محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا ،جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی اضلاع میں06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع بھی شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
کوہاٹ یونیورسٹی طلباء کا ضلع اورکزئی کے تفریحی مقامات کا دورہ
پاک فوج کی جانب سے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کو ضلع اورکزئی کے سیاحتی مقامات کا تفریحی دورہ کرایا گیا۔ اس دورے کی اہم سرگرمیوں میں زیرہ پارک،اورکزئی ریزورٹ اور نناوار غار کے سیاحتی وتفریحی مقامات کی سیر شامل ہے۔نوجوانوں نے تفریحی مواقع کی فراہمی کیلئے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے دورے کروانے کی خواہش کا اظہار کیا
پشاور: بی آر ٹی کے کرایوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ
بی آر ٹی کے کرایوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کرنےکا فیصلہ، اخراجات کم کرنے اور آمدن بڑھانےکیلئےمشیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی پشاور کے اخراجات کم کرنے کے لیے کرایوں میں5 سے 10 روپے اضافہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔پشاور بی آر ٹی کو سالانہ 3 ارب روپے سے زیادہ خسارے کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لیے صوبائی بجٹ میں بی آر ٹی کے لیے 3 ارب روپے سبسڈی کی مد میں مختص کیے گئے ہیں۔بی آر ٹی کے اخراجات کم کرنے اور آمدن بڑھانےکیلئےمشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بی آر ٹی کے کرایوں میں5 سے 10 روپے اضافہ کرنےکے فیصلے پر غور کیا گیا، دستاویز کے مطابق کرایوں میں اضافے کی منظوری کیپوما بورڈ سے لی جائے گی۔اس کے علاوہ مشیر خزانہ نے بی آر ٹی اسٹیشنز میں دکانوں کو کم کرائے پردینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکانیں کم کرائے پر دینے والوں کےخلاف کاروائی کی ہدایت بھی کی۔دستاویز کے مطابق دکانیں ماہانہ 6 ہزار روپے کے کرائے پر دی گئی ہیں، مشیر خزانہ نے دکانوں کا کم سےکم کرایہ 100 روپے فی مربع فٹ رکھنے کی ہدایت کی جبکہ کیپوما کو 3 کمرشل پلازوں کو کرائے پر دینے کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ٹرانس پشاور آپریشنل پلان کو دوبارہ ترتیب دے کر 2 ارب کی بچت کرے۔دستاویز کے مطابق اجلاس میں عام شہریوں کے لیے یومیہ لامحدود سفر کیلئے 150 روپےکا پاس متعارف کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ خواتین، طلبا، خواجہ سراؤں اور بزرگوں کیلئے پاس کی قیمت 100روپے رکھی جائے گی۔دستاویز میں کہا گیا کہ فی مسافر کرایہ سے ایک روپے کیپوما کے آپریشنل اخراجات کی مد میں دیا جائے گا۔
Pak Security Forces’ operational successes against terrorism in Khyber Pakhtunkhwa
Pakistani Security Forces’ operational successes against terrorism in Khyber Pakhtunkhwa
Shahzad Masood Roomi
At state level, a war is planned at four different tiers where critical decision making, in-depth analysis of these decisions and adjustments are made based on outcome of previous decisions. These are Grand Strategic, Strategic, Operational and Tactical tiers. Grand Strategic level is concerned with political leadership of a country which decides when to fight a war, if the state is initiating it. Strategic tier of decision making involves political and military leadership both where a strategic line of action is adopted. This becomes the primary tier of decision making if the state is attacked by the enemy. Last two tiers, operational and tactical belong purely to military domain. Operational commanders and unit commanders, in specific areas, are responsible for meeting operational and tactical objectives given to them. The outcome of their operations dictates the course of the entire war.
Juxtaposing Pakistan’s war on this categorization reveals astonishing accomplishments of Pakistan Army at strategic, operational, and tactical levels. Before going into details of operational successes of Pakistan army during the War on Terror, it would be prudent to understand that traditionally Pakistan army was raised and trained to fight against arch rival India in conventional warfare domain. Post 9/11 circumstances pushed Pakistan into the eye of geopolitical storm where threats of sub-conventional natures in the form of religiously motivated, well trained and equipped insurgent and terrorists group emerged at an exponential pace. They challenged the writ of the state, especially, in areas of Khyber Pakhtunkhwa (KP) which previously were known as FATA.
