Kp Govt Announced Budget 2024-25

خیبر پختونخوا سالانہ بجٹ برائے سال 2024 صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا

خیبر پختون خواہ حکومت نے سالانہ بجٹ برائے سال 2024 صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ جس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد ،پینشن میں 10 فیصد  اضافے کا اعلان کردیا۔جبکہ نجی سطحی پر اجرت کی رقم میں 4ہزار روپے کا اضافہ کرکے 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار روپے کی رقم مقرر کردی ۔  احساس روزگار  ، نوجوان پروگرام ، ہنر پروگرام کیلئے 12 ارب مختص ، پروگرام کے تحت 1 لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا ۔، احساس اپنا پروگرام کیلئے 3 ارب مختص ، 5 ہزار گھر تعمیر کئے جائے گے ۔ سی آر بی سی پروجیکٹ کیلئے 10 ارب مختص، 3 لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ نجی شعبے کے تعاون سے 4 بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ ۔جس میں پشاور، دیر ، ڈی آئی خان ، بنوں لنک روڈ اور ہکلہ ،یارک موٹر وے شامل ہیں ۔ پشاور بجٹ میں تعلیم کیلئے 362 ارب 68 کروڑ مختص ، صحت کیلئے 232 ارب مختص کئے گئے، خیبرپختونخوا میں آئیر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جائے گا ۔ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا جنوبی اضلاع میں سیٹلائٹ مرکز قائم کیا جائے گا ۔ امن و امان کیلئے 140 ارب 62 کروڑ مختص ،سماجی بہبود کیلئے 8 ارب 11 کروڑ مختص ، صنعت و حرفت کیلئے 7 ارب 53 کروڑ مختص ، سیاحت کیلئے 9 ارب 66 کروڑ مختص کئے۔

Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority has opened Himala House Nithyagli for tourists

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ہمالہ ہاؤس نتھیاگلی سیاحوں کیلئے کھول دیا

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ہمالہ ہائوس نتھیاگلی سیاحوں کیلئے کھول دیا۔سیاح اب فیمیلز کیساتھ بہترین ماحول میں چھٹیاں گزارنے نتھیاگلی کا رخ کر سکتے ہیں۔

ہمالہ ہائوس نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے مختلف سٹینڈرڈ کے رومز موجود ہیں۔سیاح بکنگ کیلئے ویب سائٹ https://booking.kptourism.com پر اپنی مرضی کے کمروں کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔سیاح کمروں کی بکنگ کیلئے موبائل نمبر 03413135666 پر بھی آفس اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

The budget of Khyber Pakhtunkhwa for the financial year 2024-25 will be presented today

