Organization of Ramadan Blood Donation Camp at University of Engineering and Technology Peshawar

یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں رمضان بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

 یونیورسٹی  آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں رمضان بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں 100 سے زیادہ طلبہ و طالبات نے عطیات خون دیئے ۔ ریجنل بلڈ سنٹر پشاور کی جانب سے یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سو 100 سے زیادہ رضاکار طلبہ و طالبات نے تھیلیسیمیا میجر بچوں اور دیگر امراض خون میں مبتلا غریب مریضوں کی زندگی بچانے کیلئے خون کی  عطیات جمع کیے۔ کیمپ میں یونیورسٹی  کے ڈائریکٹر صمد بصیر ،  ڈاکٹر عماد اللہ، چیف پراکٹر اینڈ  ڈاکٹر خان شہزاد  ایڈوائزر لٹس ہلپ ویلفیئر سوسائٹی یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور نے بھی شرکت کی ۔جب کہ ریجنل بلڈ سنٹر  پشاور کے نمائندے ڈی ایم حسن گل ،عبد الرحمن ،امین جان،فواد اور ڈاکٹر اعجاز نے طلبہ و طالبات کے ادارے کی خدمات رمضان میں خاص کر تھیلیسیمیا بچوں اور اس کے خاندان کے تکالیف کے بارے میں آگاہی دی۔عطیات ت خون کی اہمیت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ زیادہ تر غریب گھرانوں کے بچے ہی تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہے۔جن کی مدد کرنا طلبہ سمیت معاشرے کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی زمہ داری ہے۔۔انہوں نے بتایا کہ ریجنل بلڈ سنٹر جیسے اداروں کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ آخر میں منیجر ریجنل بلڈ  سنٹر کی طرف سے ڈائریکٹر اور طلبہ میں شیلڈ اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیے ۔

three-day-spring-festival-organized-by-charsadda-district-administration

چارسدہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تین روزہ سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد

چارسدہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روخانہ چارسد ہ کے نام سے 3 روزہ سپرنگ فیسٹول کی رنگا رنگ تقریب  آج عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں منعقد ہوئی۔فیسٹیول میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کرکے فیسٹیول کی تقریب کو رنگا رنگ بنا دیا ہے۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ایم این اے فضل محمد خان سمیت ایم پی ایز نے شرکت کی۔کمشنر ،ڈپٹی کمشنر سمیت ایم پی ایز نے فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں جمناسٹک کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔3روزہ فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں سمیت شجرکاری مہم کی جائے گی۔ سپرنگ فیسٹیول 3 روز تک عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں جاری رہے گی۔

 

Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif reached Peshawar on a one-day visit

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے. وزیراعظم پشاور میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے متاثرین سے ملاقات کریں گے. وزیراعظم شہباز شریف متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کریں گے. وزیراعظم محمد شہباز شریف گورنر خیبرپختونخوا سے بھی ملاقات کریں گے

Organizing a three-day conference on the topic of countering extremism

انتہا پسندی کے سدباب کے عنوان پر تین روزہ کانفرنس کا انعقاد

خیبرپختونخوا سنٹر آف ایکسیلنس آن کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کے زیر اہتمام انتہا پسندی کے سدباب کے عنوان پر تین روزہ کانفرنس انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں متشدد انتہا پسندی پر کام کرنے والے قومی و بین الاقوامی محققین شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کا مقصد عالمی طور پر انتہا پسندی کے سدباب کیلئے رائج نظام کا جائزہ لینا ہے۔ کانفرنس کے دوران محققین انتہا پسندی کے سدباب بارے آرا و تجاویز دینگے۔ انتہا پسندی پر کام کرنے والے محققین کی سفارشات مرتب کی جائینگی۔ کانفرنس کے دوران مُختلف سماجی گروہوں کا متشدد انتہا پسندی کے سدباب میں کردار اُجاگر کیا جائے گا۔ کانفرنس کے دوران روایتی و ڈیجیٹل میڈیا کا انتہا پسندی کی ترویج و تدبیر کیلئے استعمال و سدباب پر روشنی ڈالی جائیگی۔ پختونخوا میں انتہا پسندی کے سد باب کیلئے سفارشات مرتب کی جائینگی۔ کانفرنس کا مقصد تحقیق کے توسط سے انتہا پسندی کے سدباب کیلئے تدابیر مرتب کرنے کیلئے سفارشات مرتب کرنا ہے۔

