Editorial

حساس معاملات پر پوائنٹ اسکورنگ

عقیل یوسفزئی
پاکستان کو مختلف محاذوں پر متعدد سنگین چیلنجز کا بیک وقت سامنا ہے اور شاید اسی کا نتیجہ ہے کہ معاشرہ شدید نوعیت کے تناؤ سے دوچار ہے اور عدم تحفظ کے علاوہ عدم برداشت کے اجتماعی رویوں نے ملک کے مستقبل کو سوالیہ نشان بنادیا ہے ۔ گزشتہ روز ایک کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس کو بعض اہم لیڈرز نے سمجھے بغیر جس انداز سے پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کرنے کی روش اختیار کی اور جس انداز میں بعض مذہبی اور ریاست مخالف حلقوں نے ان ریمارکس کو چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا وہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ اس کے بہت سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں جس کا تمام فریقین کو ادراک ہونا چاہئے ۔ ریٹنگ کی چکر میں سوشل میڈیا کے علاوہ مین سٹریم میڈیا نے بھی کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھے بغیر جس بد احتیاطی کا مظاہرہ کیا وہ طرزِ عمل پیمرا اور دیگر متعلقہ اداروں کی غیر فعالیت کے باعث بے چینی پیدا کرنے کا سبب بنا ۔ اگر چہ بعض چینلز نے بعد میں اس بگاڑ کو سدھارنے کی کوشش کی تاہم تب تک معاملات ہاتھ سے نکل گئے تھے اور چیف جسٹس کو دوسروں کے علاوہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بھی سنگین نوعیت کی دھمکیاں دے ڈالیں ۔ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داران نے بھی حسب سابق اس معاملے کو نہ صرف سپریم کورٹ بلکہ پوری ریاست کے خلاف بطور ہتھیار خوب استعمال کیا اور اس قسم کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے اس فیصلے کے پیچھے کوئی بڑی سازش کارفرما ہے۔ یہ صورت حال کسی بھی طور ملک ، اس کے اداروں اور عوام کے لیے قابل قبول نہیں نہیں ہونی چاہیے اور جاری پروپیگنڈا کو لگام دینے کے لیے سخت ریاستی اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔ اس تمام صورتحال پر قابو پانے کیلئے سیاسی اور مذہبی حلقوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ میڈیا کو بھی معاملات کی حساسیت کا ادراک کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

The caretaker government of Khyber Pakhtunkhwa has prepared the budget for the next 4 months

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا۔ محکمہ خزانہ احمد رسول بنگش کے مطابق بجٹ یکم مارچ سے 30 جون 2024 تک کیلئے تیار کیا گیا ہے جس میں4 ماہ کے بجٹ کا تخمینہ 560 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ایک ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی کیونکہ موجودہ بجٹ کی مدت 29 فروری کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد ایک روپیہ بھی خرچ کرنا غیرقانونی ہو گا۔ الیکشن سے ایک روز قبل وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول جاری کردیا. خیبرپختونخوا کا 11کھرب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ. محکمہ خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ روزمزہ کے امور چلانےکیلئے کم ازکم ایک ماہ بجٹ کی منظوری لازمی ہے، نگران حکومت نے 2 بار 4، 4 مہینوں کے لیے بجٹ کی منظوری دی تھی، بجٹ تیار کر کے منظوری کے لیے کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے۔ احمد رسول بنگش کے مطابق یہ کابینہ کا اختیار ہے کہ 4 یا 1 مہینے کے لیے بجٹ کی منظوری دے، مستقل حکومت آئے گی تو پھر وہ بجٹ منظور کرے گی، فی الحال معمول کے امور چلانے کے لیے بجٹ کی منظوری لازمی ہے۔

ECP

الیکشن کمیشن کی ہدایات: کامیاب امیدوار ایک سے زیادہ نشستوں سے استعفیٰ دیں

الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے تمام کامیاب امیدواران جو دو یا دو سے زیادہ نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں، کے لیے لازم ہے کہ وہ کوئی بھی ایک نشست اپنے پاس رکھ سکتے ہیں لہذا آئین کے آرٹیکل (3)223 کے تحت کسی بھی اسمبلی کی نشست لینے سے قبل ما سوائے ایک نشست کے باقی تمام نشستوں سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے کامیاب امید وار بذات خود یا اپنے مجاز نما ئندہ جس کی تصدیق اوتھ کمشنر کے ذریعے کی گئی ہو، نشست یا نشستوں سے دستبردار ہونے کی درخواست بنام چیف الیکشن کمشنر ، الیکشن کمیشن پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد یا صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، خیبر پختونحوا اور بلوچستان کے دفتر میں جمع کرواسکتے ہیں بصورت دیگر آرٹیکل (2) 223 کے تحت 30 دن گزرنے کے بعد تمام نشستیں خالی تصور کی جائیں گی ماسوائے اس نشست کے جس پر امید وار سب سے آخر پر کامیاب قرار پایا ہے۔

c65ed651-1d7d-4723-97d2-2665f25d9972

کیمبرج سکول پشاور’ ٹریفک قوانین بارے سیمینار

سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے’ دوران سفر سیٹ بیلٹ کے استعمال سے محفوظ سفر یقینی ہوگا’ ڈاکٹر زاہد اللہ

چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر کیمبرج سکول پشاور میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی اصلاح الدین اور ایجوکیشن ٹیم نے طلباء کو آگاہی دی۔ آگاہی سیمینار میں کیمبرج سکول پشاور کے پرنسپل, اساتذہ, طلباء اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈی ایس پی اصلاح الدین اور ٹیم نے سیمینار کے دوران طلباء کو روڈ سیفٹی‘ زیبرا کراس‘ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں میں جا کر طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ سیمینار کے اختتام پر ایجوکیشن ٹیم نے طلباء کو عملی طور پر روڈ کراسنگ کے حوالے سے تربیت دی اور بعد ازاں ان سے ٹریفک قوانین اور روڈ کراسنگ سے متعلق سوالات کئے جس پر طالبات نے صحیح جوابات دیئے۔ کیمبرج سکول پشاور نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اقدامات کو سراہا اور ڈی ایس پی اصلاح الدین کو مختلف اوقات میں اس طرح کے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر زور دیا اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Peshawar: The farewell meeting of the caretaker cabinet of Khyber Pakhtunkhwa will be held today

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ الوداعی اجلاس آج ہوگا

اجلاس کی صدارت نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کرینگے. خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کی اب تک 22اجلاس منعقد کئے جاچکے ہیں. الوداعی اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ اپنی کابینہ اراکین کو خراج تحسین کرینگے. خیبرپختونخوا کی موجودہ نگران کابینہ نے ایک سال کے دوران 3مرتبہ حلف اٹھایا. نگران کابینہ کے پہلے وزیرعلیٰ اعظم خان 10نومبر2023 کو انتقال کرگئے تھے.

Dozens of tourists were stranded in Kamrat valley, Jhazbanda and Lamuti

وادی کمراٹ، جھاز بانڈہ اور لاموتی میں درجنوں سیاح پھنس گئے

برفباری رکنے کے باجود دیربالا کے سیاحتی مقامات وادی کمراٹ جھاز بانڈہ لاموتی کی سڑکیں برف کی وجہ سے بند ہیں۔ درجنوں سیاح کمراٹ جھاز بانڈہ میں پھنس چکے ہیں مقامی آبادی کو اشیاء خوردونوش کی قلت کا سامنا ہے مریضوں کو کندھے پر بٹھا کر ہسپتال منتقل کررہے ہیں انتظامیہ نے سڑکوں سے برف صاف کرنے پر کام شروع نہ کی تو اجتجاجا پیدل مارچ کرینگے۔

ضلع دیربالا کے مشہور سیاحتی مقامات وادی کمراٹ جھاز بانڈہ اور لاموتی جانے والی سڑکیں برف روکنے کے تیسرے دن بھی بدستور بند رہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں کا زمینی رابطہ ملک کے ساتھ منقطع ہے وادی کمراٹ میں درجنوں سیاح پھنس چکے ہیں مقامی رہاشی ملک زیب اللہ سراج الدین ملک جمہ دین اور سیاحوں کا کہنا تھا۔ نکہ برفباری کے بعد آج تیسرا دن ہے کہ کمراٹ اور تھل لاموتی کا سڑک برف کی وجہ سے بند ہے یہاں لاکھوں کی آبادی کو صحت کامسلہ ہے ہم مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال منتقل کر رہے ہیں اشیاء خوردونوش کی قلت ہیں۔
کمراٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کے پاس کلکوٹ مین برف صفائی والا کروڑ روپے کی مشنری عبث کھڑی ہے تین سال سے کے ڈی اے کے حکام فائیل ورکنگ کے زریعے کروڑوں روپے تنخواہیں اور مرعات لیتے ہیں لیکن اج تک کے ڈی اے نے یہاں کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر دیربالا سے فوری طور پر وادی کمراٹ کی مین روڈ کھولنے اور کے ڈی اے سے مشنری مقامی کمیونٹی کو حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضع کیا ہے کہ آج بدھ تک انتظامیہ نے سڑکیں ٻرف سے صاف کرنے کی کام شروع نہ کی تو ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک پیدل لانگ مارچ کریں گے۔ تحصیل چئیرمین کلکوٹ صیاء الرحمن موقف اختیار کیا نے تحصیل کلکوٹ کے پاتراک سے تھل بازر تک سڑک سے صاف کردی گئی ہے اور دیگر علاقوں میں ٹریکٹر بھیج دیا ہیں ہماری کوشش ہے کہ سڑکوں پر جلد از جلد ٹریفک کے لئے بحال ہو جائیں۔