ماں دھرتی پہ قربان بلال خان نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
ایبٹ آباد حویلیاں شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین رجوعیہ گاؤں کا نوجوان ماں دھرتی پہ قربان بلال خان ولد آصف خان درہ آدم خیل کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی گولی کا نشانہ بنتے ہوئی جام شہادت نوش کیا۔ بلال خان کے والدین دونوں حیات ہیں۔ بلال خان شادی شدہ تھے مگر اولاد کوئی نہیں تھی۔ بلال خان سمیت پانچ بھائی ہیں ایک چھوٹا بھائی باسط خان بھی ایف۔سی میں ڈیوٹی سرانجام دے رہاہے۔ گزشتہ شب رجوعیہ گاؤں میں شہید کا نماز جنازہ ادا کیا گیا جنازے کے بعد ایف سی جوانوں کے دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی دی اور پورے اعزاز کے ساتھ کے دفن کیا گیا۔
پولیس افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا
سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرکے ان کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔ اس حوالے سے آج ملک سعد شہید پولیس لائن میں مختصر مگرپر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران سی سی پی او سیداشفاق انور نے قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف عمدہ کارکردگی کرکے انعامات حاصل کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل اسی طرح جاری رہیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں اور چوکیات میں آنے والے درخواست گزاروں کی بروقت حوصلہ افزائی کرکے ان کی دادرسی و مدد کو بھی یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں تقسیم انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا مختصر مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز رضاباچا خان، ڈی ایس پی لیگل انعام خان، آر آئی پشاور پولیس لائن ظفر خان، تفتیشی آفیسرہدایت اللہ، لائن آفیسر پشاور پولیس لائن آفتاب خان،انچارج ڈی اے آر طلا محمد،محرر پولیس لائن شمال خان، اے ایس آئیز ولی محمد ، فضل سبحان ، تھانہ پہاڑی پورہ کے ڈرائیور حیدر علی، کانسٹیبلان نصیر الدین، سمیع اللہ،بختیار،عدنان اور رضوان کو قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف عمدہ کارکردگی پر اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینے پر سی سی پی او سید اشفاق انور نے نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔
پولیس افسران اور اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے سی سی پی او سید اشفاق انورنے واضح کیا کہ اپنے فراءض احسن طریقے سے ادائیگی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح اور درخواست گزار افراد کی مدد کو بھی یقینی بنائیں ، انہوں نے خدمت خلق کی خاطر بھی اپنی توانائیاں صرف کرنے کی ہدایت کی۔