On the onset of this war, it had remained an excruciatingly prolonged period for the entire nation and its security forces. But as the time passed, Pakistan Army developed new and novel operational plans and tactical strategies to deal with this new kind of enemy in a war where the line between enemy combatant and own people were virtually removed. TTP’s local terrorist infrastructure was completely destroyed by the end of 2017 due to which large scale terrorism in Pakistan declined sharply. This success came at a tremendous human and financial cost as Pakistan Army had to adopt for this new role in an unseen territory along the Pak-Afghan border.
2021 was a watershed year in global war on terror when the US unilaterally announced to withdrew from Afghanistan leaving behind unconcluded War on Terror, insurgency and a country without any form of government. In order to get a safe exit, a peace deal was signed with Afghan Taliban. When Taliban took over Afghanistan, they needed manpower that can control the entire swathe of Afghanistan. This new need and ethnic ties helped TTP fighters who were on the run become new foot soldiers of Afghan Taliban. Soon after ceasing control of Afghanistan, this new Afghan govt began to retreat from their promises of not allowing Afghan soil to be used against any neighboring country. By 2022, TTP was back in KP as there was practically no check on these terrorists from Afghan side which previously were manned by either Afghan National Army or NATO troops. With TTP’s return, terrorism surged in Pakistan after many years and 2023 proved to be a challenging year for the state.
This time, TTP was even more equipped due to backing of Afghan government and weapons left behind by the US. Pakistan Army witnessed worst ambush and IED attacks in years. Situation was analyzed at strategic level by political and military leadership of KP. On September 27th 2023, COAS stressed the need to synergize the efforts to bring peace and stability in KP while participating in KP Apex Committee meeting in Peshawar. Pakistan Army extended its already ongoing training program for KP police to enhance its abilities to fight modern terrorists and insurgents in the province. By November 2023, about 23,792 police officials were provided professional training in five different phases by the renowned instructors of Pakistan Army. Besides, over 600 police officials have been provided with SSG specialized training, 300 officials master training and 34 officials IED’s defusing training. This way Pakistan Army not only adopted new methods and operational approach but also helped KP police to achieve the same by providing them training for handling advanced weapons, communication gears, and tools to diffuse explosives. These efforts by Pakistan Army are in line with the vision of COAS about synergizing efforts against terrorists.
On the tactical level, Pakistan Army has matured its drone warfare as well and is using emerging new age technologies like UCAVs, AI, and Net-centric warfare to thwart terrorists’ attacks in KP. During the recent months, Pakistan Army used its homegrown quadcopter-based UCAV system against terrorists who were trying to infiltrate Pak-Afghan border. Similarly, new night vision cameras and motion detection sensors are being installed on check posts at important locations and these actions are paying dividend by saving lives of Pakistan Army troops.
According to ISPR, in 2023, at least 566 terrorists were neutralized during 18,736 intelligence-based operations (IBOs) executed by security forces across the country. Most importantly, these IBOs also resulted in the arrest of 5,161 terrorists. The evidence of recent terrorist incidents was traced back to sanctuaries in Afghanistan where TTP and Afghan Taliban government both acting as hostile forces towards Pakistan particularly during the recent month. The sheer number of IBOs during the last year highlights the operational readiness of security forces. Another important feature of these IBO is the fact that maximum number of terrorists (447) were eliminated in KP in 1,942 IBOs while 206 sons of soil gave ultimate sacrifice for the peace and stability in the motherland. Nation salutes to these brave hearts and will remain indebted to them forever. The immediate impact of these operations is a clear decline in security related incidents during the first 4 months of 2024.
Pakistan Army is fighting this war with blood and sweat in an effort to create space for political leadership to provide much needed socio-economic relief in KP. The menace of foreign funded and aided terrorism can be fought only through a whole of the nation efforts so that the operational brilliance of Pakistan’s security forces can be translated into strategic gain for the KP and Pakistan. The time is not far when Pakistan will achieve this dream of lasting peace and stability in the country. Insha Allah.
