Pakistan's Abdullah Zaman reached the finals of the Qatar International Junior Squash Championship

قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے

قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے۔دوحا میں جاری قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ  میں انڈر 15 کے سیمی فائنل میں عبداللہ زمان نے سنگاپور کے گولبیان کو اسٹریٹ گیمز سے شکست دی۔عبداللہ زمان کی کامیابی کا اسکور 11-6 ، 11-7 اور 11-2  رہا۔ دوسری جانب عبد اللہ کے چھوٹے بھائی ریان زمان کا قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔8 سالہ ریان کو انڈر 11 کے سیمی فائنل میں کویتی کھلاڑی سلمان علی صلاح نے شکست دی۔

Provincial Education Minister's speech at the ceremony held at Fakhashule University

صوبائی وزیر تعلیم کا فاخاشولے یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب

صوبائی وزیر تعلیم کا فاخاشولے یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب ۔ہمیں اپنی آنے والے نسل کو مہارتوں اور صلاحیتوں سے لیس کرنا ہوگا ۔ اقوام عالم کا ہم پلہ بننے کیلیے  نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ تمام شعبوں میں آگے بڑھنا ہوگا ۔ صوبائی حکومت اور محکمہ اعلیٰ تعلیم شانہ بشانہ اس سلسلے میں مختصانہ کاوشیں کررہے ہیں ۔عالمی سطح پر تعلیم کے شعبے میں تبدیلیاں متقاضی ہیں کہ ہم روایتی طریقوں سے جدید طریقہ کی طرف متوجہ ہوں۔  جدید دنیا میں تمام ممالک ہر شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ اس سے ہمارے طلباء فیکلٹی اور ادارے بھی آگے بڑھ سکیں گے۔ فاخاشولے خیبر پختونخوا اور ملک کے نوجوانوں کو آسان فلیٹ فارم مہیا کررہی ہے  تاکہ ہمارے نوجوان دنیا میں اپنا مقام پیدا کرسکے اور صوبے کو علم اور معیشت کا مرکز بناسکے ۔عالمی سطح پر تعلیم کے شعبوں میں تعاون سیکھنے کے عمل کو فروغ حاصل ہوگا ۔صوبائی حکومت نوجوانوں کو جدید تعلیم سے روشناس کرانے کیلیے عالمی سطح پر کاوشیں جاری رکھےگی ۔ تاکہ ہماری نوجوان نسل اقوام عالم میں کامیاب ہو اور مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکے ۔تقریب میں صوبائی وزراء فیصل خان، ارشد ایوب ،اپوزیشن لیڈر و ممبر قومی اسمبلی عمر ایوب خان،ممبر صوبائی اسمبلی اکبر ایوب،ممبران برٹس کونسل یوکے اور دیگرشر کا نے شرکت کی ۔

Chance of rain with thunder in different districts of Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 25تا29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔26تا27 اپریل کے دوران بلوچستان نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان،، گوادر، کیچ آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ27تا28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال متوقع27 تا29 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت دیدی ہے ۔کاشتکار فصل خصوصاً گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں۔سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں۔اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بجلی کے کھمبوں،کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں۔نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔موسم برسات میں نقصان سے بچاؤ کے لیے چھتوں، تہہ خانوں اور بیرونی دیواروں کی واٹر پروفنگ کو یقینی بنائیں۔نکاسی آپ کو یقینی بنانے کے لیے برقت ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ دیواروں اور چھتوں میں شگاف /کریک کی بر وقت مرمت یقینی بنائیں۔