Establishment of Women's Police Complaint Cell in Thana Sharqi with the help of UN Women

یو این وومن کی مدد سے تھانہ شرقی میں وومن پولیس کمپلینٹ سیل کا قیام

انصاف کے متلاشی خواتین کو فوری قانونی مدد و معاونت اور کسی بھی گھریلو یا نجی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ان کو ہرممکن اور فوری تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تھانہ شرقی میں وومن پولیس کمپلینٹ سیل کا افتتاح کر دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے تھانہ شرقی میں یو این وومن کی مدد سے وومن پولیس کمپلینٹ سیل کا افتتاح کیا، اس موقع پر اے آئی جی لاجیسٹک آصف بہادر خان، اے آئی جی ویلفئیر عبد الحمیدخان،اے آئی جی جینڈر انیلہ ناز، ایس پی کینٹ وقاص رفیق،ہیڈ آف جینڈر وومن یو این پروگرام عائشہ ودود،ہیڈ آف کے پی جینڈروومن یو این پروگرام زینب قیصر،عظمیٰ حلیمی، ڈی ایس پی کینٹ امجد خان ، ایس ایچ او تھانہ شرقی محمد آصف خان سمیت ایس ایچ او وومن پولیس سٹیشن نادیہ شاہین بھی موجود تھیں ، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے واضح کیا کہ خواتین کی تحفظ اور ان کے مسائل کے فوری حل پر یقین رکھتے ہیں جس کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر نہ صرف پال سنٹرز میں خواتین اہلکار تعینات کی گئیں ہیں بلکہ ڈی آر کونسلز میں بھی خواتین کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونائیٹڈ نیشن کی مددسے وومن پولیس کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہو گا اور زیادہ بہتر انداز میں مظلوم خواتین کی بروقت داد رسی کو ممکن بنایا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کا شف آفتاب عباسی نے تھانہ شرقی میں یونائیٹڈ نیشن کی مدد سے وومن کمپلینٹ ڈیسک کا افتتاح کیا ہے، اس موقع پراے آئی جی لاجیسٹک آصف بہادر خان، اے آئی جی ویلفئیر عبد الحمیدخان،اے آئی جی جینڈر انیلہ ناز، ایس پی کینٹ وقاص رفیق،ہیڈ آف جینڈر وومن یو این پروگرام عائشہ ودود،ہیڈ آف کے پی جینڈروومن یو این پروگرام زینب قیصر،عظمیٰ حلیمی، ڈی ایس پی کینٹ امجد خان، ایس ایچ او تھانہ شرقی محمد آصف خان سمیت ایس ایچ او وومن پولیس سٹیشن نادیہ شاہین بھی موجود تھیں ، ایس ایس پی آپریشنز نے وومن کمپلینٹ ڈیسک کے افتتاح کے موقع پر غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ خواتین کے مسائل کو بروقت حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو انصاف کی بروقت فراہمی اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر پشاور پولیس کی جانب سے خصوصی سروسز کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صنفی امتیاز کو بالا طاق رکھتے ہوئے خواتین کے مسائل کے حل کے لئے پال سنٹرز سمیت ڈی آر سی کونسلز میں بھی مناسب نمائندگی دی گئی ہے تاکہ انصاف کے متلاشی خواتین کو فوری قانونی مدد و معاونت اور کسی بھی گھریلو یا نجی مسائل کی صورت میں مدد فراہم کی جا سکے۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے امید ظاہر کی کہ وومن کمپلینٹ ڈیسک کی قیام سے وومن پولیس کی کارکردگی میں بھی مزید نکھار پیدا ہو گا، جبکہ یونائیٹڈ نیشن کی جانب سے قائم کیا گیا وومن ڈیسک کے قیام کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

The three-day Hindu prayer ceremonies at the Abbottabad Shiv Temple will begin on March 7.

