے بعد بچوں کو ان کے حوالے کیا گیا۔ 05 وہ بچے جو اپنی فیملی کی معلومات اور مناسب پتہ فراہم نہیں کر سکے انہیں زمونگ کور شفٹ کر دیا گیا۔ ایک ماسٹر ہینڈلر (رکشہ ڈرائیور) کو موقع پر گرفتار کیا گیا تھا جو بھیک مانگنے والے بچوں کے پورے نیٹ ورک کو چلا رہا تھا۔ مزید یہ کہ ریسٹورنٹس کے منیجرز کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ریستوران کے سامنے بچوں کو بھیک مانگنے کی اجازت نہ دیں اور بھکاریوں کے ہینڈلرز کی نشاندہی میں ضلعی انتظامیہ پشاور کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ECP

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر چترال کی کار وائی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر چترال نے کار روائ کی۔ پی کے 2 لوئر چترال کے آزاد امیدوار فتح الملک علی ناصر کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ امیدوار نے جرمانہ سرکاری خزانہ میں جمع کرکے چالان پیش کردی۔ امیدوار ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر چترال کے دفتر میں پیش ہوکر وضاحت پیش کیا جسے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوہاٹ نے دو بار نوٹس جاری ہونیکے باوجود عدم حاضری کی بنا پر یک طرفہ کار روائ کرتے ہوئے چئرمین تحصیل کونسل گمبٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ ساجد اقبال کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 17 اور 18 جنوری کو طلبی کے نوٹس جاری کرنے کے باوجود وہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے۔

pakistan national youth conference 2024

آرمی چیف کا جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ”پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس“ سے خطاب

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ”پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس“ سے خطاب کیا۔ پاکستان کے مستقبل کے معماروں اور اقبال کے شاہینوں سے مخاطب ہو کر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں، آرمی چیف

پاکستان کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارا مذہب، تہذیب و تمدن ہر لحاظ سے ہندوؤں سے مختلف ہے نہ کے ہم مغربی تہذیب و تمدن کو اپنا لیں، نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم، ثقافت و تہذیب و تمدن اور اپنے آپ پر بے پناہ اعتماد ہونا چاہئے، پاکستان کے نوجوانوں کو اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ وہ ایک عظیم وطن اور قوم کے سپوت ہیں، ہمارے ملک کے نوجوان اس قوم و ملک کی روشن روایات، اقبال اور قائد کے خوابوں کی تعبیر کے امین ہیں، دہشتگردوں کیخلاف تو افواج پاکستان لڑ سکتی ہیں مگر دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے، سوشل میڈیا اور پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے ، سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے، تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے ، اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ؛
”اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو اُس کی تصدیق کرلو“

پاکستان کے قیام کی ریاست طیبہ سے مماثلت ہے دونوں کلمے کی بنیاد پر قائم ہوئی، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ معدنی وسائل، زراعت اور نوجوان افرادی قوت جیسی نعمتوں سے نوازا ہے، مسلمان مشکل میں صبر اور آسانی میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہے، ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہمہ دم تیار ہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین اور اسلاف کی میراث کو قائم رکھنا ہے، طلباء نے خطاب کے دوران پاکستان آرمی زندہ باد ، پاکستان زندہ باد اور قائد اعظم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ارمی چیف

WEBDESK

پہلی نیشنل وومن لیکروس چمپئن خیبر پختونخواہ نے پنجاب کو شکست دی

پہلی نیشنل وومن لیکروس چمپئن، خیبر پختونخواہ نے پنجاب کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی پنجاب نے دوسری بلوچستان نے تیسری اور سندھ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

مہمان خصوصی صبائی وزیر سوشل ویلفیئر ارشاد قیصر تھے جبکہ انکے ہمراہ سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، خیبر پختونخواہ سائیکلنگ کے صدر محمد علی، لیکرسس فیڈریشن کے سیکریٹری طیفور زرین ڈی ایس او ایبٹ آباد نعمان خان تنولی، شوکت حسین، سعید قریشی ماما، آفیشلز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل میچ میں ایک زبردست کانٹے دار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8/6 سے شکست دے دی۔

خیبر پختونخواہ کی جانب سےماہ نور اور پری نے تین تین جبکہ سدرہ نے ایک گول بنا یا جبکہ پنجاب کی جانب سےایمن عروج نے تین نایاب نے ایک اور تہمینہ نے ایک گول بنا یا ایمن اور روح نے بہترین کھیل پیش کی اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیِر ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایونٹ کے انعقاد سےکھلاڑیوں کی، ذہنی و جسمانی نشونما میں اضافہ ہوتا ہے اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقادوقت کی اہم ضرورت ہیںاعر یہ بچے آئندہ آنے والے وقت میں ملکی سطح پر اپنانام روشن کریںاس موقع پر طیچور زرین نے مہمانوں اور آفی ل میں شیلڈ تقسیم کیں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ کھلاڑیوں کے لئے وقت نگال کر تشریف لائے.

نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ

نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر

نیشنل جونیئر بوائز انڈر15 اور کے پی بوائز انڈر17 اور انڈر19 جونیئر سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی. گزشتہ روز چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں منعقد ہوئے اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ داﺅد خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سکواش لیجنڈ قمرزمان‘چیف آرگنائزر و چیف ریفری و کوچ منورزمان‘ ایسوسی ایٹ سیکرٹری سجاد خلیل‘ڈائریکٹر اکیڈمی پاکستان سکواش فیڈریشن ائر کموڈور(ر) عرفان اصغر‘ ایگزیکٹو ممبر شیر بہاردر‘ فضل خلیل‘اسد خان‘ کوچز امجد خان‘ امان اللہ خن ‘فضل محمود اور دیگر آفیشلز موجود تھے‘ انڈر15 کے فائنل مقابلوں میں پی اے ایف کے احمد ریان اور یحییٰ اسد کے درمیان بہترین مقابلہ ہوا جس میں احمد ریان نے تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی‘ انڈر17 کے فائنل میں پی اے ایف کے ابراہیم زیب اورکے پی کے عبید اللہ نے اچھا کھیل پیش کیا جس میں پی اے ایف کے ابراہیم زیب نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی‘ انڈر19 کے فائنل میں پنجاب کے حکمت یار خان اور کے پی کے ایم اذان خلیل نے بہترین کھیل پیش کیا تاہم پنجاب کے حکمت یار خان نے تین ایک سے ٹرافی جیت لی آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے‘ سکواش لیجنڈ قمرزمان اور سیکرٹری لوکل کونسل گورنمنٹ داﺅد خان نے کہا کہ بہترین مقابلے منعقد کئے گئے جس کا مقصد جونیئر کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ہمارے یہی جونیئر کھلاڑی دنیا بھر میں ملک و قوم کانام روشن کریںگے۔

47% increase in pneumonia cases during 3 months in Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا میں 3 ماہ کے دوران نمونیا کیسز میں 47 فیصد اضافہ

خیبرپختونخوا میں 3 ماہ کے دوران نمونیا کیسز میں 47 فیصد اضافہ، 5 سال سے کم عمر ہزاروں بچے متاثر ہوئے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 2023 کےآخری سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔ گزشتہ سال اکتوبر میں خیبرپختونخوا میں نمونیا کے 6 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت

پشاور، دسمبر میں نمونیا سے متاثر 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 551 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ تین ماہ میں سب سے زیادہ مردان میں 8 ہزار 68 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے۔ ہری پور میں 4 ہزار ، دیر لوئر 3ہزار200، پشاور میں 2 ہزار 800 بچے نمونیا سے متاثر۔ صوابی 2 ہزار 700، چارسدہ ایک ہزار، لکی مروت میں تین ماہ کے دوران 900 بچے نمونیا سے متاثر۔

سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث نمونیا کے کیسز بڑھ گئے ہیں، والدین بچوں کا خیال رکھیں باہر نکلنے کی صورت میں بچوں کو گرم کپڑے پہنائے۔ ڈی جی ہیلتھ شوکت علی

Organized function for distribution of prosthetic limbs for physically challenged people in Zakhakhel

