بونیر کے مختلف علاقوں میں برف باری شروع ہوچکی ہے اور سیاح برف باری اور علاقے کی خوبصورتی سے لطف اٹھانے کیلئے جوق در جوق جا رہے ہیں۔بونیر کا کلیل علاقہ جہاں کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے اورخاص کر فروری کے مہینہ میں بارش اور برف باری سے یہاں کی خوبصورتی اور بڑھ جاتی ہے۔مقامی اور دوسرے علاقوں سے سیاح جوق درجوق آکر یہاں کی فضا سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔کلیل کنڈاو میں ہرسال برف باری کے موسم میں ہزاروں کی تعداد سے سیاح آتے ہیں ۔لیکن مقامی طور پر سہولتوں کے فقدان سے کبھی کبھی مشکل میں رہتے ہیں۔ سیاح اور مقامی لوگوں کا متعلقہ اور حکومتی ادارو سے شکایت ہے کہ اگریہاں پر بنیادی سہولتوں کو فراہم کیا جائے تو بونیر میں بھی سیاحت کو فروغ ملے گا اور معیشت پراچھا اثر پڑیگا۔
شہید پولیس کانسٹیبل میر سالی خان سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک
شہید پولیس کانسٹیبل میر سالی خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق آج دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہادت کا مرتبہ پانے والے پولیس کانسٹیبل میر سالی خان کی نماز جنازہ بنوں پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن قاسم علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں افتخار شاہ، اعلیٰ فوجی ،سول حکام و دیگر پولیس افسران اور مقامی افراد نے کثیر تعداد میں جنازے میں شرکت کی۔آر پی او بنوں ریجن، ڈی پی او بنوں اور پاک فوج کے آفسران نے قومی پرچم میں لپٹے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔ واضح رہے کہ شہید پولیس کانسٹیبل میر سالی خان چوکی برغانتو میں تعینات تھے۔ جو گذشتہ رات دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوگئے۔ شہید پولیس اہلکار میر سالی خان کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے کو روانہ کر دیا گیا ہے جہاں پر شہید کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن قاسم علی خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکار میر سالی خان جیسے جوان ہمارا فخر ہیں۔ جنہوں نے ملک و قوم کی سلامتی و بقا کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔ ہم ان جانبازوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائلی عمائدین کی کورکمانڈر پشاور کے ساتھ ملاقات
کورکمانڈر پشاور لفٹینٹ جنرل حسن اظہر حیات نے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اتمانزئی قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ اتمانزئی قبائلی عمائدین نے پاک فوج کے غیر متزلزل جذبے کو سراہتے ہوۓ کہا کہ قبائلی عوام پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلۓ اپنے تمام تر وسائل بروۓکار لا رہی ہے۔ پاک فوج خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر قبائل کی بتدریج اپنے اپنے علاقوں میں واپسی سمیت معدنیات و دیگر شعبوں بشمول تعلیم کی بہتر فراہمی میں نوجوانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلۓ ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔کور کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے پر شکریہ ادا کیا۔ اتمانزئی قبائلی عمائدین نے اس عہد کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام ہمیشہ کی طرح ملکی بقاء اور سالمیت کیلۓ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
کورکمانڈر پشاور لفٹینٹ جنرل حسن اظہر حیات عما ئدین نے شمالی وزیرستان کے 50 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیااور موقع پر 30 قیدی کو رہا کیا۔جبکہ دیگر 20 قیدی میرانشاہ میں رہا کئے گئے۔ اتمان زئی کے مشران نے کور کمانڈر پشاور و جی او سی سیون ڈویژن کا شکریہ ادا کیا ۔ اس مو قع پر جی او سی میجر جنرل سیون ڈویژن انجم ریاض اوراتمان زئی کے چیف آف شمالی وزیرستان ملک نصر اللہ خان و دیگر بھی شریک تھے۔ مشران نے کور کمانڈر پشاور کو شمالی وزیرستان کے دورہ کی دعوت بھی دی ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا کہ امن و امان کے قیام کیلئے مل کر لڑیں گے امن و امان کے قیام کا کام صرف افواج پاکستان کا نہیں بلکہ عوام کا بھی تعاون ہونا ضروری ہے۔ عوام کے تعاون کے بغیر قیام امن کا خواب ادھورا ہے کور کمانڈر پشاور نے اتمان زئی کے مشران کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ عنقریب شمالی وزیرستان کا دورہ کروں گا اور ان کی درپیش مشکلات کو دور کروں گا اور تمام قبائل سے ملاقات کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ میں شمالی وزیرستان کی آواز بنوں گا اور ترقی کیلئے دن رات ایک کروں گا۔ رہا ہونے والے قیدیوں کے ورثاء نے پاک فوج اور سیون ڈویژن کا شکریہ ادا کیا۔