خیبر پختونخوا کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

صوبائی خیبرپختونخوا حکومت مالی سال 2024-25 کا بجٹ کل دوپہر تین بجے صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گے۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ صوبائی بجٹ کا کل حجم 1700 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ۔بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 300 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔بجٹ میں صحت کارڈ کیلئے 28 ارب روپے سے زائد کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔بجٹ میں بی آر ٹی کیلئے ڈھائی ارب روپے تک سبسڈی فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی بجائے موجودہ ٹیکسوں میں ردوبدل کیا گیا ہے،اراضی کے انتقالات پر مختلف ٹیکس 6 فیصد سے کم کرکے 3فیصد پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔صوبائی حکومت معدنیات کیلئے کمپنی بنائے گی،معدنیات کی 30 فیصد آمدنی صوبے کو ملے گی۔صوبے میں تمباکو خریدنے والی کمپنیوں پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع محکمہ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ بی آر ٹی کرایوں میں فی سٹاپ 5 سے 10 روپے اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اصولی طور پر تو صوبوں میں بجٹ ہمیشہ وفاق کی جانب سے قومی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد ہی  پیش کئے جاتے ہیں ، یہ ایک ایسی روایت ہے جس پر ہمیشہ عمل درآمد کیا جاتا ہے ، اور اب کی بار غالباً جون کے پہلے ہفتے میں وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی بجٹ کے بعد ہی صوبائی حکومتوں کو اپنے اپنے صوبوں میں بجٹ پیش کرنے میں زیادہ آسانی رہتی ہے کیونکہ وفاقی بجٹ میں صوبوں کو آئینی تقاضوں کے تحت قومی محاصل میں سے ان کے حصے کی نشان دہی کردی جاتی ہے اور صوبے انہی کے مطابق اپنے تخمینے لگاتے ہوئے اپنے اپنے صوبوں میں قومی محاصل میں اپنے حصے اور صوبائی سطح پر متوقع ٹیکسوں کی آمدنی کے مطابق صوبوں کے بجٹ تشکیل دیتی ہیں ۔پر اس سال خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کچھ نیا کرنے جا رہی ہے اور وفاقی حکومت سے پہلے 24 مئی کو آئندہ مالی سال 2024 25 کا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اگر وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کو قومی محاصل میں اپنی حصے کی نشان دہی کر رکھی ہے تو پھر صوبائی حکومت کو ائندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے بعد کوئی مالی پریشانی نہیں ہوگی لیکن اگر صوبائی حکومت خیبر پختونخوا قومی محاصل جانے بغیر صرف بجلی منافع اور بقایہ جات پر صوبائی بجٹ تشکیل دے کر پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انے والے مہینوں میں نہ صرف یہ کہ صوبائی حکومت مالی مشکلات کا شکار ہوگا بلکہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور مرکزی حکومت کے درمیان محاز آرائی بھی بڑی گی۔وسری اور سب سے اہم بات کہ آئی ایم ایف نے اس بار سرکاری ملازمین اور پنشنروں کے لیے کچھ شرائط رکھیں ہیں جس کا اعلان آئندہ مالی سال 2024 25 میں متوقع ہے اگر صوبائی حکومت نے اس شرائط کو نظر انداز کر کے اپنی بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنروں کے پنشن کیلئے وفاق سے زیادہ پیسے رکھے جس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تو وفاقی ملازمین اور پنشنرز وفاقی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کریں گے۔بحر حال کل بروز جمعہ تین بجے صوبائی بجٹ برائے مالی سال 2024 25 پیش کیا جا رہا دیکھتے ہیں کہ صوبائی حکومت کیا نیا کرنے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے وفاق سے پہلے صوبائی بجٹ پیش کر رہے ہیں۔اہم مشیر خزانہ مزمل کے مطابق 7 جون کو وفاقی حکومت بجٹ کریں گے جس کے بعد عید الضحیٰ کی چھٹیاں ہے اسلئے صوبائی حکومت خیبر پختونخوا وفاق سے پہلے بجٹ پیش کریں گے مشیر خزانہ مزمل احمد کے مطابق بجٹ میں دوسروں کے علاؤہ صوبائی ملازمین کے بہت کچھ ہے اسلئے بجٹ پیش کرنے کے بعد صوبائی ملازمین بھی مطمئن ہو جائیں گے۔خیبر پختونخوا حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ عوامی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے جس میں احساس پروگرام،  لنگر خانے سمیت نوجوانوں کے روزگار کے لیے مختلف منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ کے مطابق صوبے کی آمدنی بڑھانے کے لیے مختلف محکموں میں ٹکیس کی مد میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ کفایت شعار پالیسی سمیت نئی سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔

Pakistan Sports Festival in Mohmand district ends with excitement

ضلع مہمند میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر

ضلع مہمند میں قبائلی عوام اور سیکورٹی فورسز کے قربانیوں کے بدولت امن قائم ہیں ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی کرکٹر محمد حارث خان نے کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے شاندار ایونٹس کے انعقاد سے ثابت ہوتا ہے کہ ضلع مہمند کے عوام امن پسند ہیں اور اپنے علاقے کی ترقی چاہتے ہیں ۔ محمد حارث خان نے کہا مہمند کے جوانوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہیں جو بین الاقوامی سطح پر ہر میدان میں اپنے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر محمد احتشام الحق، قبائلی عمائدین اور کثیر تعداد میں شائقین موجود تھے ۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ پاکستان سپورٹس فیسٹول 6 سے 23 مئ 2024 تک مہمند میں منعقد ہوا جس میں کرکٹ، فٹبال، جوڈو کراٹے ، والی بال، جمناسٹک ، لوکل میوزک اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں 23 ٹیموں نے ڈسٹرکٹ کی سطح پر جبکہ 200 ٹیموں نے تحصیل کی سطح پر حصہ لیا۔ جبکہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر 280 کھلاڑیوں اور تحصیل کی سطح پر 5000 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جبکہ ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے ان مقابلوں کو دیکھا۔ ضلع مہمند میں پاکستان سپورٹس فیسٹول رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی روز ٹگ آف وار اور سپیشل پرسنز وہیل چیئر مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ اختتامی تقریب میں ٹیموں نے مارچ فاسٹ کیا۔ جبکہ کیڈٹ کالج مہمند کے کیڈٹس نے ایتھلیٹکس اور گھوڑا سواری کے شاندار کرتب دکھائے۔ بینڈ نے قومی دھنیں بجا کر حاضرین سے داد وصول کی۔ جبکہ مقامی فنکاروں نے علاقائ رقص پیش کیا۔مہمان خصوصی بین الاقوامی کرکٹر محمد حارث خان نے پاکستان سپورٹس فیسٹول میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو میڈلز دیئے۔ جبکہ فائنل مقابلے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات سے نوازا۔