Food Department KPK

محکمہ خوراک کا گرانفروشوں کیخلاف آپریشن‘16 گرفتار

حسین چوک وسیٹھی ٹاؤن میں دودھ فروشوں اور قصابوں کو دکانیں سیل کرنیکی تنبیہ
آپریشن کے بعد چیک اینڈ بیلنس نظام کے تحت گرانفروشی ختم کرینگے‘ جمشید آفریدی
محکمہ خوراک نے گرا نفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔ صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو‘ سیکرٹری فوڈ ظریف المعانی اور ڈائریکٹر یاسر حسن کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے حسین چوک‘ سیٹھی ٹاؤن‘ نوتھیہ‘ باڑہ روڈ اور دیگر علاقوں میں قصاب اور دودھ کی دکانوں میں نرخوں بارے آگاہی حاصل کی اور سرکاری نرخنامے چیک کئے سرکاری نرخناموں سے تجاوز کرنے پر 16 افراد کو گر فتار کرلیا جن میں قصاب اور دودھ فروش شامل ہیں۔ محکمہ خوراک کے افسران نے حسین چوک اور سیٹھی ٹاؤن میں دودھ فروشوں اور قصابوں کو خبر دار کیا کہ وہ دوبارہ گرانفروشی سے باز رہیں بصورت دیگر ان کی دکانوں کو سیل کردیا جائے گا۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران شہر بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ تیز کریں اور گرانفروشی کے مرتکب افراد پر کڑی نظر رکھیں جبکہ بار بار گرانفروشی کے مرتکب افراد کی دکانوں کو سیل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کے بعد چیک اینڈ بیلنس کے نظام کے تحت گرانفروشی کا خاتمہ کرینگے۔

Activities of Khyber Pakhtunkhwa Food Safety and Halal Food Authority

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور اور سوات میں کاروائیاں کیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم کی جی ٹی روڈ پشاور پر ناکہ بندی ، تقریباً تین سو کلو گرام خراب اور باسی چکن برامد کیا گیا۔ برامد شدہ مضر صحت چکن تلف کر کے مالک پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم کا سوات میں خفیہ گودام اور دکان پر بھی اچانک چھاپہ، گودام سے ملاوٹی قیمہ برامد کر کے تلف ، مالکان پر ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیا گیا۔ ملاوٹ مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں ، بھر پور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شفيع اللہ خان