safari train kpk 2024

 خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تخت بھائی ٹرین سفاری دورے کا انعقاد

ٹرین سفاری میں سیاحوں نے پشاور صدرریلوے سٹیشن سے تخت بھائی ریلوے سٹیشن تک سفر کیا، ٹرین سفاری میں 130 سے زائد فیمیلز نے سیر وتفریح کی. سیاحوں نے دوران سفر مختلف مقامات کی سیروتفریح کی۔ یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیئے جانے والی سائٹ تخت بھائی کے آثارقدیمہ کی سیر بھی کرائی گئی۔ تخت بھائی کی جانب ٹرین سفاری پہلی دفعہ منعقد کی گئی. خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جلد دوسری ٹرین سفاری کی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائیگا. ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد

More than 17 people died in accidents during stormy rains in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث حادثات میں 35 افراد جاں بحق، 43زخمی

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلا ع میں بارشوں کے باعث  35 افراد جاں بحق، 43زخمی ہو ئے۔پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 25 بچے،7 خواتین، 3 مرد شامل ہیں، ،مکانات کی چھتیں گرنے سے باجوڑ میں 8، سوات 7، خیبر میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔مسلسل بارشوں کے باعث 46 گھر مکمل تباہ،346کو جزوی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق مختلف اضلاع میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 76 مویشی ہلاک، کئی سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

Shahbaz Sharif elected Prime Minister for the second time

شہباز شریف دوسری بار وزیر اعظم منتخب

عقیل یوسفزئی
وزارت عظمیٰ کے لئے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار میاں شہباز شریف قومی اسمبلی سے 201 ووٹ لیکر دوسری بار وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں ۔ ان کے مدمقابل امیدوار تحریک انصاف کے عمر ایوب خان نے اس اہم دوڑ میں 102 ووٹ حاصل کئے ۔ میاں شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی کے علاوہ دو اہم اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے بھی سپورٹ کیا جبکہ جے یو آئی ف اور بی این پی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ منتخب ہونے کے بعد نو منتخب وزیراعظم نے تقریباً 2 گھٹنے کی اپنی طویل تقریر کے دوران پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز پر تفصیلی بحث کی اور موقف اختیار کیا کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر ملک کو سیاسی اور معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے سب مل کر آگے بڑھیں ۔ مگر اس کے جواب میں ہارنے والے امیدوار اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے کوئی مثبت جواب دینے کی بجائے تصادم پر مشتمل بیانیہ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم آپ کو دن میں تارے دکھادیں گے ۔ موصوف نے اس کے باوجود انتخابات کو مسترد کردیا کہ وہ اپنی جیت کا کریڈٹ بھی لیتے آرہے ہیں اور خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت نے کام بھی شروع کردیا ہے ۔ موصوف نے پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے عمران خان کو ناگزیر قرار دے کر حسب معمول بہت مبالغہ آمیز تقریر کی تاہم وہ یہ بتانے میں ناکام رہے کہ جب ملک پر ان کی حکمرانی تھی اور ان کی حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی حاصل تھی تب انہوں نے پاکستان کے لئے کیا کچھ ڈیلیور کیا ۔ وہ یہ فریاد کرتے نظر آئے کہ 9 مئی کے بعد ان کی پارٹی پر ” ظلم ” کے پہاڑ توڑے گئے تاہم انہوں نے اسمبلی فلور پر ان واقعات کی کھل کر مذمت بھی نہیں کی ۔ ایسا ہی رویہ پارٹی کی ایک خاتون رہنما شاندانہ گلزار کا بھی مسلسل دیکھنے اور سننے کو ملتا آرہا ہے اور لگ یہ رہا ہے کہ ہمارے متعلقہ اداروں نے خوف پر مبنی جو پالیسی 9 مئی کے واقعات کے بعد اختیار کی تھی سب کو اس کے نتائج اب ایک نئی شکل میں بھگتنے پڑیں گے ۔ بہت سوں کو تو مزہ اس وقت آئیگا جب خیبرپختونخوا کی حکومت پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ عمران خان کی ہدایات کے مطابق مرکزی حکومت اور اداروں پر سرکاری وسائل کے ساتھ حملہ آور ہوگی ۔ پشاور میں اس وقت ان تمام افسران کی پروفایلنگ جاری ہے جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کے بعد ریاستی احکامات کے مطابق کارروائی کی جبکہ اپنے ہم خیال افسران کو دوبارہ لانے کی تیاریاں شروع کی گئی ہیں ۔ یہ صورت حال آگے جاکر کیا رخ اختیار کرتی ہے اس کا اندازہ لگانے کے لیے کسی لمبی سوچ بچار یا مغز ماری کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