شیو مندر ایبٹ آباد میں تقریبات کا آغاز  

ا یبٹ آباد شیو ٹمپل مندر میں ہندو مذہب کی تین روزہ دعائیہ تقریبات 7مارچ سے شروع ہوں گی۔جس کے اختتامی روز ہزارہ کے ڈویژنل اورضلعی افسران بھی شریک ہوں گے۔شیو ٹمپل چٹی گٹی میں ملک بھر سے یاتری اپنی مذہبی رسومات کے لئے جمع ہوں گے ۔جس کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ہر سال کی طرح 7مارچ سے ٹمپل مندر چٹی گٹی میں ماں شبراتری  شیو شنکر کی شادی کے دن کی مناسبت سے 3 روزہ تقریبات شروع ہو رہی ہیں ۔جو 9 مارچ تک جا ری رہیں گی۔شو ٹمپل مندر مانسہرہ چٹی گٹی گاندھیاں مانسہرہ پجاری سیوا دار  درشن لال کا کہنا تھا 3روز تقریبات میں کمشنر ہزارہ ریجن سید ظہیر السلام ،ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ،ڈی پی او مانسہرہ سمیت دیگر افسران اور اقلیتی امور کے سابق وزراء شریک ہوں گے۔پجاری درشن لال کا کہنا تھا کہ3 روزہ تقریبات میں ملک بھر سے ہندو یاتری شریک ہوں گے۔تقریبات کی تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا ہے ۔جب کہ سیکورٹی کے حوالہ سے بھی پولیس نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔شیو ٹمپل مندر چٹی گٹی مانسہرہ میں ہر سال ہندو یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے کثیر تعداد میں جمع ہو تے ہیں۔جو ملک کے مختلف حصوں سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے شریک ہوتے ہیں ۔مانسہرہ چٹی گٹی مندر میں تقریبات کے لئے مسلم برادری کی جانب سے انہیں مکمل تحفظ اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے پرامن ماحول فراہم کیا جاتا ہے ۔جو کہ پاکستان کا ایک روشن اورمثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔

236th meeting of Islamic Ideological Council

اسلامی نظریاتی کونسل کا 236واں اجلاس

اسلامی نظریاتی کونسل کے 236 ویں اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا نسیم علی شاہ کی شرکت۔اجلاس میں قادیانیوں کے متعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے اور فیصلے میں شامل دلائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔فیصلے کے متعلق شکوک و شبہات کی نشان دہی کی گئی اور ابہامات کا جائزہ لیتے ہوئے سپریم کورٹ کو تجاویز پیش کیے۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ فسادات کے متعلق نگران وزیراعظم کے جوابی خط پر اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران نے متفقہ طور پر علماء بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ جو علاقے میں ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دے کر فسادات کے سدباب کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔

Parliament House Islamabad

مخصوص نشستوں کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں 334 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن ۔مسلم لیگ ن 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت قرارپا ئی۔ن لیگ نے 75 سیٹیں جیتیں 9 آزاد ، 34 خواتین اور 5 اقلیتوں کی نشستیں ملیں۔قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے۔پیپلز پارٹی کے ارکان کی مجموعی تعداد 73 ہو گئی۔پیپلز پارٹی نے 54 جنرل نشستیں جیتیں، خواتین کی 16 اقلیتوں کی 3 نشستیں ملیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کی مجموعی تعداد 22 ہے۔ایم کیو ایم کو 17 جنرل چار خواتین، 1 اقلیتوں کی نشست ملی۔

جمیعت علماء اسلام کے ارکان کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔ جمیعت علماء اسلام نے 6 جنرل، 4 خواتین، 1 اقلیتوں کی نشست حاصل کی۔آئی پی پی کے 4 ارکان۔۔ تین جنرل، ایک خواتین کی نشست ملی۔ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ضیا، باپ، بی این پی، نیشنل پارٹی اور پی کے میپ کی ایک ایک نشست۔مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد  5، تین جنرل نشستیں جیتیں، ایک آزاد شامل ہوا، ایک نشست خواتین کو ملی۔ قومی اسمبلی میں 8 ارکان کی آزاد حیثیت برقرار رکھی گئی ہے۔قومی اسمبلی کے ایک حلقے پر الیکشن نہیں ہوا، ایک کا نوٹیفکیشن روک رکھا ہے۔