زخہ خیل میں معذور افراد کیلئے مصنوعی اعضاء کی تقسیم تقریب کا انعقاد

ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی محکمہ صحت خیبر کے تعاون سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پروستیٹھک اینڈ آرتھوٹکس خیبر پختونخواہ (PIPOS) کی جانب سے دورافتادہ علاقے بازار زخہ خیل میں جسمانی معذور/خصوصی افراد کے لئے مصنوعی اعضاء کی تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد ٹائپ ڈی ہسپتال بازار زخہ خیل میں کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان، ضلعی پولیس سربراہ سلیم عباس کلاچی، ونگ کمانڈر 105 ونگ خیبر رائفل لیفٹنینٹ کرنل یوسف، ضلعی سربراہ محکمہ صحت ڈاکٹر ظفر علی خان، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل ارشاد علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل رمیز علی شاہ، ایڈمنسٹریشن پی پوس ارگنائزیشن، انچارج ٹائپ ڈی ہسپتال بازار زخہ خیل اور امن تنظیم کے عہدیداران اور علاقائی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں پی پوس ارگنائزیشن کی جانب سے بازار زخہ خیل کے جسمانی معذور/خصوصی افراد کے لیے وہیل چئیر اور مصنوعی اعضاء فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ دیگر خصوصی افراد کو سرجری کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جائیگا جہاں پی پوس ارگنائزیشن کی جانب سے مکمل بحالی کے لئے علاج معالجہ کیا جائیگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ دورافتادہ علاقے بازار زخہ خیل میں یہاں کے خصوصی افراد کے لئے ہمارے توسط سے محکمہ صحت خیبر کی زیرنگرانی یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ یقینا پی پوس ارگنائزیشن پاکستان بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔ علاقہ کے مشران کو اپیل کی کہ محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں سے انسداد پولیو مہم میں تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ آپ کے بچے کل کو ایسے مستقل معذوری سے بچ سکیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر خیبر اور ضلعی پولیس سربراہ نے تحصیل انتظامیہ لنڈیکوتل، محکمہ صحت خیبر اور پی پوس آرگنائزیشن کے شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کئے اور اس امر کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں لنڈیکوتل کے علاوہ ضلع خیبر کے دیگر علاقوں میں بھی ایسے ہی خصوصی افراد کیلئے مصنوعی اعضاء اور وہیل چئیر فراہم کرینگے تاکہ وہ خصوصی افراد بھی مستفید ہوسکیں۔

بنوں اکنامک زون

نگران صوبائی حکومت کا اہم اقدام بنوں اکنامک زون کی کمرشل لانچنگ

اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے نگران صوبائی حکومت کا اہم اقدام/بنوں اکنامک زون کی کمرشل لانچنگ کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں  تقریب کا انعقاد ہوا۔ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے اکنامک زون کا با ضابطہ افتتاح کردیا۔ وزیر علیٰ نے اس موقع پر اکنامک زون میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز بھی تقسیم کیے۔ 415 ایکڑ رقبے پر محیط اس اکنامک زون میں 265 چھوٹی بڑی صنعتیں قائم ہونگی۔

اس اکنامک زون میں تقریباً 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس زون سے ملازمتوں کے 16 ہزار بلاوا سطہ اور 48 ہزار بلواسطہ مواقع پیدا ہونگے۔ بنوں اکنامک زون صوبے کا 14واں اکنامک زون ہے۔ بنوں اکنامک زون صوبے میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، بنوں اکنامک زون کی کمرشل لانچنگ ترقی کی علامت ہے جس سے اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، یہ اکنامک زون نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ دیگر صوبوں اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لئے بھی اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے۔ جنوبی اور ضم اضلاع کی پسماندگی کو دور کرنا اور انہیں ترقی کے میدان میں آگے لانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ نگران حکومت ان پسماندہ اضلاع کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبے میں سرمایہ کاری کا فروغ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ نگران وزیر اعلی

اس اکنامک زون کی کمرشل لانچنگ پر اکنامک زونز ڈیویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمیٹی کے حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، محل وقوع کے لحاظ سے بنوں اکنامک زون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ یہ اکنامک زون جنوبی اضلاع اور ملحقہ ضم اضلاع کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سید ارشد حسین شاہ

The Federal Cabinet meeting chaired by Caretaker Prime Minister Anwarul Haq Kakar has ended

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری دیدی ہے،دستے حساس حلقوں میں ریپڈ رسپانس ٹیم کے طور پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے ایف بی آر ریفارمز کمیٹی بھی بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ایف بی آر ریفارمز کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ شمشاداختر کریں گی،وزیر آئی ٹی، وزیر تجارت، وزیر قانون، وزیر خارجہ، وزیر نجکاری کمیٹی کے رکن ہونگے۔

قبل ازیں پنجاب بھر میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امن وامان کی صورتحال کومدنظررکھ کردفعہ144لگائی جارہی ہے۔ ملک بھرمیں8فروری کو الیکشن کا انعقاد کیا جارہا ہے،الیکشن کےدوران سیکیورٹی خدشات اورخطرات کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی۔  اس مدت کے بعد جلسے جلوس، کارنر میٹنگز نہ کی جائیں۔ہدایت نامہ کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ شخص کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

علاوہ ازیں عام انتخابات 2024 کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کا مقررہ وقت ختم ہو گیا ہے۔ وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین اور ملک بھر کے قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کے ملازمین اور پولنگ عملے نے بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔ذرائع کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لئے ووٹرز نے درخواستیں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کو بھجوائیں۔ جیل کے قیدی اور زیر حراست ملزمان پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کر سکتے تھے۔

معذوراشخاص کیلئے بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت میسرہے۔ مسلح افواج کے اہلکاران کے اہل خانہ کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اہل ووٹرز نے اپنے ریٹرنگ افسر کو پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں دی تھی۔