گرمی کی شدت، لوڈشیڈنگ اور سیاسی حالات کا جائزہ
وصال محمد خان
خیبرپختونخوامیں موسم گرمااپنے عروج پرہے میدانی علاقوں کادرجہء حرارت دن کے وقت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپرچلاجاتاہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں پارہ 46ڈگری تک بڑھنے کاامکان ہے اس شدیدگرمی میں بجلی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی ناک میں دم کررکھاہے پہلے بھی صوبے میں لوڈشیڈنگ ہوتی تھی مگراس مرتبہ بجلی تقریباًناپیدہوچکی ہے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ بیس گھنٹے سے متجاوزہے ۔گرمی کے ستائے شہریوں کے صبرکاپیمانہ لبریزہوچکاہے جس کے نتیجے میں چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج اورمظاہرو ں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے اسکے باوجودواپڈاحکام کے کان پرجوں نہیں رینگتی ۔بجلی شارٹ فال اس مرتبہ ساڑھے پانچ ہزارمیگاوا ٹ کے لگ بھگ ہے مگرلوڈشیڈنگ دورانئے سے محسوس ہورہا ہے جیسے یہ دس ہزارمیگاوا ٹ سے اوپر ہو۔وفاقی حکومت کواس سلسلے میں نظرآنے والے اقدامات لینے کی ضرورت ہے تا کہ عوام کو بنیادی سہولت بلاتعطل میسرہواور موسمی شدت سے نبردآزماشہری سکون کاسانس لے سکیں۔
گرمی کی شدت سے سیاسی محاذ قدر ے ٹھنڈاپڑچکاہے ۔گورنراوروزیراعلیٰ کے درمیان گزشتہ ہفتے تک منہ ماری کے کئی راؤنڈزہوچکے ہیں۔ مگرلفظی گولہ باری کی شدت میں اب خاصی حدتک کمی واقع ہوچکی ہے۔فریقین یا توسستانے کیلئے وقفہ لے رہے ہیں یاپھرانہیں احساس ہوچکاہے کہ چونچ لڑانے کافائدہ کوئی نہیں جبکہ نقصانات بے شمار ہیں۔ خوامخواہ کی لڑائی میں کسی کی چونچ اورکسی کی دم گم ہونے کاخدشہ نظر اندازنہیں کیاجاسکتا فریقین کوتحمل اوربردباری کامظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے دونوں شخصیات اعلیٰ آئینی عہدوں پرفائزہیں خصوصاًوزیر اعلیٰ اور صوبائی حکومت کاروئیہ اس حوالے سے مثالی قرارنہیں دیاجاسکتا۔گورنرنے تلخ وترش جملوں کے تبادلے کے بعدایک بارپھرذمہ دار ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ‘‘ صوبائی حقوق کی حصول کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیارہوں، وزیراعلیٰ سے کوئی مسئلہ نہیں ، ملکر کام کر سکتے ہیں ،صوبے اوروفاق کے درمیان محاذآرائی کے نتیجے میں صوبائی حکومت اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں کوئی میگاپراجیکٹ شا مل نہ کرواسکی جبکہ میں نے اپنے ذاتی تعلقات کوبروئے کارلا تے ہوئے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کنال کامنصوبہ شامل کروادیا ہے، تمام سیا سی قائدین سے ملاقاتیں کروں گا،آفتاب شیرپاؤ اورسراج الحق سے ملاقاتیں اسی سلسلے کی کڑی تھی ،مولانافضل الرحمان سنجید ہ سیا ستدان ہیں انہیں ملکی مفادکومدنظررکھنا چاہئے ،ملکی حالات احتجاج اورنظام میں خلل ڈالنے کے متحمل نہیں ہوسکتے،اگلے ہفتے بلاول بھٹوکادورہ پشاور متوقع ہے اس دوران وہ گورنرہاؤس میں ہی رہینگے ،امیدہے صوبائی حکومت انکی آمد میں کوئی رخنہ ڈالنے کی کوشش نہیں کرے گی۔ گندم کی خریداری میں مقامی کسانوں کی بجائے پنجاب سے خریداری کی جارہی ہے، ڈی آئی خان میں کچے کے راستے سندھ اور اورپنجاب سے گندم سمگل ہوکرآرہی ہے یہ ایک نیٹ ورک کے تحت ہورہاہے یہ سلسلہ روکنے کی ضرورت ہے تاکہ مقامی کاشتکار سے گندم خریدی جاسکے’’ گورنرنے حکومت کیلئے نیک خواہشات میں پہل کی ہے اب وزیراعلیٰ اورصوبائی حکومت کا فرض بنتاہے کہ وہ اسی اندازمیں جواب دیں۔ سب کیساتھ سینگ اڑاناذمہ دارانہ طرزعمل قرارنہیں دیاجاسکتا۔
