Ajab Khan, nominated for the highest presidential civilian award for meritorious performance

عجب خان, اعلی ترین صدارتی سول اعزاز براۓ حسن کارکردگی کیلئے نامزد

عجب خان کو کل “اعلی ترین صدارتی سول اعزاز براۓ حسن کارکردگی” شعبہ خطاطی و مصوری تفویض کیا جاۓ گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان عوامی،تعلیمی و سماجی حلقوں کی جانب سے عجب خان کو دلی مبارکباد اور صدر پاکستان کا شکریہ۔Ajab Khan, nominated for the highest presidential civilian award for meritorious performance

ڈیرہ اسماعیل خان دھرتی کے عظیم فرزند اور دنیائے خطاطی و مصوری کے مایہ ناز آرٹسٹ و خطاط عجب خان کو کل یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہائوس صوبہ خیبرپختونخواہ، پشاور میں انکی فن خطاطی و مصوری میں قومی و بین الاقوامی گراں قدر خدمات کے صلے میں “اعلیٰ ترین صدارتی سول اعزاز براۓ حسن کارکردگی” سے نوازا جاۓ گا۔گورنر صوبہ خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی خان ایک پروقار تقریب میں دیگر سول شخصیات کے ساتھ عجب خان کو “اعلیٰ ترین صدارتی سول اعزاز براۓ حسن کارکردگی” آویزاں کریں گے۔واضح رہے کہ عجب خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کی دھرتی سے ہے اور انہوں نے “خط عجب” کے نام اپنا فانٹ متعارف کرایا جبکہ فن مصوری میں بھی ان کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بہترین و مایہ ناز خطاط اور مصوروں میں ہوتا ہے۔عجب خان کی خطاطی و مصوری کی درجنوں نمائشیں پاکستان کے تمام بڑے شہروں اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں منعقد ہو چکی ہیں۔ان کی گراں قدر خدمات کے اعزاز میں انہیں صادقین ایوارڈ، خیبرایوارڈ، متعدد دیگر اعزازت کے ساتھ ساتھ برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے بھی دو ایوارڈ مل چکے ہیں۔باباۓ قوم قائد اعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال، قومی مشاہیر سمیت اہم قائدین کی پورٹریٹ بھی اہم مقامات پر نصب انکی فن مصوری میں مہارت کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔عجب خان شعبہ تعلیم و تدریس سے وابستہ رہنے کے بعد اب مکمل طور پر فن خطاطی و مصوری کیلئے زندگی وقف کر چکے ہیں۔قرآنی آیات کی بہترین خطاطی اور پورٹریٹ کے علاوہ قدرتی مناظر کو کینوس پر اتارنے میں ان کی قابلیت روز روشن کی طرح عیاں ہے۔انکی ان خدمات کے اعتراف میں عجب خان کا نام گزٹ آف پاکستان میں بھی شائع کیا جا چکا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے عوامی، تعلیمی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ ترین سول اعزاز براۓ حسن کارکردگی ملنے پر عجب خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان جیسے پسماندہ اور محروم علاقے کے گوہر نایاب کی فن خطاطی و مصوری کی گراں خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین صدارتی سول اعزاز براۓ حسن کارکردگی تفویض کیا۔

An opportunity to empower youth in the digital gaming industry

ڈیجیٹل گیمنگ انڈسٹری میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا موقع

خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل گیمنگ انڈسٹری میں بااختیار بنانے کے لیے امریکہ اور مائنڈ اسٹورم اسٹوڈیو کا اشتراک

امریکہ نے ایک معروف پاکستانی گیم ڈویلپر مائنڈ اسٹورم اسٹوڈیو کے ساتھ ایک اہم شراکت کا اعلان کیا جس کا مقصد خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ڈیجیٹل گیمنگ انڈسٹری میں یہ تعاون خطے کے نوجوانوں میں جدت و مہارت کے فروغ اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔ یو ایس اے آئی ڈی اور مائنڈ اسٹورم سٹوڈیو کے اس اشتراک کے توسط سے یونیورسٹیوں میں متعلقہ نصاب متعارف کروانے سے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور ڈیجیٹل گیمنگ کو بطور درخشاں کیریئر بنانے میں مدد ملے گی۔ گیم ڈیویلپمنٹ مقابلوں اور تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے ذریعے یو ایس اے آئی ڈی اور مائنڈ اسٹورم اسٹوڈیو ایک مؤثر گیمنگ ایکو سسٹم کو فروغ دیں گے جو خیبر پختونخوا کی ڈیجٹل اکانومی کی نمو میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس اے آئی ڈی پاکستان کی مشن ڈائریکٹر کیٹ سوم وونگسری نے کہا کہ کسی دور میں محض ایک مشغلہ سمجھے جانےوالی ڈیجیٹل گیمنگ آج اربوں ڈالر کی صنعت بن چکی ہے، جو تکنیک میں جدت اور صارفین کی ترجیحات میں تبدیلی کا باعث بن رہی ہے۔ مائنڈ اسٹورم اسٹوڈیو کے ساتھ اس شراکت کے ذریعے،امریکہ کا مقصد ڈیجیٹل گیمنگ ڈیویلپمنٹ کو خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل کرنا اور اسے قابل عمل کیریئر کے طور پر فروغ دینا ہے۔ مائنڈ اسٹورم پارٹنرشپ ضم شدہ اضلاع سمیت صوبے میں معاشی مواقع بڑھانے کے لیے حکومت خیبر پختونخوا اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے 24.7 ملین ڈالر کے پانچ سالہ اقدام کا حصہ ہے۔

