عالمی عدالت انصاف اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف مقدمے میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر جمعہ کو فیصلہ سنائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کا کہنا ہے کہ 17 ججوں کا پینل اسرائیل کے خلاف درخواست کا فیصلہ سنائے گا، عدالت کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی استدعا کی تھی، عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ 26 جنوری جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے سنایا جائے گا۔ جنوبی افریقا کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے اسرائیل غزہ میں نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عدالت اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے کا حکم دے.
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ افسران کی کار روائیوں کے اعداد و شمار جاری
خیبرپختونخوا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ افسران کی کار روائیوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ صوبے کے مختلف حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ پشاورڈویژن میں 986 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، 20ہزار جرمانہ،75نوٹس ، 41وارننگ جاری کئے گئے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں 177 خلاف ورزیاں،25 کونوٹسز جاری کرکے 1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے عائد کئے۔ ہزارہ ڈویژن میں 75 خلاف ورزیاں ، 18 نوٹسز جاری کرکے 80 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے۔ مردان ڈویژن میں 211 خلاف ورزیاں ہوئیں، 6 نوٹسز جاری کرکے 55 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ کوہاٹ ڈویژن میں 92 خلاف ورزیاں ہوئیں، 11 نوٹسز جاری کرکے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بنوں ڈویڑن میں 90 خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا گیاہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں 63 خلاف ورزیاں ہوئیں، 5کو نوٹسز،متعدد امیدواروں کو وارننگ جاری کی گئی۔
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت 6 فروری سے 9 فروری 2024 تک ہونے والے تمام نوعیت کے انٹرویوز ملتوی
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت 6 فروری سے 9 فروری 2024 تک ہونے والے تمام نوعیت کے انٹرویوز ملتوی، ان انٹرویوز کے لیے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