کوہاٹ فٹ بال کے ووٹنگ رائٹس

کوہاٹ فٹ بال کے ٹیمز اور کلبز کے ووٹنگ رائٹس بحال کرنے کا مطالبہ

پاکستان فٹ بال فیڈ ریشن سے کوہاٹ فٹ بال کے ووٹنگ رائٹس ٹیمزاور کلبزکی ووٹنگ رائٹس بحال کرنے کی اپیل کی گئی۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسو سی ایشن کے ٹیمزاور کلبز کا ایک اہم اجلاس سابق سیکرٹری فٹ بال ایسوسی ایشن محب اللہ شنواری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن اورکلبز کے صدور نے شرکت کی اجلاس میں ووٹنگ رائٹس کے ٹیمزاورکلبزکو ووٹنگ کے رائٹس سے محروم رکھنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے فٹ بال ایسوسی ایشن کے آئین کی خلاف قراردیاگیا اجلاس میں نئے ٹیمزاور کلبز کو رائٹس دینے کو خلاف آئین اقدام قرار دیا گیا اجلاس کے شرکاء نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین سے اپیل کی کہ وہ اس اہم معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ووٹنگ رائٹس کے ٹیموں کو بحال کرکے انہیں ووٹنگ کا حق دیاجائے۔

Distribution of relief money to heirs of police martyrs, children

لکی مروت: پولیس شہیداء کے ورثاء، بچوں کو امدادی رقم کی تقسیم

لکی مروت : انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کیجانب سے ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب اور اے آئی جی ویلفیئر حمید اللہ خان نے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے چار پولیس شہیداء کے ورثاء، بچوں کو تعزیتی خط، امدادی رقم اور پاکستانی پرچم حوالے کیے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کی جانب سے شہیداء کے ورثاء کو شہید کی یاد میں سوینئر پیش سور توصیفی مراسلہ حوالے کیے گیے جس میں شہیداء کے قربانیوں کو سنہرے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او لکی مروت اور اے آئی جی ویلفیئر نے شہیداء کے ورثاء کو محکمہ پولیس کی جانب سے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Forces operation in DI Khan, one terrorist killed

ڈی آئی خان میں فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد محمدسہیل مارا گیا۔ دہشت گرد قانون نافذ Forces operation in DI Khan, one terrorist killedکرنے والے اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔ مقامی آبادی کی طرف سےدہشت گردوں کےخلاف کارروائی کا خیرمقدم کیا گیا اور فورسز کو دہشت گردی کی لعنت کیخلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