Conducting the 262nd Corps Commanders Conference by Chief of Army Staff General Asim Munir

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی 262 ویں کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

پاک فوج نے عزم کیا ہے کہ آزادانہ ،منصفانہ انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی 262 ویں کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس کے شرکاء کو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشتگردی پر بریفنگ دی گئی۔
کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فوج آئینی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق فرائض سرانجام دے گی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے۔ملکی خودمختاری ، قومی عزت اور عوام کی امنگوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Rain continues in Swat and snowfall in upper areas

سوات میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ کالام میں منفی پانچ جبکہ مالم جبہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کی گئی۔ بالائی علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مشینریاں برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی امد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Petrol cheaper by Rs 40 and high-speed diesel by Rs 15

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافےکی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔ 24 پیسےکمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ 2 روپے 3 پیسے اضافے سے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 166روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے۔