مولانافضل الرحمان کیساتھ پی ٹی آئی وفدکی ایک اورملاقات ہوچکی ہے اس مرتبہ وفدمیں سابق ‘‘جرگہ مشر’’اسدقیصرکی موجودگی کے باوجود قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے وفدکی قیادت کی ۔تحریک انصاف اورجے یوآئی کے روئیوں میں ایکدوسرے کیلئے خاصافرق آ چکاہے پی ٹی آئی اب مولاناکیلئے تضحیک آمیززبان کا استعمال کرنے سے اجتناب برت رہی ہے اسطرح وہ مولانافضل الرحمان جوعمران خا ن کوغیرضروری عنصراوریہودی ایجنٹ قراردیتے رہے اب ان کاکہناہے کہ ‘‘یہ خیرسگالی کی ملاقات تھی آئین کی بحالی کیلئے ہمارے درمیان خاصے مشترکات موجودہیں،ابھی پی ٹی آئی ہمیں منارہی ہے ٹھوس لائحہء عمل کیلئے ضمانت اوراعتماد بحالی کی ضرورت ہوتی ہے ،ہم سیاسی روا بط بڑھانے کے خواہاں ہیں ’’۔مولاناکی پی ٹی آئی کے حوالے سے یوٹرن سیاسی حکمت عملی کاحصہ ہے ،وہ واقعی پی ٹی آئی کیساتھ شراکت کا فیصلہ کرچکے ہیں یاپھریہ حکومتی اتحادپردباؤبڑھانے کی کوئی سیاسی چال ہے ؟ ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگومیں مولاناکہہ چکے ہیں کہ ٹھوس لائحہء عمل کیلئے ضمانت اوراعتمادکی ضرورت ہوتی ہے جس کاواضح مطلب یہی ہے کہ اب تک دونو ں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں کوئی ضامن نہ بن سکااوراعتمادکافقدان رہا۔اسدقیصرشائدقابل اعتمادنہیں تھے اسلئے اب اعتماد بحالی کایہ پرا جیکٹ عمرایوب ڈیل کریں گے ۔ کیامولانا اپنے قدکاٹھ سے کمتر تحریک انصاف کے دوسرے اورتیسرے درجے کی قیادت کیساتھ کوئی مشترکہ لائحہء عمل بناسکیں گے ؟عمرایو ب کاکہناتھاکہ ہم آئین کی پاسداری کیلئے جدوجہدجاری رکھناچاہتے ہیں مولانا سے طویل اورمفید گفتگوہوئی ہے۔اسد قیصرنے کہاکہ ملک بناناری پبلک میں تبدیل ہورہاہے آئین وقانون کی بالادستی کیلئے ہمیں ملکرجدوجہدکرنا ہوگی ،رؤف حسن کیساتھ برا ہوا۔ عمرایوب یہ بتانے سے یقینا قاصرہونگے کہ انکی گزشتہ حکومت میں انہوں نے آئین اورقانون کی بالادستی کیلئے کونسے اقدامات لئے تھے؟ یااسدقیصرکوجوملک اب بنانا ری پبلک کی روپ میں نظر آرہاہے انکی دورِحکومت میں بھی حالات آج سے زیادہ مختلف نہیں تھے بلکہ اب حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ان کی انقلابی عقل عمران دورِ حکومت میں شائدگھاس چرنے گئی تھی ناقص حکومتی کارکردگی اورآئین وقانون سے کھلواڑکے بعد اب انہیں آئین اورقانون کی پاسداری کی یادستا نے لگی ہے۔ ملکی حالات کاتقاضاہے کہ سیاستدان اپنی اناؤں کی قربانی دیں،جھوٹے بیانیو ں سے گریزکیاجائے ملکی مفاد کیلئے یکجہتی کامظاہرہ کیا جائے اورعوام کومسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائی جائیں ۔ ماضی قریب میں ایک دوسرے کے سائے کو پتھرمارنے والی سیاسی جماعتیں نجانے کن مشترکات پرمتفق ہونگی اس کافیصلہ آنے والاوقت کرے گا۔
صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کیلئے 1754ارب روپے مالیت کابجٹ پیش کیاہے ۔اخراجات کاتخمینہ 1654ارب یعنی 100ارب روپے سرپلس ہونگے تنخواہوں اورپنشن میں دس فیصداضافہ تجویزکیاگیاہے ۔مزدورکی کم ازکم اجرت 36ہزارروپے ماہوارمقررکی گئی ہے پراپرٹی ٹیکس میں کمی کی گئی ہے خیبرپختونخواحکومت دیگرصوبوں کے مقابلے میں دوگناپراپرٹی ٹیکس وصول کررہی ہے جس کے سبب لوگ انتقالات اوررجسٹری کروانے سے گریزاں ہیں۔بجٹ پراپوزیشن لیڈرعباداللہ کاکہناتھاکہ بجٹ لفاظی کامجموعہ ہے ۔ مشیرخزانہ مزمل اسلم کاکہناتھاکہ ہمارابجٹ آئی ایم ایف کوبھی پسند آئے گا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبے کابجٹ وفاق سے پہلے پیش کیاگیاہے ۔شنیدہے کہ صوبائی اسمبلی جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ کی منظوری دیگی۔