دیر بالا

دیر بالا شدید برفباری راستوں کی بندش تمام تعلیمی ادارے 8 مارچ تک بند

بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔ لواری ٹنل کمراٹ بن شاہی اور دیگر بالائی علاقوں میں 5 سے لیکر 7 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔ گاڑیاں دوکانیں مکانات سب کچھ برف کے اندر دھنس گئے۔ بالائی علاقوں کے رابطہ سڑکیں بند بجلی کا نظام درہم برہم عوام کو مشکلات کا سامنا۔ بند سڑکوں سے برف ہٹانے اور بجلی کی دوبارہ بحالی پر کام تیزی سے جاری۔ عوام اور سیاح سڑکو ں کی مکمل بحالی تک عیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ لواری ٹنل اور دیگر بالا ئی علاقوں میں بعیر اسنو چینچ سفر کی اجازت نہیں۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی

20 سالہ طالب علمہ مسماۃ فیضا

جوڈو کراٹے مقابلے کےدوران جواں سالہ طلبہ جان کی بازی ہارگئی

مردان بورڈ آف ایجوکیشن سپورٹس کمپلیکس میں جوڈو کراٹے کے مقابلے کےدوران جواں سالہ طلبہ جوڈو کراٹے مقابلے کے دوران زمین پر گرنے سے جان کی بازی ہارگئی ریسکیو ٹیم نے میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

بورڈ آف ایجوکیشن سپورٹس کمپلیکس میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے زیر اہتمام پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کھیلوں کے مقابلے میں جوڈو کراٹے مقابلے کے دوران پشاور سے تعلق رکھنے والی جواں سالہ طلبہ فیضا زمین پر گر نے سے حالت غیر ہوگئی موقع پر موجود ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ہسپتال منتقلی کے دوران سانس اور دل کی بحالی کے عمل CPR کو جاری رکھتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پرڈاکٹروں نے 20 سالہ طالب علمہ مسماۃ فیضا ولد شیر علی ساکن فیصل کالونی پشاور کے جانبحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

ملاکنڈ میں تیزبارش

نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بارش و برفباری سے متاثرین کیلئےمعاوضوں کا اعلان

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری سے حا لیہ نقصانات پر منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے متاثرین کیلئے معاوضوں کا اعلان کیا۔ حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10, 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 3، 3 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈا پو ر کا کہنا تھا کہ حادثات میں مالی نقصانات کہنے بھی معاوضے دیئے جائیں گے۔

An important meeting regarding polio campaign was held under the chairmanship of Deputy Commissioner Kirk Mujibur Rehman

ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمٰن کی زیر صدارت پولیو مہم حوالے سے اہم اجلاس ہوا

ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمٰن کی زیر صدارت پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و فنانس، اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی و ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرک، سب ڈویزنل پولیس آفیسر کرک، محکمہ ایجوکیشن سمیت علماء اور DPCR ٹیم کے اہلکاران نے شرکت کی۔ این سٹاپ آفیسر کرک نے پورے دن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیمپین میں سیم ڈے کوریج کو یقینی بنانے اور کسی بھی ریفیوزل کو نہ چھوڑیں، تمام ٹیمیں سیکیورٹی اہلکاران کی موجودگی یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو جیسے موذی اور بچوں کیلئے خطرناک مرض کا خاتمہ ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنی ڈیوٹی کو فرض شناسی سے انجام دیکر اس چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے نونہالان وطن کو ساری عمر کی معذوری سے بچانے کیلئے دن رات ایک کرکے مہم کو کامیاب بنایا جائے تاکہ پولیو کے وائرس سے ائندہ نسل کو محفوظ بنایا جاسکے۔

Snowfall continued in Khyber Lindikotal district since last night

ضلع خیبر لنڈیکوتل میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری

ضلع خیبر لنڈیکوتل کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا برفباری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہیں اور سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہیں. لنڈی کوتل میں 4 سال بعد موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد خیبر پختون خواہ پشاور اور دیگر اضلاع کے سیاحوں نے کے ہمراہ برفباری کے نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لئے لنڈی کوتل ٹاپ سر اور انزری پہاڑوں کا رخ کر لیا اور خوب موج مستی کرکے فوٹوز ویڈیوز ٹک ٹاک بنا لئے جبکہ برفباری کے بعد عوام نے لنڈی کو تل بازار اور ہسپتال میں چھٹ پٹی کھانوں. مٹن کڑاہی. سیخ تکہ چپلی کباب اور دیگر کھانوں لئے مختلف ریسٹورنٹ کا رخ کر لیا گیا اور برفباری کے خوبصورت نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو گئے۔