لنڈی کوتل جرگہ ہال میں خیبر پښتو ادبي جرګه کے زیر اہتمام پشتو زبان کے عظیم شاعر بابائے غزل امیر حمزہ خان شینواری کی 30 ویں برسی کے سلسلے میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر پختونخوا اور افغانستان کے مختتلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے عظیم شعراء ، ادیب ، دانشوروں، قبائلی مشران اور ہر مکتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پروفیسر ڈاکٹر تواب شاہ مسرور نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، اس موقع پر شعراء نے اپنے خطابات اور بہترین کلام کے ذریعے امیر حمزہ خان شینواری کی ادبی اور شاعرانہ صلاحیتوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امیر حمزہ خان شینواری پشتو زبان کے نامور شاعر اور عظیم شخصیت تھے، مقررین کا کہنا تھا کہ حمزہ بابا کی شاعری اور نثر پشتون قوم کے لئے مشعل راہ ہے جس ہمیں سبق سیکھنا چاہئے ، تقریب میں مشاعرے کا بہترین اہتمام کیا گیا تھا.
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔
مری میں آج اور کل طوفانی بارش برف باری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری انتظامیہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے، مری میں آج برف باری کے امکانات 70 فی صد ہیں۔
موسمیات کے مطابق 22 فروری تک موسم کی صورت حال غیر یقینی رہے گی، آج پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختوں خوا میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
ادھر جنت نظیر وادی سوات میں برف باری سے وادی کی رونقیں بڑھ گئی ہیں، بالائی سوات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس کے بعد ملک بھر سے سیاح سوات پہنچ گئے ہیں۔
پی ایس ایل9، افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو 8 وکٹوں سے شکست دی
پی ایس ایل9، افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور قلندر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 195 رنز بنائے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