  • An opportunity to empower youth in the digital gaming industry
A major crackdown by Kohat Police against the mafia extracting gold from the Indus River

دریائے سندھ سے سونا نکالنے والی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 80 گرفتار

کوہاٹ پولیس کا دریائے سندھ سے سونا نکالنے والی مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، پولیس نے دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران غیر قانونی مائننگ کے ذریعے سونا نکالنے والے 80 افراد کو گرفتارکرلیا۔ چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں بھاری مشینری اور مائننگ میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی قبضے میں لئے گئے۔ ڈی پی او کوہاٹ محمد عمر خان کو موصول ہونے والی شکایات کی تصدیق کے بعد غیر قانونی مائننگ مافیا کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔ کارروائی ایس ایچ او گمبٹ ریاض حسین اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے محکمہ معدنیات کیساتھ ملکر عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے دریائے سندھ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی اور غیر قانونی طور پر معدنیات نکالنے کے دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف تھانہ گمبٹ میں مائننگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

دریائے سندھ سے غیر قانونی مائننگ کے ذریعے خالص سونا (پلیسر گولڈ) نکالنے والی مافیا کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی۔ غیر قانونی مائننگ کے ذریعے دریاؤں سے سونا نکالنے کے اس عمل سے ملکی معیشت سمیت مقامی آبادی کی پیداواری زمین کے ایک بڑے حصے کو نقصان پہنچایا جارہا تھا۔ غیر قانونی مائننگ مافیا کے خلاف پولیس کارروائی کو مقامی اور ملکی سطح پر بے حد پزیرائی ملی ہے۔

ماں اور بچے کی بہترین نشو نما کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

ماں اور بچے کی بہترین نشو نما کی آگاہی کیلئے بے نظیر نشو نما پروگرام کے تحت سماجی رویوں کی تبدیلی کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فیمیل کے ہال میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال ،نیشنل پروگرام کے کوآرڈنییٹر ڈاکٹر اشفاق ،نیوٹریشن کوآرڈنیٹر ڈاکٹر عبد الحسیب کے علاوہ محکمہ صحت محمکہ تعلیم سے مہمانوں نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد اقبال کا کہنا تھا صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ماہ اور بچے کی غذائیت اور ماؤں کو بچوں کو دودھ پلانا انتہائی اہم ہے۔سیمینار کا بھی بنیادی مقصد شہریوں میں ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔بچوں کو دودھ نہ پلانے سے ماؤں کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے اور بچوں کی نشونما بھی نامکمل رہتی ہے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران اور مہمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کے پاکستان میں شروع والا بے نظیر نشوونما پروگرام آنے والی نسل کو تندرست و توانا بنانے کے لیے بڑا احسن اقدام ہوگا ہر ایک کو چاہیے کہ اس پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں ہماری مدد کریں۔

A seminar was held at DHQ Hospital Mansehra regarding World TB Day, Mansehra

مانسہرہ ٹی بی عالمی دن کے حوالے سےڈی ایچ کیو ہسپتال مانسہرہ میں آگا ہی سیمینار

مانسہرہ ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے DHQ ہسپتال مانسہرہ میں ضلعی ٹی بی کنٹر ول پروگرام مانسہرہ اور اے سی ڈی کے زیر اہتمام آگا ہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹر کٹ ٹی بی فوکل پر سن ڈاکٹر اویس سلیم، ریجنل کوارڈینیٹر ڈاکڑر موسئ خان، ڈسٹر کٹ فیلڈ آفیسر زعرفان اللہ خان، ثاقب خان، ذاکر حسین اور فخر خان کے علاوہ علاقہ عمائدین، اسا تذہ۔سیاسی قائدین،  وکلاہ اور ڈاکٹرز نے بھر پور شر کت کی۔