KMU result 2024

کے ایم یو، ایم بی بی ایس فائنل ائیر سالانہ امتحانات کے نتائج جاری

کے ایم یو ایم بی بی ایس فائنل ائیر سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردئے۔ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل ائیر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ گجوخان میڈیکل صوابی کے طلبہ نے امتحانات میں تیسری بار سو فیصد نتائج حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔ جی کے ایم سی نے تیسری بارمسلسل سو فیصد نتائج حاصل کرکے صوبے کی تاریخ کا پہلا کالج بن گیا۔ کے ایم یو کے سالانہ امتحانات میں گجوخان میڈیکل کالج کے 46طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ گجوخان میڈیکل کالج کے دو طالبات نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی۔
صدف ناز نے 1042نمبر لے کر صوبہ بھر میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ ہما گل نے 1038نمبر لے کرکے ایم یو میں دسویں پوزیشن حاصل کیں۔

تمام طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں، تیسری بارمسلسل سو فیصد نتائج حاصل کرکے جی کے ایم سی صوبے کا پہلا کالج بن گیا۔ قابل انتظامیہ فیکلٹی ممبران کی بدولت اچھے نتائج حاصل کیے۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن

one-day first aid session for the students of Farabi College of Nursing and Health Sciences, Charsadda

فارابی کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز چارسدہ کے سٹوڈنٹس کے لئے ایک روزہ فرسٹ ایڈ سیشن کا انعقاد

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کے ہدایت پر فارابی کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز چارسدہ کے سٹوڈنٹس کے لئے ایک روزہ فرسٹ ایڈ (BLS) سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سٹوڈنٹس کو فرسٹ ایڈ پر خصوصی لیکچر دئیے گئے اور انکو عملی مشقیں بھی کروائی گئی۔

اس قسم کے ٹریننگ ورکشاپس کا بنیادی مقصد ریسکیو سروسز اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ورکنگ کوآرڈینیشن کو بہتر بنانا ہے تاکہ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء اس قابل ہو سکے کہ وہ کسی بھی قسم کے ہنگامی صورتحال میں بطور فرسٹ رسپانڈر اپنی خدمات پیشہ ورانہ طریقے سر انجام دے سکے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کی جاسکے…